28/05/2025
📌 سالارزی قوم اتحاد – علاقائی گروپ طارق روڈ کراچی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج بمقام انعام کلے، جناب سمیع اللہ (جنرل سیکرٹری) کی رہائش گاہ پر ایک اہم کارنر میٹنگ منعقد ہوئی۔
اس میٹنگ میں درج ذیل معزز شخصیات نے شرکت فرمائی:
جناب بختور جان صاحب
جناب قاری محیب گل صاحب
وائس اسپیشلسٹ محمد لقمان صاحب
سرپرست اعلی نزیر اللہ صاحب
جناب شیرزادہ صاحب بطور ثالث
📋 اس میٹنگ میں گروپ کی بہتری، کمیٹی کی فعالیت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
🌟 کراچی کے سینئر عہدیداران نے اس اجلاس کو سراہا اور بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
اللہ رب العزت ہمیں قوم و قبیلے کی ترقی و اتفاق کی راہ پر قائم و دائم رکھے۔ آمین۔