Raah e Meher راہِ مِہر

Raah e Meher راہِ مِہر only poetry

03/10/2023

مت رکھئے کسی کو بھی انتظار میں اپنے
نہیں کرنا تو صاف کہئیے انکار میں اپنے

اس سے پہلے چلے جائیں کسی غلط سمت
پرندے سنبھال رکھئے آپ اختیار میں اپنے

محمد فیضان فیضی

14/07/2023

کتنا بے چین ہوں میں بتاتا تمہیں
تم جو آتے تو سب غم سناتا تمہیں

اب کوئی بھی تعلق نہیں ہے میرا
وہ ہے کیسا یہ کیسے بتاتا تمہیں

تم نے چاہا تھا حد سے بھی زیادہ اسے
پھر وہ کیسے نہ نخرے دکھاتا تمہیں

دیکھو اچھا نہیں ہے تعلق یہ اب
یوں مت کہو خدا کا واسطہ تمہیں

ہو ملی جس کو دیتا ہے گالیاں تمہیں
مجھ کو ملتی تو غزلیں سناتا تمہیں

ہم ہیں ضامن امن کے وگرنہ اے فیضی
کیا ہے طاقت قلم کی دکھاتا تمہیں

محمد فیضان فیضی🌱

کس لئے کریں ہم شکایت کوئی نہیں سمجھتا جب محبت کوئی مجلس میں بیٹھا ہوا ہوں میں تنہا اس سے بڑھ کر ہے کرامت کوئی بڑی مشکل س...
24/04/2023

کس لئے کریں ہم شکایت کوئی
نہیں سمجھتا جب محبت کوئی

مجلس میں بیٹھا ہوا ہوں میں تنہا
اس سے بڑھ کر ہے کرامت کوئی

بڑی مشکل سے لایا ہوں دل اپنی طرف
خدارا اب نہیں کرنا حرکت کوئی

حالتِ دل کا اظہار مختصراً یہ ہے
نہیں رہتی اب ایک حالت کوئی

محبوب کہے ہاں تو ہاں کہنا پڑتی ہے
عشق میں عاشق کی نہیں ہوتی قدرت کوئی

ہر شعر دو لائنوں کا ہے مگر
ناپ نہیں سکتا ایک مصرعے کی طوالت کوئی

ہیں ہم بھی گفتار کے رسیا مگر
نہیں دیکھی تم سی خطابت کوئی

محمد فیضان فیضی

03/04/2023

جب تجھ سے رابطہ ہوجاتا ہے

محمد فیضان فیضی

26/02/2023

تجھ سے بچھڑنے کا پل پل کھا رہا ہے مجھے
ظاہراً ہوں خوش لیکن باطناً کھا رہا ہے مجھے

آخری دن ہے تیری بستی میں چلا جاؤنگا سویرے
پھر نجانے ملینگے کب یہ وچار ڈرا رہا ہے مجھے

روکتا بھی نہیں اور جانے کی اجازت بھی نہیں دیتا
ہائے میرا یار کیسے کیسے آزما رہا ہے مجھے

وقت ڈھلتا جارہا ہے صبح سے بیٹھا ہوں
سمجھ نہیں آرہی وہ کیوں ستا رہا ہے مجھے

ایم ایف فیضی

26/12/2022

دل ہے غمگین میرا

25/11/2022
20/04/2022

اس کے جانے نے مجھے بہت دکھ پہنچایا ہے
واللہ میں اب لفظوں کے جنازے نکال دوں گا

Adresse

Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Raah e Meher راہِ مِہر publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager