08/05/2023
إنا لله وإنا إليه راجعون
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اور ان دلوں کے ساتھ جو اللہ تعالی کی رضا اور تقدیر پر یقین رکھتے ہیں ہمیں یہ کہتے ہوئے بہت افسوس ہورہا ہے کہ الشیخ سعد النعمانی اکیڈمی کے اعزازی سرپرستِ اعلی مسجد نبوى شريف کے امام الشیخ محمد بن خلیل القارئ آج بروز پیر 18 شوال 1444 ہجری بمطابق 8 مئی 2023 کو صبح دو بجے مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ حضرت شیخ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلى مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
شيخ محمد بن خليل کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ مغرب مسجد نبوی شریف میں ادا کی جائے گی اور تدفین بقیع قبرستان میں ہوگی إن شاء الله.
آپ کے والد شیخ خلیل الرحمٰن رحمۃ اللہ علیہ کا شمار کبار قراء الحرمين میں سے ہوتا تھا آپ حرمين شريفين کے اماموں کے شيخ اور استاذوں میں سے تھے:
آپ کے ممتاز اور مشہور طلباء کے نام ذکر کئے جاتے ہیں۔
1. شیخ ڈاکٹر محمد ایوب رحمہ اللہ مسجد نبوی کے تھے۔
2. آپ کے بڑے بیٹے شیخ محمد خلیل القارئ، مسجد نبوی کے امام ( جن کی یہ انتقال کی خبر ہے )
3. آپ کے دوسرے بیٹے شیخ محمود خلیل القارئ، امام مسجد نبوی شریف و مسجد قبلتین کے امام تھے۔
4. امام حرم مکی شیخ علی جابر، جنہوں نے مسجد الحرام میں ایک عرصے تک تراویح اور نمازوں کے فرائض انجام دیئے
5. شیخ ڈاکٹر علی بن عبدالرحمن الحذیفی، مسجد نبوی کے امام و خطیب
6. شیخ ڈاکٹر عبداللہ بصفر، انٹرنیشنل تحفيظ القرآن الكريم فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل۔
7. سفير ائمہ حرمین شریفین الشیخ سعد النعمانی، بانئ و صدر معهد الشیخ سعد النعماني للقرآن الكريم و علومه
شیخ خلیل رحمه الله ارضِ حرمين شريفين میں حفظِ قرآن کے مكاتب کے بانیوں میں سے ایک تھے آپ کا بنیادی تعلق پاکستان سے تھا 1963 میں آپ حجازِ مقدس منتقل ہوئے ۔