30/05/2026
🐎🏆 پری شندور پولو ٹورنمنٹ چترال انڈر 18کا فائنل اپر چترال انڈر 18 بلیو ٹیم نے اپنے نام کر لیا
اپر چترال انڈر 18بلیو ٹیم کے کیپٹن عبد اللہ رضاء کو مین اف دی میچ جبکہ لوئر چترال کے معاز الدین کے گھوڑے نے بہترین گھوڑے کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا
اس میچ کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری صاحب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیے،انہوں نے فائنل جیتنے والی اپر چترال انڈر 18ٹیم کے لئے کیش پرائز 3لاکھ روپے اور رنر اپ لوئر چترال انڈر 18ٹیم کے لئے 2لاکھ ،سیمی فائنل کھیلنے والے دیگر دوٹیموں کے چھ چھ کھلاڑیوں کے لئے تیس تیس ہزار روپے جبکہ بہترین کھیل پیش کرنے پر اپر چترال انڈر 18ٹیم کے ٹیم کمانڈر عبد اللہ رضاء کے لئے بہترین نسل کا ایک گھوڑا دینے کا بھی اعلان کیا
پری شندور پولو ٹورنمنٹ چترال کا فائنل میچ کل بروز اتوار 31مئ کو چترال سکاوٹس Aاور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن چترال لیویز Aکے مابین سہ پہر 3:30بجے کھیلا جائے گا
اج کے انڈر 18میچ کے فائنل ڈے کے موقعے پر کور کمانڈر پشاور کے ساتھ آئ جی ایف سی میجر جنرل راو عمران صاحب بھی تشریف فرما تھے ،واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال میں کور کمانڈر 11کور پشاور کی ہدایت پر انڈر 18 کے میچر کا انعقاد کیا گیا جس میں مجموعی طور پر چترال لوئر کی دو ٹیمیں اور اپر چترال کی دو ٹیموں نے حصہ لیا ،کور کمانڈر صاحب کی جانب سے چترال میں نو عمر کھلاڑیوں کی جس قدر سربراہی کی گئ ہم اس بہترین اقدام کے لئے اپنے سپہ سالار کور کمانڈر پشاور لفٹننٹ جنرل جناب عمر احمد بخاری صاحب کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ انکی سرپرستی نہ صرف انڈر 18بلکہ شندور پولو فیسٹیول میں بھی چترال کے ٹیموں کے ساتھ رہے گی اور چترال کی ٹیمیں شندور پولو ٹورنمنٹ میں بھی کامیاب ھونگے انشاء اللہ