یار دوست - yar dost

یار دوست - yar dost Music, Poetry, Memes and Much More. Follow us 4 round d clock entertainment. https://www.youtube.com/yardosttv

آرام: ایک میٹھا زہرآرام (Comfort) آپ کا دوست نہیں، آپ کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ یہ وہ دھوکہ ہے جو آپ کو آہستہ آہستہ ذہنی طور...
27/01/2026

آرام: ایک میٹھا زہر
آرام (Comfort) آپ کا دوست نہیں، آپ کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ یہ وہ دھوکہ ہے جو آپ کو آہستہ آہستہ ذہنی طور پر مفلوج کر دیتا ہے۔ یاد رکھیں، ایک بہترین زندگی کبھی بھی نرم بستر پر نہیں ملتی، بلکہ وہ اس تکلیف اور تھکن کے پیچھے چھپی ہوتی ہے جس سے آپ جی چراتے ہیں۔
کمزوری کی آواز پہچانیں
وہ لمحہ جب آپ کہتے ہیں "آج موڈ نہیں ہے" یا "کل سے پکا شروع کروں گا"—یاد رکھیں، یہ آپ کا شعور نہیں، بلکہ آپ کے اندر کا وہ بزدل انسان بول رہا ہے جو آپ کو عام (Ordinary) رکھنا چاہتا ہے۔
تبدیلی کا راستہ: نظم و ضبط (Discipline)
خود پر ترس کھانا چھوڑ دیں: دنیا کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے تھکے ہوئے ہیں۔
مشکل راستہ چنیں: جب آپ جان بوجھ کر وہ کام کرتے ہیں جس سے آپ ڈرتے ہیں، تو آپ کی ذہنی حدیں (Mental Limits) ٹوٹنا شروع ہو جاتی ہیں۔
پہچان بدلیں: جس دن آپ نے اپنے آرام پر "ڈسپلن" کو فوقیت دے دی، اسی دن آپ کی غلامی کی زنجیریں کٹ جائیں گی۔
حدیں صرف ایک وہم ہیں جو آپ نے خود اپنے گرد پال رکھا ہے۔ اٹھیں، تکلیف کو گلے لگائیں اور خود کو ایک نئی پہچان دیں۔
تحریر: آفرین عاقب

04/01/2026

اپنے دل کی طرح کئ سال سے ویران پڑے اس پیج کو چلو پھر سے آباد کرنے کی کوشش کرتے ہیں

”ایک وقت تھا جب گاؤں کے سب لوگ بس میں بیٹھ کر بازار جایا کرتے تھے، سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں ...
11/07/2024

”ایک وقت تھا جب گاؤں کے سب لوگ بس میں بیٹھ کر بازار جایا کرتے تھے،
سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پتہ چلتا کہ پہلا ٹائم گزر رہا ہے،
کسی کو اپنے ہاں مہمان آنے کی اطلاع ہوتی اور کسی کو اپنے گھر بیٹھے مہمان کو روانہ کرنے کی فکر ہوتی
اور پھر وقت بدل گیا۔
روڈ بدل گٸے، لوگ بدل گٸے، محبتیں بدل گٸیں، بسیں بدل گئیں،
سائیکلیں ٹھکانے لگ گٸیں، درخت کٹ گٸے، چِڑیاں اُڑ گئیں، چہچہاہٹ تھم گئی، پیدل والے رستوں پر گھاس اُگ گٸی،
اور پھر گاؤں کے لوگ آپس میں بیگانے ہو گٸے، ایک دوسرے کی پرواہ ختم ہو گٸی، اور یوں ایک حسِین زمانے کا اختتام ہو گیا“

‏اب  وہ  گلیاں  وہ مکاں یاد نہیںکون   رہتا   تھا   کہاں  یاد  نہیںجلوۂ  حسن  ازل  تھے  وہ  دیارجن  کے  اب نام و نشاں یاد...
04/07/2024

‏اب وہ گلیاں وہ مکاں یاد نہیں
کون رہتا تھا کہاں یاد نہیں

جلوۂ حسن ازل تھے وہ دیار
جن کے اب نام و نشاں یاد نہیں

کوئی اجلا سا بھلا سا گھر تھا
کس کو دیکھا تھا وہاں یاد نہیں

یاد ہے زینۂ پیچاں اس کا
در و دیوار مکاں یاد نہیں

یاد ہے زمزمۂ ساز بہار
شور آواز خزاں یاد نہیں

سائیکل معیشت کی دشمن ہےایک ملٹی نیشنل بینک کے سی.ای.او نے معاشی ماہرین کو اس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اس نے کہا کہ سائیکل ...
22/03/2024

سائیکل معیشت کی دشمن ہے
ایک ملٹی نیشنل بینک کے سی.ای.او نے معاشی ماہرین کو اس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اس نے کہا کہ سائیکل ملکی معیشت کیلئے تباہی کا باعث ہےِ، اس لئے کہ سائیکل چلانے والا کار نہیں خریدتا، وہ کار خریدنے کیلئے قرض بھی نہیں لیتا۔ کار کی انشورنس نہیں کرواتا. پیٹرول بھی نہیں خریدتا۔ اپنی گاڑی سروس اور مرمت کے لئے نہیں بھیجتا۔ کار پارکنگ کی فیس ادا نہیں کرتا۔ وہ ٹال پلازوں پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا۔
سائیکل چلانے کی وجہ سے صحت مند رہتا ھے موٹا نہیں ھوتا! صحت مند رہنے کے باعث وہ دوائیں نہیں خریدتا۔ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتا۔ حتیٰ کہ ملک کے جی.ڈی.پی میں کچھ بھی شامل نہیں کرتا۔ اس کے برعکس ہر نیا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ اپنے ملازمین کے علاوہ کم از کم 30 طرح کے لوگوں کے لئے روزگار کا سبب بنتا ھے۔ جن میں ڈاکٹر، امراض قلب کے ماہر، ماہرِ معدہ و جگر، ماہر ناک کان گلہ، دندان ساز، کینسر سپیشلسٹ، حکیم اور میڈیکل سٹور مالکان وغیرہ شامل ہیں۔ چنانچہ یہ بات ثابت ھوئی کہ سائیکل معیشت کی دشمن ھے اور مضبوط معیشت کیلئے صحت مند افراد سخت نقصان دہ ہیں۔
نوٹ:- پیدل چلنے والے معیشت کیلئے اور بھی خطرناک ھیں۔ کیونکہ وہ سائیکل بھی نہیں خریدتے.🙂

دید تمسخر، تماشہ!
27/02/2024

دید تمسخر، تماشہ!

😁
16/12/2023

😁

07/11/2023

پاکستانی دُکاندار جب تک اپنی دُکان سے
5 سے 10
‏فٹ باہر سامان نہ لگا لے وہ سمجھتا ہے کہ روزی کا فرشتہ نہیں آتا

🥲😃
23/10/2023

🥲😃

Alhamdullliah 💛💫
30/09/2023

Alhamdullliah 💛💫

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when یار دوست - yar dost posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share