Gujjar Youth Forum Saudi Arabia
Connecting, empowering, and supporting Pakistani Gujjar youth residing across KSA. Unity • Service • Identity
Dedicated to community welfare, professional guidance, and representing Pakistan with pride.
12/08/2026
31/05/2026
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں گجر یوتھ فورم سعودی عرب کے جانب سے عیدالاضحیٰ کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے گجر یوتھ فورم سعودی عرب کی جانب سے منعقدہ شاندار عید ملن تقریب میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بزرگوں، نوجوانوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں بھائی چارے، اتحاد اور اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر گلزار احمد مٹہ وال نے خطاب کرتے ہوئے گجر قوم کو درپیش مسائل، نوجوان نسل کی ذمہ داریوں اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے گجر یوتھ فورم سعودی عرب کی قیادت اور مشران کو ایسے مثبت اور تعمیری پروگراموں کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا، جو پردیس میں مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پردیس میں ایسی تقریبات نہ صرف عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتی ہیں بلکہ اپنے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور اپنی ثقافتی روایات کو زندہ رکھنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔
31/05/2026
چیئرمین مجلس شوریٰ زمان چوہدری صاحب
30/05/2026
گجر یوتھ فورم سعودی عرب کے زیرِ اہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی کے موقع پر چیف آرگنائزر گجر یوتھ فورم سعودی عرب، ملک نوراجان گجروال نے گجر قوم کے نوجوانوں سے خطاب کیااپنے خطاب میں انہوں نے نوجوان نسل کو سوشل میڈیا خصوصاً ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز کا مثبت اور تعمیری استعمال کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے قیمتی وقت کو ضائع کرنے کے بجائے اپنے مستقبل، تعلیم، ہنر اور ترقی پر توجہ دیں۔ ملک نوراجان گجروال نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب میں آنے کا جو مقصد ہے، اس پر پوری توجہ مرکوز رکھی جائے اور محنت و دیانت داری سے اپنے اور اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کے لیے کام کیا جائے۔ خطاب کے دوران گجر یوتھ فورم سعودی عرب اور دیگر برادریوں کی تنظیمی سرگرمیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیگر قوموں اور برادریوں کے ساتھ مل کر اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے کام کریں گے، پاکستان کا نام روشن کریں گے اور مل کر اپنی قوم اور معاشرے کی خدمت جاری رکھیں گے۔
🇵🇰❤️ 🇸🇦
30/05/2026
🇸🇦 گجر یوتھ فورم سعودی عرب 🇵🇰
مرکزی چیئرمین گجر یوتھ فورم سعودی عرب ملک عقل مند خان صاحب عید ملن پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے گجر قوم کے اتحاد، بھائی چارے اور باہمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تمام شرکاء کو عید کی خوشیوں پر مبارکباد پیش کی عید ملن پارٹی میں بڑی تعداد میں گجر قوم کے افراد نے شرکت کی اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت، اخوت اور یکجہتی کا اظہار کیا اللہ تعالیٰ گجر قوم میں اتحاد و اتفاق قائم رکھے، نوجوانوں کو کامیابیوں سے نوازے اور ہم سب کو اپنی قوم اور ملک کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Be the first to know and let us send you an email when Gujjar Youth Forum Saudi Arabia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.