06/18/2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اگلے عام انتخابات سے پہلے ووٹ رجسٹر یا ٹرانسفر کروانے کیلیے ۱۳ جولائی کی آخری تاریخ مقرر کی ہے - اگر آپ کا ووٹ رجسٹر نہیں ہے یا غلط جگہ موجود ہے تو آپ الیکشن والے دن ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ ٹرن آوٹ کم ہونے کی صورت میں دھاندلی کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں
👈اگر آپ کا شناختی کارڈ بن چکا ہے تو ۸۳۰۰ پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا ووٹ صحیح حلقہ میں مندرج ہے اور تمام اہل خانہ کا ووٹ ایک ہی جگہ ہے- میسج کرنے کیلئے پیکج کے علاوہ بیلنس کا ہونا لازمی ہے- آپ کسی بھی عزیز و اقارب کے موبائل سے اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر بھی تفصیلات لے سکتے ہیں
👈 کسی بھی کمی بیشی کی صورت میں فوری طور پر قریبی ECP کے دفتر جائیں اور وہاں سے فارم ۲۱ یا فارم ۲۳ حاصل کر یں اور صحیح معلومات کے ساتھ جلد از جلد جمع کروائیں۔ نیا ووٹ رجسٹر کروانے، ووٹ ٹرانسفر کروانے ، یا کوائف درست کروانے کیلیے ECP کے دفتر جانا “لازمی” ہے۔ پورے پاکستان میں دو سو سے زیادہ دفاتر کے پتے اس ویب سائٹ پر موجود ہیں : ecp.gov.pk/check-your-reg…
👈جن نوجوانوں کی عمر ۱۸ سال سے زیادہ ہے اور ان کا شناختی کارڈ نہیں بنا، خاص طور پر خواتین، وہ فوری طور پر ہنگامی بنیاد پر اپنا شناختی کارڈ بنوائیں اور متعلقہ ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر جا کر فارم ۲۱ جمع کروائیں اور اپنے ووٹ کا اندراج کروائیں تاکہ آنے والے الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں۔