05/30/2022
بریکنگ نیوز
⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫⚫
کوٹلی سے 8کلومیٹر دور بڑالی کے مقام پر صبع ساڑھے چار بجےبڑالی ڈیم کے پاس المناک روڈ حادثہ ۔ایک شخص جانبحق ۔جبکہ دوسرا شدید زخمی جسکو ریسکیو 1122 کوٹلی، نوید ویلفئیر، سلطانیہ ویلفئیر گلپور کے رضاکاران نے فرسٹ ایڈ دیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کیا دینہ سے کوٹلی آ نے والا ریت سے بھرا ڈیمپر بڑالی ڈیم کے پاس موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوا ڈیمپر میں سوار دونوں افراد کا تعلق دینہ سے ہے شدید زخمی قدیر شاہ ولد مظہر شاہ کو ریسکیو 1122نے فرسٹ ایڈ دیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جبکہ فوت ہونے والے شیر علی ولد سید رونق شاہ سکنہ دینہ کی ڈیڈ باڈی کومشکل ترین ریسکیو آ پریشن کے بعد بڑالی ڈیم انتظامیہ اور سلطانیہ ویلفیئر سوسائٹی گلپور کے ساتھ ملکرڈیمپر کے نیچے سے نکالا گیا۔اس موقع پرمرکزی صدر آل گڈز ٹرانسپورٹ، مرکزی صدر انجمن تاجراں چوہدری مسعود عارف بھی موقع پر پہنچ گئے چوہدری مسعود عارف نے کوٹلی کی انتظامیہ، ریسکیو 1122،نوید اور سلطانیہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوفناک حادثہ تھا جس کی وجہ سے ایک قیمتی جان چلی گئی ہے میں گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب ان تمام اداروں، این جی اوز اور مقامی افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے بروقت پہنچ کر ہماری مدد کی