Shane Maryam Catholic Church

  • Home
  • Shane Maryam Catholic Church

Shane Maryam Catholic Church Harry son
no

27/03/2025
Urooj
30/12/2022

Urooj

26/12/2022

عیدِ تجسم المیسح کو اس کے معنیٰ اورمقاصد سمجھ کر منائیں!

آج جب ہم ساری دنیا کے ساتھ ملکر عید ِ تجسم المسیح کی خوشیاں منارہے ہیں تو ہمارے لئے موقعہ ہے کہ ہم اس جشن کو مناتے ہوئے اس کے معنیٰ و مقاصد کو ضرور سامنے رکھیں۔اس دن کو منانے کا خاص مقصد ہے اوراس کو روایتی طور پر محض کلام مقدس کی ایک کہانی کے طور پر نہیں لینا چاہیے ہے۔دراصل عید ِ تجسم المسیح ہمارے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے کہ اس کا مقصد خدا کی عالم و انسانیت کے ساتھ لازوال محبت کا اظہار ہے۔اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ اس عید کے وسیع معنیٰ نسل انسانی پر خدا کا خاص کرم ہے کہ اس میں ہماری نجات پنہاں ہے۔اس عید کی خوشیاں منانے کا سبب ہمارے خداوند یسوع مسیح کی انسان بن کر ہمارے مابین آمد ہے۔اسی آمد کی وجہ سے ہمیں خوشیاں نصیب ہوتی ہیں اوراسی کے باعث سب کے چہرے کھل اٹھتے ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس عظیم واقعہ کو محض سنانے والا کوئی عمومی قصہ نہ سمجھیں۔اس عید کی یہ خوبی ہے کہ یہ اپنے اندر تمام اسرارورموز لئے ہوئے ہے جو ہمیں سوچنے پر مائل کرتی ہے کہ آخراس کی ضرورت ہی کیا تھی؟
اس عید سے وابستہ ہر بات ہمیں اُکساتی ہے کہ ہم اس سے لطف ا‘ٹھاتے ہوئے اس بات پر غور کریں آخریہ سب کچھ کیوں رونما ہوا؟یہ ایک چھوٹی سی بات تو نہیں لیکن ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ننھا چھوٹا یسوع اس کا محور ہے اوراس کو ہی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔لیکن درحقیقت ہم پر یہ حقیقت آشکار ہوجاتی ہے کہ یہ ہرگزایک چھوٹا واقعہ نہیں ہے۔گو اس سے ہمیں یہ سمجھنے کا موقعہ ملتا ہے کہ خدا نے اپنے منصوبہ نجات کے لئے کیسے چھوٹے لوگوں اور حالات واقعات کا سہار ا لیکر ایک عظیم الشان و سحرانگیز شخصیت کو اس دنیا میں بھیجا۔چھوٹوں اور کمتر لوگوں کو اس تمام صورتحال میں اہم مقام حاصل ہے۔ ذراء عید کی خوشیاں مناتے ہوئے خیال کریں کہ ہمارے گھروں اور گرجا گھروں میں چھوٹی چھوٹی اشیاء کو لیکر خداوند یسوع مسیح کی پیدائش کو پیش کیا جاتا ہے۔اس میں چھوٹی چرنی اور چھوٹے بچے کا کردارواضح کیا جاتا ہے جو درحقیقت ہماری خوشیوں کا منبع ہے۔ہمیں بتایا جاتا ہے کہ بیت الحم چھوٹا ساشہر ہے لیکن وہ یہودہ میں کسی طرح کمترین حیثیت کا حامل نہیں بلکہ اس کو شرف ملا کہ ہمارا نجات دہندہ وہاں پیدا ہو۔
خداوند یسوع مسیح کا متجسد ہوکر ہمارے درمیاں آنا بتاتا ہے کہ اس کے لئے نہ صرف چھوٹے شہر کا انتخاب کیا گیا بلکہ اس عظیم المرتب شخصیت کی پیدائش ایک چھوٹی سے جگہ یعنی اصطبل اورغیر معمولی حالات میں ایک کُھرلی میں ہوئی۔اسی طرح اس کی پیدائش کی خوش خبری ایک رد کئے ہوئے پسے چھوٹے طبقے یعنی گڈریوں کو دی گئی۔اس کی پیدائش پر بڑے معنیٰ خیرانداز سے مجوسی ایک چھوٹے سے قافلے کی صورت میں اس کی شان اقدس میں حاضری دی اورچھوٹے چھوٹے لیکن بہت ہی معنیٰ خیز تحائف اس کی کی نذر کئے۔یہ سب کچھ اس بات کے نشانات و علامات ہیں کہ عید تجسم المسیح چھوٹے لوگوں کی عید ہے۔اس لئے اس کی خوشیوں میں معاشرے کے ایسے افراد کو اس دن کی مناسبت سے خصوصی طور پر یاد رکھا جانا چاہیے ہے۔یوں سمجھا جائے کہ خوشنودی خداوندی اسی میں ہے کہ ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں پر غور کرتے ہوئے لوگوں کی خوشیوں کا ساماں کیا جائے۔چھوٹے بچے اس کا خاص محور ہوسکتے ہیں کہ ان کو اس دن کی مناسبت سے خوشیاں فراہم کی جائیں۔
عید تجسم المسیح کی کہانی ہمیں بتاتی ہے کہ خدا نے کئی نسلوں تک مسیحا کا انتظار کروایا اور کئی نسلوں نے اس کی آمد کی راہ دیکھی۔اب یہ ہمارافرض ہے کہ ہم اپنی نئی اورآنے والی نسلوں کو اس بابت بتائیں اوران کو اس کا حقیقی مطلب سمجھائیں کہ خداوند کیوں منصوبہ نجات کی تکمیل کے لئے یہ سب کچھ کیا۔اسی طرح مقدسہ ماں مریم اور مقدس یوسف کے کردار بھی ہمیں اس بات کی دعوت دیتے ہیں کہ ہم اس عید کو مناتے ہوئے اپنا سارا روز خداوند یسوع مسیح پر ہی نہ دیں بلکہ دوسرے کرداروں کو بھی ان کے مقام کے مطابق جگہ دیں۔ نئی نسل کو یہ بتایا جانا بھی لازم ہے کہ ہم مقدسہ ماں مریم کو اعلیٰ مقام کیوں دیتے ہیں اوراسی طرح مقدس یوسف کو اس کی راستبازی اور اچھے کردار کی وجہ سے ہمارے سامنے بطور مثال پیش کیا جاتا ہے۔مقدسہ ماں مریم کو منصوبہ نجات کے لئے جب خدا کی طرف سے چنا گیا تو وہ ایک عام سی نوجوان لڑکی تھی۔اسی طرح مقدس یوسف گو داؤد کی نسل سے تعلق رکھتے تھے لیکن وہ پیشے کے لحاظ سے بڑھئی تھے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خداوند اپنی خاص حکمت عملی کے تحت چھوٹے لوگوں سے بڑے کام لیتا ہے۔
عید تجسم المسیح پر غور کریں تو اس کے ہرکردار نے خدا کے سامنے سر تسلیم خم کیا کہ اس کی رضا پوری ہو۔ اس لئے یہ عید ہمارے لئے بھی یہ خاص پیغام لئے ہمارے درمیاں آتی ہے کہ ہم ان باتوں پر غور کریں۔ خیال کریں کیا ہوتا اگر مقدسہ ماں مریم فرشتہ کے سلام والے پیغام کے جواب میں اپنے آپ کو خدا کی حضوری میں پیش نہ کرتیں کہ دیکھ میں خدا کی بندی ہوں میرے لئے تیرے قول کے موافق ہو۔اسی طرح اگر مقدس یوسف اپنی منکوحہ کو اپنے ہاں لے آنے سے احتزاز کرتے ہوئے کتراتے تو کیا ہوتا؟لیکن خدا کے کام کرنے کے انداز فرق ہیں اوراس کے کئے گئے عجائب ہی ہیں جو ہمیں اس بارے میں سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم ان سب باتوں پر مقدسہ ماں مریم کی طرح بنیں کہ جو دل میں ان باتوں کو رکھ کر ان پر غور کرتی ہے۔اسی طرح مقدس یوسف ہر حال میں خدا کی رضا کو اولیت دیکر اس کو پورا کرتے ہیں۔اس لحاظ سے یہ عید ہمیں سوچنے کا موقعہ فراہم کرتی ہے کہ ہم ہرحال میں خدا کا ساتھ نہ چھوڑیں اور جو وہ ہم سے چاہتا ہے ہم اس پر پورااُتریں۔اس عید کا خاص پیغام یہ ہے کہ یہ عید سب کی عید ہے اورسب پراس کی خوشیاں منانا لازم ہے۔یہ روشنی کی عیدہے جو سب کے دماغوں کو روشن کردے!

26/12/2022
26/12/2022

All friend Happy Christmas

Address


Telephone

+923131285953

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shane Maryam Catholic Church posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Photography Service?

Share