Topi Press

Topi Press Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Topi Press, Topi.

تحصیل ٹوپی کے مستند، تیز رفتار اور ذمہ دارانہ خبروں کا پلیٹ فارم 📰⚡ عوامی اہمیت کے معاملات کی بروقت کوریج ہماری پہچان ہے۔
📞 Contact us For: PR / Paid Promotions
📱 WhatsApp: 03139504542

📢 اے اے سی ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کے تبادلے پر نظرِ ثانی کا پُرزور مطالبہصوابی: تحصیل ٹوپی کے عوامی و سماجی حلقوں نے سابق ...
04/09/2026

📢 اے اے سی ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کے تبادلے پر نظرِ ثانی کا پُرزور مطالبہ

صوابی: تحصیل ٹوپی کے عوامی و سماجی حلقوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ اے اے سی ٹوپی ڈاکٹر یمین ثناء کا تبادلہ منسوخ کیا جائے۔

مقامی حلقوں کے مطابق ڈاکٹر یمین ثناء نے مختصر مدت میں غیر قانونی مائننگ، تجاوزات، ذخیرہ اندوزی اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں سمیت متعدد انتظامی و عوامی اصلاحات میں مؤثر کردار ادا کیا۔

📌 عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کی خدمات اور اصلاحاتی اقدامات کو جاری رکھنے کے لیے تبادلہ واپس لیا جائے۔

🌹 GHSS ٹوپی میں زاہد علی شاہ SCT کی 38 سالہ خدمات کے اعتراف میں پُروقار تقریبٹوپی: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی میں م...
04/09/2026

🌹 GHSS ٹوپی میں زاہد علی شاہ SCT کی 38 سالہ خدمات کے اعتراف میں پُروقار تقریب

ٹوپی: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی میں محکمۂ تعلیم کے زاہد علی شاہ SCT کی 38 سالہ خدمات کے اعتراف میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور معززین نے شرکت کی۔ مقررین نے زاہد علی شاہ کی تدریسی خدمات، خوش اخلاقی اور طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت میں کردار کو سراہا۔

🎓 اس موقع پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، تحائف اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ ریٹائرمنٹ کے موقع پر زاہد علی شاہ نے اپنی ملازمت اور طلبہ سے وابستہ یادیں بھی شیئر کیں۔

تقریب کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی، جبکہ طلبہ نے اپنے محبوب استاد سے ملاقات کرکے انہیں الوداع کہا۔

🚨 اے اے سی ٹوپی ڈاکٹر یامین ثناء کا تبادلہصوابی: اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یامین ثناء کا تبادلہ فنانس ڈیپارٹمنٹ می...
04/09/2026

🚨 اے اے سی ٹوپی ڈاکٹر یامین ثناء کا تبادلہ

صوابی: اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر ٹوپی ڈاکٹر یامین ثناء کا تبادلہ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں سیکشن آفیسر کے طور پر کر دیا گیا۔
📌 نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عمران زمان کو ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تبدیل کرکے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر یامین ثناء نے تحصیل ٹوپی میں اپنے دورِ تعیناتی کے دوران انتظامی امور، عوامی شکایات کے ازالے، تجاوزات کے خلاف کارروائی اور نکاسی آب سمیت مختلف معاملات میں فعال کردار ادا کیا۔

04/09/2026

🧹🌧️ ٹوپی میں مون سون صفائی مہم کا آغاز

صوابی: تحصیل ٹوپی میں ٹی ایم اے کی جانب سے مون سون صفائی مہم شروع کر دی گئی۔ بھاری مشینری کے ذریعے مین بازار اور مرکزی شاہراہوں کی بڑی نالیوں کی صفائی جاری ہے۔

ٹی ایم اے سینئر انسپکٹر فاضل خان نے کہا کہ مہم کا مقصد بارش کے پانی کی بہتر نکاسی اور شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنانا ہے۔

📢 تاجروں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کچرا مقررہ مقامات پر پھینکیں اور نالیوں میں کچرا ڈالنے سے گریز کریں۔

🎙️ رپورٹ: قاری زاھد، صوابی

🏫 جی پی ایس نمبر 2 ملک آباد کی خوبصورت تزئین و آرائش پر ہیڈ ٹیچر کو خراجِ تحسین👏ایسا خوبصورت اور خوشگوار ماحول طلبہ میں ...
04/09/2026

🏫 جی پی ایس نمبر 2 ملک آباد کی خوبصورت تزئین و آرائش پر ہیڈ ٹیچر کو خراجِ تحسین👏
ایسا خوبصورت اور خوشگوار ماحول طلبہ میں سیکھنے کا شوق اور اسکول سے وابستگی مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

🌟 Well done! 👍

04/09/2026

🌧️ ٹوپی میں بارش کا سلسلہ جاری

ٹوپی اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ☔

👮 بشر خان SHO تھانہ IDS گدون تعیناتصوابی: ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے پی اے ایس آئی بشر خان کو تھانہ IDS گدون کا SHO تعی...
03/09/2026

👮 بشر خان SHO تھانہ IDS گدون تعینات

صوابی: ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے پی اے ایس آئی بشر خان کو تھانہ IDS گدون کا SHO تعینات کر دیا۔

🏆 گدون کے لیے ایک اور اعزاز، ڈاکٹر نور الحق جدون کو بہترین مقالہ نگاری کا ایوارڈالحمد اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر...
03/09/2026

🏆 گدون کے لیے ایک اور اعزاز، ڈاکٹر نور الحق جدون کو بہترین مقالہ نگاری کا ایوارڈ

الحمد اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام منعقدہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں گدون سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نور الحق جدون نے علمی و تحقیقی میدان میں نمایاں اعزاز حاصل کر لیا۔

گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹھا ضلع صوابی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور جامعہ امام محمد ٹوپی کے مہتمم ڈاکٹر نور الحق جدون نے "التحديات الفكرية والإلحادية لدى الشباب المعاصر" کے موضوع پر خالص عربی زبان میں مقالہ پیش کیا۔

🏅 مہمانِ خصوصی سابق وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ان کی علمی و تحقیقی کاوش کو سراہتے ہوئے انہیں بہترین مقالہ نگاری کا ایوارڈ عطا کیا۔

🚨 صوابی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی  شٹر ڈاؤن ہڑتال۔📌 صوابی میں بعض مارکیٹس...
03/09/2026

🚨 صوابی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال۔

📌 صوابی میں بعض مارکیٹس میں دکانیں بند ہیں جبکہ کئی علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

eIslami

03/09/2026

Address

Topi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Topi Press posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share