24/08/2026
معروف کلینیکل ڈائیٹیشن و نیوٹریشنسٹ ڈاکٹر عنبرین منیر کی جانب سے صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ اور پیشہ ورانہ رہنمائی کے لیے ایک روزپ بلا معاوضہ (Free) نیوٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ بروز منگل، 25 اگست 2026 کو "سائل چائلڈ کیئر اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر" (ہاؤسنگ کالونی نمبر 1، بالمقابل ڈاکٹر عمران رزاق) میں لگایا جائے گا۔ کیمپ کے دوران وزن پر قابو پانے، شوگر (ذیابیطس)، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ہارمونز کے مسائل (PCOS)، خون کی کمی (انیمیا) اور متوازن غذا و صحت مندانہ زندگی سے متعلق مفت مشورے دیے جائیں گے۔
شہری اپنی رجسٹریشن اور پیشگی بکنگ کے لیے درج ذیل نمبرپر رابطہ کر سکتے ہیں
0328-2411100
۔