Bahawal Baloch

Bahawal Baloch ★彡[ɪɴᴅᴇᴇᴅ, ᴡᴇ ᴍᴜꜱᴛ ʀᴇᴛᴜʀɴ ᴛᴏ ᴏᴜʀ ᴀʟʟᴀʜ]彡★ Baحawal ��

جب فرانسیسی جنرل "گورو" نے شام میں قدم رکھا صلاح الدین ایوبی کی قبر پر گیا اور قبر کو لات مار کر کہا:"اٹھو صلاح الدین ہم...
15/08/2026

جب فرانسیسی جنرل "گورو" نے شام میں قدم رکھا صلاح الدین ایوبی کی قبر پر گیا اور قبر کو لات مار کر کہا:
"اٹھو صلاح الدین ہم پھر آ گئے"
جب فرانسیسی جنرل "لیوتی" نے مراکش میں قدم رکھا تو یوسف بن تاشفین کی قبر کے پاس گیا اور قبر کو لات مار کر کہا:
"اے تاشفین کے بیٹے اٹھو ہم تمہارے سرہانے پہنچ گئے ہیں"
جب صلیبیوں نے دوبارہ اندلس پر قبضہ کیا تو "الفونسو" نے حاجب منصور کی قبر پر سونے کی چارپائی بچھائی اور بیوی کو لے کر شراب پی کر لیٹ گیا اور کہا:
"دیکھو میں نے مسلمانوں کی سلطنت پر قبضہ کر لیا ہے"
جب یونانی فوج ترکی میں داخل ہوئی تو یونانی فوج کے سربراہ "سوفوکلس وینیزیلوس" خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی قبر کے پاس گیا اور کہا:
"اٹھو اے بڑی پگڑی والے اٹھو اے عظیم عثمان اٹھو دیکھو اپنے پوتوں کی حالت دیکھو ہم نے اس عظیم سلطنت کا خاتمہ کیا جس کی تم نے بنیاد رکھی تھی ہم تم سے لڑنے آۓ ہیں"
یہی اسی یونانی جنرل کی تصویر ہے جو 1920ء میں عثمان غازی کی قبر کے پاس کھڑا ہے
کیا اب بھی کسی کو اس بارے میں شبہ ہے کہ یہ صلیبی جنگجو ہیں
اب سلطان صلاح الدین ایوبی " یوسف بن تاشفین " حاجب منصور اور عثمان غازی کے ارواح کو کتنی تکلیف ہوتی ہو گی کہ عالم اسلام کے نوجوان ان کے کارناموں کو بھول گئی اسے فراموش کر دیا اور ٹک ٹاک یا اور کتنے نئے طریقوں سے اپنے آپ کو دنیا کے سامنے تماشہ بنا رہے ہیں اور اگر کسی سے بات کرو تو وہ کہتے ہیں یہ تو ٹیلنٹ ہے
کیا ان مجاہدین اسلام کا یہ ٹیلنٹ نہیں تھا یا ٹیلنٹ صرف فحاشی اور عریانی کو عروج دینا ہے صرف اپنے آپ کو دنیا کے سامنے رسوا کرنا ہے کیا امت مسلمہ کے نوجوانوں کے پاس اپنے اسلاف کے کارناموں کو زندہ کرنے یا اسے آگے بڑھانے کے لیے اور وقت نہیں یا یہ صلیبیوں کے بچاۓ ہوۓ وہ جال ہے جس میں ہم بخوشی پھنسے جا رہے ہیں

مسلمان کیا ہم اب بھی نہیں سمجھیں گے۔

فقیر کالا خان مری بلوچ صوفی تھے. انگریزوں نے 1870 میں جب بلوچستان پر حملہ کیا تو فقیر کالا خان نے تسبیح چھوڑ کر بندوق اُ...
15/08/2026

فقیر کالا خان مری بلوچ صوفی تھے. انگریزوں نے 1870 میں جب بلوچستان پر حملہ کیا تو فقیر کالا خان نے تسبیح چھوڑ کر بندوق اُٹھائی۔ پھر مزاحمت کی تاریخ رقم کر ڈالی۔ موجودہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل کاہان کیایک 1 پہاڑی پر انگریز آرمی کو چار سال روکے رکھے برٹش آرمی توپوں بندوقوں سے مسلح گھرا تنگ کرتی رہی مہینوں کے محاصرے سینکڑوں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پہاڑی پر قبضہ کیا گیا تو بھوک سے نڈھال کالا خان مری بلوچ اپنے دو ساتھیوں جلامی بلوچ اور رحیم علی بلوچ سمیت پکڑا گیا مقدمہ چلا پھانسی کی سزا دی گی یہ تصویر 1891 میں پھانسی سے پہلے لی گی جس میں کالا خان مری بلوچ اپنے ساتھیوں سمیت پکڑا گیا سوال یہ یے ہم اپنے ہیروز سے لا علم کیوں ہیں جان بوجھ کر انکی تاریخ قوم سے کیوں چھپائی گی ؟ ان پر فلمیں ڈرامے کیوں نہیں بنے ؟ کالا خان بلوچ کو پھانسی کے بعد کلکتہ جو تار بھیجا گیا اس میں لکھا تھا اس جیسا نشانہ باز نہ پہلے کوئی پیدا ہوا نہ کوئی آئندہ پیدا ہو

14/08/2026

14اگست مبارک

مطالعہ پاکستان 🤭
12/08/2026

مطالعہ پاکستان 🤭

سائنسدانوں نے روشنی خارج کرنے والے جانداروں کے جینز کو پودوں میں شامل کرکے ایسے پودے تیار کیے ہیں جو بجلی کے بغیر مدھم ر...
11/08/2026

سائنسدانوں نے روشنی خارج کرنے والے جانداروں کے جینز کو پودوں میں شامل کرکے ایسے پودے تیار کیے ہیں جو بجلی کے بغیر مدھم روشنی خارج کر سکتے ہیں۔

تحقیق میں جگنوؤں اور روشنی پیدا کرنے والی فنگس سے متعلق جینیاتی نظام استعمال کرکے آرکڈ، سورج مکھی اور گلِ داؤدی جیسے پودوں کو بایولومینیسنٹ بنایا گیا۔ یہ پودے اپنے حیاتیاتی نظام کے ذریعے روشنی پیدا کرتے ہیں اور اس عمل کے لیے انہیں بجلی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

محققین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں ماحول دوست روشنی کے نئے طریقوں کی بنیاد بن سکتی ہے، اگرچہ اس وقت پیدا ہونے والی روشنی محدود ہے اور اسے عام اسٹریٹ لائٹنگ کے متبادل کے طور پر استعمال کرنا ممکن نہیں۔

یہ تصور کسی حد تک فلم "اوتار" کی چمکتی ہوئی قدرتی دنیا جیسا محسوس ہوتا ہے اور مستقبل میں پارکوں، عوامی مقامات اور آرائشی روشنی کے لیے نئے امکانات پیدا کر سکتا ہے۔

📌 نوٹ: یہ معلومات دستیاب سائنسی رپورٹس اور تحقیق پر مبنی ہیں؛ مستقبل کی ممکنہ ایپلی کیشنز ابھی تحقیق کے مراحل میں ہیں۔ تصویر صرف نمائشی مقصد کے لیے اے آئی سے تیار کی گئی ہے۔

سابقہ دور کی ایک نایاب چیز جسے بہت کم لوگ ہی پہچانتے ہیں کمنٹ میں بتائیں کیا چیز ہے ؟
11/08/2026

سابقہ دور کی ایک نایاب چیز جسے بہت کم لوگ ہی پہچانتے ہیں کمنٹ میں بتائیں کیا چیز ہے ؟

ہم نے انسان کو احسن طریقے سے پیدا کیا۔القرآنانسان بہت بڑا ناشکرا ہے۔القرآن
10/08/2026

ہم نے انسان کو احسن طریقے سے پیدا کیا۔القرآن
انسان بہت بڑا ناشکرا ہے۔القرآن

یہ تصویر ایک کہانی بیان کر رہی ہے پلیز کمنٹ میں بتائیں کہ وہ کہانی کیا ہے
08/08/2026

یہ تصویر ایک کہانی بیان کر رہی ہے پلیز کمنٹ میں بتائیں کہ وہ کہانی کیا ہے

12/07/2026

11/07/2026

Address

Taunsa
24211

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bahawal Baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share