JTi UC SARO SHAH

JTi UC SARO SHAH jti uc saro shah

20/05/2026
20/05/2026
20/05/2026
جمعیت طلباء اسلام یونین کونسل ساڑوشاہ PK-60 کے زیر اہتمام 12 اپریل کو “دستورِ اسلام کانفرنس” کے سلسلے میں ایک اہم و بابر...
19/03/2026

جمعیت طلباء اسلام یونین کونسل ساڑوشاہ PK-60 کے زیر اہتمام 12 اپریل کو “دستورِ اسلام کانفرنس” کے سلسلے میں ایک اہم و بابرکت اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونین کونسل کے تمام ذمہ داران نے بھرپور شرکت کر کے اپنے عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
اس اجلاس میں PK-60 کے صدر جناب نواب علی نعمانی، نائب صدر عبدالرحمن سدیس، جنرل سیکرٹری نذیر خان صفدر، سیکرٹری اطلاعات بلال خان، سپورٹ سیکرٹری جناب حمزہ خان اور جمعیت طلباء اسلام ساڑوشاہ کے سابق صدر جناب حافظ سمیع اللہ نمیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت صدر ساڑوشاہ حضرت مفتی حبیب اللہ حقانی صاحب نے کی، جبکہ انتظامی امور جناب نبیل خان نے احسن انداز میں سرانجام دیے۔ اس بابرکت پروگرام کی سرپرستی حضرت مولانا مفتی رحیم اللہ صاحب نے فرمائی، جن کی موجودگی نے محفل کو مزید رونق بخشی۔
اجلاس میں دستورِ اسلام کانفرنس کی تیاریوں، تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اور تمام ذمہ داران نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
آخر میں اجتماعی افطار کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں تمام شرکاء نے شرکت کی۔ یہ پروگرام اتحاد، نظم و ضبط اور دینی جذبے کی خوبصورت مثال ثابت ہوا

فراغت کی یہ ساعت ہے مبارک  عمامہ کی یہ عزّت ہے مبارک  علم کے یہ تاجدار آئے ہیں  دین کی خدمت کے لیے تیار آئے ہیںجمعیت طلب...
05/01/2026

فراغت کی یہ ساعت ہے مبارک
عمامہ کی یہ عزّت ہے مبارک
علم کے یہ تاجدار آئے ہیں
دین کی خدمت کے لیے تیار آئے ہیں

جمعیت طلباء اسلام یونین کونسل ساڑوشاہ کی جانب سے مولانا شیر ولی نعمانی، مولانا عبد الوہاب نعمانی، اور مولانا اجمل نعمانی کو علومِ نبویہ کی تکمیل اور دستار بندی کی پُر مسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ لمحہ نہ صرف آپ حضرات کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ افتخار ہے، ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ ان علمائے کرام کو دین متین کی خدمت، استقامت اور مقبولیت عطا فرمائے، اور ان کے علم و عمل سے امت کو فائدہ پہنچائے۔ آمین۔

آج بروز اتوار جمعیت طلباء اسلام *یونین کونسل ساڑوشاہ* کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں مولانا نواب علی صاحب اور ...
28/12/2025

آج بروز اتوار جمعیت طلباء اسلام *یونین کونسل ساڑوشاہ* کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں مولانا نواب علی صاحب اور نذیر خان صفدر صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی اور نوجوانوں کی فکری، دینی اور تنظیمی تربیت پر مفید گفتگو کی۔

اجلاس کا اہم مقصد ویلیج کونسل جامڑہ کی تنظیم سازی تھا، جس میں باہمی مشاورت، سے

- سلمان خان کو *صدر*
- اور شیر علی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

نئے منتخب عہدیداران سے امید کی جاتی ہے کہ وہ جمعیت کے مشن، نظریہ اور دعوتی پیغام کو محنت، اخلاص اور استقامت کے ساتھ ویلیج کونسل کی سطح پر فروغ دیں گے۔

اجلاس میں مقامی نوجوانوں نے شرکت کی، جس سے تنظیمی جذبے اور دینی بیداری کا مظاہرہ ہوا۔
اللہ تعالیٰ منتخب ذمہ داران کو کامیاب، باکردار اور متحرک قیادت عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Saroshah Takht Bhai Mardan
Takht-I-Bhai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTi UC SARO SHAH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category