Kharerai Matta Upper Swat

Kharerai Matta Upper Swat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kharerai Matta Upper Swat, Swat.

18/08/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ
پیٹرول3.34روپے اور ڈیزل5.27روپے فی لیٹر مہنگا

دریائے سوات میں غیر قانونی ریت و بجری نکالنے کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤنبر سوات: ڈپٹی کمشنر بر سوات سہیل احمد خان کی خصوصی ...
18/08/2026

دریائے سوات میں غیر قانونی ریت و بجری نکالنے کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

بر سوات: ڈپٹی کمشنر بر سوات سہیل احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات کے بستر سے غیر قانونی ریت، بجری اور دیگر معدنی مواد نکالنے کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بر سوات سید محمد عبداللہ نے مٹہ اور خوازہ خیلہ میں دریائے سوات کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور غیر قانونی کھدائی و مائننگ کے خلاف موقع پر بھرپور کارروائی کی۔ غیر قانونی کھدائی میں استعمال ہونے والے ایکسکیویٹرز اور ڈمپرز کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ متعلقہ کرش مالکان اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کیے گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دریائے سوات کے قدرتی بہاؤ، ماحول اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے والی ریت و بجری کی غیر قانونی کھدائی کسی صورت برداشت نہ کی جائے اور مختلف مقامات پر مسلسل نگرانی اور مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر مٹہ محمد ادریس خان، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ محمد یار خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز علی راز خان اور ریاض الحق سمیت محکمہ معدنیات کے افسران محمد اقبال ۔محمد علی۔نجیب اللہ اور انور اللہ نے بھی شرکت کی۔

ضلعی انتظامیہ بر سوات نے واضح کیا ہے کہ دریائے سوات میں غیر قانونی ریت و بجری نکالنے کے مکمل سدباب کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

18/08/2026
نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات ہوگئی،  نورین نیازی ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ،  ملاقات کانفرنس روم میں م...
18/08/2026

نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات ہوگئی، نورین نیازی ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ، ملاقات کانفرنس روم میں میں ہوئ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اویس خان ولد اصغر عرف طوطی ساکن درشخیلہ کڑپہ شنگری ابشار منگلور میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، جس کے س...
18/08/2026

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اویس خان ولد اصغر عرف طوطی ساکن درشخیلہ کڑپہ شنگری ابشار منگلور میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، جس کے سبب موت واقع ہوگئی۔۔

دریائے سوات میں غیر قانونی مائننگ پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ۔۔ڈپٹی کمشنر برسوات سہیل احمد خان نے...
18/08/2026

دریائے سوات میں غیر قانونی مائننگ پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ۔۔ڈپٹی کمشنر برسوات سہیل احمد خان نے ضلع برسوات میں دریائے سوات کے اندر غیر قانونی مائننگ پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ دریائے سوات میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی مائننگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دریائے سوات کی قدرتی خوبصورتی اور ماحولیاتی حیثیت کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ دریا کے قدرتی حسن اور ماحولیاتی توازن کو نقصان پہنچانے یا اس کا حلیہ بگاڑنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ غیر قانونی مائننگ کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی اور کارروائی یقینی بنائی جائے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے۔

ڈاکٹر سعید اللہ خان کو بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیامٹہ ہسپتال میں ڈاکٹر سعید اللہ خان کی حوصلہ افزائی، گ...
18/08/2026

ڈاکٹر سعید اللہ خان کو بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل سے نواز دیا گیامٹہ ہسپتال میں ڈاکٹر سعید اللہ خان کی حوصلہ افزائی، گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا
برسوات ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر سعید اللہ خان کی بہترین کارکردگی اور مریضوں کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر خدادا کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر خان، ڈاکٹر خدادا، ڈاکٹر امجد، ڈاکٹر سلیمان، ڈاکٹر امیر امان اللہ، ڈاکٹر عبدالوکیل، ڈاکٹر ہدایت اللہ، ڈاکٹر اقبال، ڈاکٹر سعید اللہ خان ڈاکٹر شاہد اقبال سمیت دیگر ڈاکٹرز اور اسٹاف موجود تھے۔
تقریب کے دوران ڈاکٹر خدادا، ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر خان اور دیگر نے ڈاکٹر سعید اللہ خان کو گولڈ میڈل پہنایا اور انہیں بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے نے بھی ڈاکٹر سعید اللہ خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید اللہ خان نے کہا کہ عوام اور مریضوں کی خدمت ان کے لیے اعزاز اور باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق برسوات ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب تھی، جس میں کسی ڈاکٹر کی بہترین کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں باقاعدہ طور پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے گولڈ میڈل دیا گیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے مثبت اور قابلِ تحسین قرار دیا۔

18/08/2026

عمران خان صاحب کو فلفوز شام سے پہلے الشفاء ہسپتال منتقل کیا جائے کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ۔

سپریم کورٹ

Address

Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kharerai Matta Upper Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share