08/05/2022
تاروں سے باتیں کرنا، بادلوں سے کھیلنا سبزے کی بہار میں مدہوش ہونا ایسی باتیں صرف کہانیوں میں سننے کو ملتی ہیں
لیکن ہم آج ہم آپکو لے کر چلتے ہیں چندہ ماما کی وادی چنداہ میں جہاں فطرت مہربان ہے بادل بھی اس دھرتی کی محبت میں ایسے سرشار ہیں کہ عموما زمین پر اتر کر یوں سبزے کی زیارت کرتے ہیں کہ جیسے صدیوں بعد ان کا ملن ہوا ہو ۔۔۔۔
سبزے کی چادر یوں بچھی ہے کہ جیسے کسی محبوبہ کے انتظار میں برسوں سے کوئی عاشق پھول نچھاور کر رہا ہو ۔۔ پھولوں اور سبزے کی مہکار میں مدہوش پہاڑ صدیوں سے سبزہ زار کی پہرہ راری پر معمور ہیں ۔۔۔
مقامی افراد اس مقام کو ملترو کہتے ہیں ملترو میں انسان جہاں فطرت کے رنگوں میں مدہوش ہوتا ہے وہی یہاں سے انچن کی وادی سکردو کا بھی نظارہ کیا جاسکتا ہے ۔۔۔
یہاں تک پہنچنے کے لیے لگ بھگ ایک گھنٹے کی ٹریکنگ کرنی پڑتی ہے
فوٹو گرافی کے شوقین افراد کے لیے یہ مقام جنت سے کم نہیں ۔۔
ملترو
زمین پر جنت مناظر ایسے کی ہر منظر پہ نظر ٹھہر جائے
سکردو کے ماتھے کا جھومر پریوں کا نگر وادی چنداہ
موتیوں میں نہلاتے سرسبز میدان
دیومالائی اور دیو ہیکل پہاڑ
جنت کے ہر نظارے پر قدرت کی مہربانیوں کی پھوار
چنداہ بس چاند سے ایک قدم کے فاصلے پر
📍Skardu, Gilgit Baltistan Pakistan
•
•