05/12/2025
ٹک ٹاک پر امام۔زمانہ کی۔شان۔میں پھر گستاخی ۔۔۔ ایسی حرکات گلگت بلتستان کے پُرامن ماحول کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ انتظامیہ نوٹس لیں ۔
ایڈوکیٹ کلثوم ایلیاء۔شگری ۔
حال ہی میں ٹک ٹاک پر ایک فرد کی جانب سے امامِ زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخانہ ویڈیو اپلوڈ کیے جانے پر عوامی سطح پر شدید اضطراب اور گہری تشویش پائی جارہی ہے۔ اس نوعیت کی حرکات نہ صرف مذہبی جذبات کو مجروح کرتی ہیں بلکہ علاقائی امن و امان کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ عوامی نمائندوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 298-A اور متعلقہ سائبر کرائم قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی ہو اور معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رہے۔
انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ذمہ دار فرد کے خلاف بروقت اور شفاف کارروائی کی جائے، تاکہ مستقبل میں کوئی شخص سوشل میڈیا کو مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی کے لیے استعمال کرنے کی جرأت نہ کرے۔
#شیعہ #نوربخشہ #مجلسعزا #شہداء #محرم
Mwm Skardu Baltistan GB TIMES GB BOL News DC Shigar Govt Allama Raja Nasir Abbas Jafri Bsf Baltistan Mwm Shigar Mwm Skardu Suno Pakistan HD SPN Shia Power Network HD Zaheer Abbas Sagar