13/06/2026
اہلیان قمراہ نے متاثرین جنگ، اسلامی جمہوریہ ایران کے دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے ایک بار پھر اخوت و بھائی چارے کی مثال قائم کر دی۔
آپ سب کے تعاون سے جمع ہونے والی رقم
*ایک کروڑ ستاون لاکھ چھترہزار دو سو چالیس روپے*
صدر انجمن امامیہ بلتستان، جناب سید باقر الحسینی صاحب کے حوالے کر دی گئی ہے۔ یہ رقم صرف اعداد نہیں، بلکہ قمراہ کے ہر دل کی دھڑکن، ہر آنکھ کا آنسو، اور ہر مظلوم کے لیے اٹھنے والا ہاتھ ہے۔
اس عظیم کارِ خیر میں شریک تمام ورکرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ خصوصاً سوشل ورکر اور غریبوں کے مسیحا، جناب *ماسٹر شبیر صاحب* آپ کی بے لوث قربانی، دن رات کی محنت اور مخلوقِ خدا کی خدمت کا جذبہ ہی اس کامیابی کی اصل بنیاد ہے۔ اگر آپ کا ساتھ نہ ہوتا تو یہ خواب شاید خواب ہی رہ جاتا۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی اس قربانی کو قبول فرمائے اور متاثرین کے لیے آسانیوں کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔