ڍاٽي منهنجا ڍول

ڍاٽي منهنجا ڍول I'm a photographer. I love to take pictures of people. and nature. From Tharparkar Sindhi I love Photography and Videography

11/05/2023

پڑا
جب بھی قاتل مقابل صف آرا ہوئے
سرحدوں پر میری جب کبھی رن پڑا
میراخون جگر تھا کہ حرف ہنر
نذر میں نے کیا مجھ سے جو بن پڑا
آنسوؤں سے تمھیں الوداعیں کہیں
رزم گاہوں نے جب بھی پکارا تمھیں
تم ظفر مند تو خیر کیا لوٹتے
ہار نے بھی نہ جی سے اتارا تمھیں
تم نے جاں کے عوض آبرو بیچ دی
ہم نے پھر بھی کیا ہےگوارا تمھیں
سینہ چاکان مشرق بھی اپنے ہی تھے
جن کا خوں منہ پہ ملنے کو تم آئے تھے
مامتاؤں کی تقدیس کو لوٹنے
یا بغاوت کچلنے کو تم آئے تھے
ان کی تقدیر تم کیا بدلتے مگر
ان کی نسلیں بدلنے کو تم آئے تھے
اس کا انجام جو کچھ ہوا سو ہوا
شب گئی خواب تم سے پریشاں گئے
کس جلال و رعونت سے وارد ہوئے
کس خجالت سے تم سوئے زنداں گئے
تیغ در دست و کف در وہاں آئے تھے
طوق در گردن و پابجولاں گئے
جیسے برطانوی راج میں گورکھے
وحشتوں کے چلن عام ان کے بھی تھے
جیسے سفاک گورے تھے ویت نام میں
حق پرستوں پہ الزام ان کے بھی تھے
تم بھی آج ان سے کچھ مختلف تو نہیں
رائفلیں وردیاں نام ان کے بھی تھے
پھر بھی میں نے تمھیں بے خطا ہی کہا
خلقت شہر کی دل دہی کےلیئے
گو میرے شعر زخموں کے مرہم نہ تھے
پھر بھی ایک سعی چارہ گری کیلئے
اپنے بے آس لوگوں کے جی کیلئے
یاد ہوں گے تمھیں پھر وہ ایام بھی
تم اسیری سے جب لوٹ کر آئے تھے
ہم دریدہ جگر راستوں میں کھڑے
اپنے دل اپنی آنکھوں میں بھر لائے تھے
اپنی تحقیر کی تلخیاں بھول کر
تم پہ توقیر کے پھول برسائے تھے
جنکے جبڑوں کو اپنوں کا خوں لگ گیا
ظلم کی سب حدیں پاٹنے آگئے
مرگ بنگال کے بعد بولان میں
شہریوں کے گلے کاٹنے آگئے
ٓاج سرحد سے پنجاب و مہران تک
تم نے مقتل سجائے ہیں کیوں غازیو
اتنی غارتگری کس کی ایما پہ ہے
کس کے آگے ہو تم سر نگوں غازیو
کس شہنشاہ عالی کا فرمان ہے
کس کی خاطر ہے یہ کشت و خوں غازیو
کیا خبر تھی کہ اے شپرک زادگاں
تم ملامت بنو گے شب تار کی
کل بھی غاصب کے تم تخت پردار تھے
آج بھی پاسداری ہے دربار کی
ایک آمر کی دستار کے واسطے
سب کی شہ رگ پہ ہے نوک تلوار کی
تم نے دیکھے ہیں جمہور کے قافلے
ان کے ہاتھوں میں پرچم بغاوت کے ہیں
پپڑیوں پر جمی پپڑیاں خون کی
کہ رہی ہیں یہ منظر قیامت کے ہیں
کل تمھارے لیئے پیار سینوں میں تھا
اب جو شعلے اٹھے ہیں وہ نفرت کے ہیں
آج شاعر پہ بھی قرض مٹی کا ہے
اب قلم میں لہو ہے سیاہی نہیں
خون اترا تمھاراتو ثابت ہوا

‏طلحہ خان جو کہ بھائی ذیشان کا دس سالہ بھانجا ہے ۔۔۔جب احتجاج کے دوران وہ اپنی ماں کے سامنے کھڑا ہو گیا اور اس کی ڈھال ب...
10/05/2023

‏طلحہ خان جو کہ بھائی ذیشان کا دس سالہ بھانجا ہے ۔۔۔جب احتجاج کے دوران وہ اپنی ماں کے سامنے کھڑا ہو گیا اور اس کی ڈھال بنا ۔۔۔تو اس معصوم پر ڈنڈے برسائے گئے ۔۔۔ایک سیدھا دماغ پر اور ایک اس کی تھوڑی پر مارا گیا ۔۔۔ اپنے بچوں پر ہم نے ڈنڈے برسانے ہے لیکن دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے
‎@


10/05/2023

‏عہد کرو ہم افواج پاکستان کی اتنی ہی عزت کرتے ہیں جتنی افواج پاکستان آئین و قانون کی کرتے ہیں۔ جھگڑا ختم 😡🫠🫠

‏‎آج قرض اتارنے  کا دن ہےوزیراعظم عمران خان نےاپنی جان ہمارے مستقبل کے لٸے وقف کی ہے ہم نے بھی خان اور اس ملک کےمستقبل ک...
10/05/2023

‏‎آج قرض اتارنے کا دن ہے
وزیراعظم عمران خان نےاپنی جان ہمارے مستقبل کے لٸے وقف کی ہے ہم نے بھی خان اور اس ملک کےمستقبل کی جنگ لڑنی ہیں
اور کسی قسم کی قربانی سےدریغ نہی کرینگے اور انشاءاللہ یہ جنگ عوام جیت کر رہے گئے ‎
لااله الا الله سبحانك اني كنت من الظالمين

09/05/2023

‏‎قائڈاعظم کو مو ت کے منہ میں دانستہ دھکیلنے کے بعد ، لیاقت علی ،فاطمہ جناح بے نظیر بھٹو ، ذوالفقار علی بھٹو سب کی اموات و شہادتیں " اندر کی جاب" تھی، کوئی بیرونی سازش نہیں - اور اب خاکم بدہن عمران خان کی باری ہے ۔ اہل پاکستان سوتے رہو ۔ کب نکلو گے ۔ جب روپیہ زمین پہ رُل رہا ہوگا

09/05/2023

کیا آپ کے پاس ٹویٹر پر ویڈیو چل رہی ہیں میرے پاس نہیں چل رہی

09/05/2023

کراچی میں عوام نے شاہراہ فیصل پر رینجرز کی چوکی کو آگ لگا دی۔۔۔۔۔۔
اس میں اعوام کا ہی نقصان ہوا ہے پولیس کوئی کام نہیں کرتی اب اور اسٹریٹ کرائم ہوگا
کہا تھا ، سمجھایا تھا لیکن تم باز نہیں آئے اپنے ساتھ ہمارا بھی نقصان کر بیٹھے

09/05/2023

‏آج DGISPR کہتے ہیں کہ عمران خان انٹیلیجینس اہلکاروں پر من گھڑت الزام لگا رہے ہیں وہ بیان بازی کی بجائے قانون کا راستہ لیں
تو قانونی راستے میں رکاوٹ ڈالی کس نے۔ صرف خان حملہ نہیں ، ارشد شریف قتل کی FIR بھی انکے موقف کے مطابق کیسے درج نہیں ہوئی
قانون سے ماورا بن کر قانون کا راستہ لینے کا مشورہ دینے کا آپکو کوئی حق نہیں

02/05/2023
‏حاجی صاحب مالش کرنے والے سے مالش کروا رہے تھے کہ اتنے میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا:" کیا حال ہے حاجی صاحب... آپ نظر نہ...
18/04/2023

‏حاجی صاحب مالش کرنے والے سے مالش کروا رہے تھے کہ اتنے میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا:
" کیا حال ہے حاجی صاحب... آپ نظر نہیں آتے آج کل؟ "
حاجی صاحب نے اس کی بات سنی ان سنی کر دی. وہ بندہ کہنے لگا:
" حاجی صاحب... میں آپ کی سائیکل لے کے جا رہا ہوں"
وہ سائیکل مالشی کی تھی. کافی دیر ہو گئی تو مالشی کہنے لگا:
" حاجی صاحب... آپ کا دوست آیا نہیں ابھی تک واپس میری سائیکل لے کر؟ "
حاجی صاحب بولے :
" وہ میرا دوست نہیں تھا"
مالشی بولا:
" مگر وہ تو آپ سے باتیں کر رہا تھا"
حاجی صاحب بولے:
" میں تو اس کو جانتا ہی نہیں ہوں.
میں تو سمجھا تھا کہ وہ تمہارا دوست ہے"
مالشی بولا:
" حاجی صاحب... میں غریب آدمی ہوں. میں تو لٹ گیا"
حاجی حاحب بولے:
" اچھا تو رو مت. میں تجھے نئی سائیکل لے دیتا ہوں. تم سائیکل والی دوکان پر جا کے پسند کر لو
مالشی نے ایک سائیکل پسند کی
اور چکر لگا کے دیکھا. واپسی پر آکر کہنے لگا کہ حاجی صاب یہ سائیکل زرا ٹیڑھی چل رہی ہے
حاجی نے کہا:
"جا یار نئی سائیکل ہے. یہ ٹھیک ہے. دکھاو میں چیک کرتا ہوں"
حاجی صاحب سائیکل پر چکر لگانے گئے اور واپس آئے ہی نہیں.
مالشی کو اس سائیکل کے پیسے بھی دینے پڑ گئے 🤔🤣😂😂🤣
آج ایسا ہی حال پاکستانی قوم کے ساتھ ہو رہا ہے. ہر نیا آنے والا حکمران حاجی ہے اور عوام مالشی 🤷🏻‍♂️

Address

Chachro
Sindh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڍاٽي منهنجا ڍول posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share