Beautiful Hurchous Shigar

Beautiful Hurchous Shigar Explore the hidden beauty of Hometown ShiGar

20/05/2026

“Heaven on Earth, hidden in the mountains.”🏡

15/05/2026

بہت ہی خوبصورت آواز کے مالک جناب مہدی شگری کی انتہائی خوبصورت آواز میں منقبت : یا علی (ع) آپ کو مانا جائے اور جہنم میں زمانہ جائے۔۔۔۔ماشاءاللہ سلامت رہے دوست احباب کے ساتھ شیئر ضرور کیجئے

13/05/2026

جنت لا زینت بیاس خدا پیغمبر ژھو سیکس زیرے
شعبانی خسوم ہجری بجی لا سکیس پی خوجو ڈگیلفو حسینؑ
پیش خدمت ہے حضرت امام حسین علیہ السلام کے شان میں انتہائی خوبصورت بلتی قصیدہ بھائی عبدالله عابدی کے آواز میں۔۔❤

07/05/2026

ذاکر اہل بیتؑ جناب علی حسن ساگر شگری کی انتہائی خوبصورت آواز میں بلتی قصیدہ : جو لے نی حسینؑ۔۔ جو لے نی حسینؑ 💝

بھیڑ اور بکریوں میں نامعلوم بیماری: گاؤں ہورچس میں سنگین صورتحالگاؤں ہورچس میں بھیڑ اور بکریوں میں ایک نامعلوم بیماری تی...
06/05/2026

بھیڑ اور بکریوں میں نامعلوم بیماری: گاؤں ہورچس میں سنگین صورتحال

گاؤں ہورچس میں بھیڑ اور بکریوں میں ایک نامعلوم بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے باعث اب تک بہت سارے مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال مقامی کسانوں کے لیے شدید معاشی نقصان اور تشویش کا باعث بن چکی ہے۔

بھیڑ اور بکریاں دیہی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ نہ صرف گوشت اور دودھ کی فراہمی کا ذریعہ ہیں بلکہ کئی خاندانوں کی آمدنی کا بنیادی وسیلہ بھی ہیں۔ ان جانوروں کی بڑی تعداد میں ہلاکت سے نہ صرف متاثرہ خاندانوں کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہے بلکہ مقامی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

۔ گاؤں میں ویٹرنری سینٹر کی عدم موجودگی نے مسئلے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ نہ ہی کوئی ویکسین دستیاب ہے اور نہ ہی کسانوں کو بیماری سے نمٹنے کے لیے کوئی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

ہم اعلیٰ حکام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے۔ گاؤں میں ویٹرنری سہولیات فراہم کی جائیں، ماہرین بھیجے جائیں تاکہ بیماری کی تشخیص ہو سکے، اور کسانوں کو ضروری رہنمائی اور امداد دی جائے۔

اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور باقی مویشی بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

📱✨ اہلِ شگر کے لیے شاندار خوشخبری! ✨📱مین کلیمل بازار، ہورچس شگر، شاہراہ کے ٹو پر ہمارے پیارے دوست حسنین ترابی کی نئی موب...
04/05/2026

📱✨ اہلِ شگر کے لیے شاندار خوشخبری! ✨📱
مین کلیمل بازار، ہورچس شگر، شاہراہ کے ٹو پر ہمارے پیارے دوست حسنین ترابی کی نئی موبائل شاپ کا شاندار افتتاح ہو چکا ہے 🎉ماشاءاللہ، بہت بہت مبارک ہو! حسنین ترابی صاحب کے لیے یہ نیا کاروبار خیر و برکت کا باعث بنے۔
اب جدید ٹیکنالوجی اور بہترین سہولیات آپ کے بالکل قریب!
🔹 جدید اور برانڈڈ موبائل فونز کی مکمل رینج
🔹 ہر قسم کی موبائل ایکسیسریز مناسب قیمت پر
🔹 فوری اور معیاری فوٹو کاپی سروس
🔹 آن لائن سروسز (فارمز، اپلائی، بلز وغیرہ) ایک ہی جگہ پر
🔹 ایزی پیسہ اور جاز کیش کی سہولت — رقم بھیجیں اور وصول کریں آسانی سے 💸
🔹 تمام نیٹ ورکس کے موبائل لوڈز دستیاب 📲
💯 معیاری سروس | مناسب قیمت | مکمل اعتماد
آئیں اور بہترین سروس کا تجربہ کریں —
آپ کی تسلی ہی ہماری کامیابی ہے ❤️
📍 لوکیشن: مین کلیمل بازار، ہورچس شگر، شاہراہ کے ٹو
📞 رابطہ: 03489630726

03/05/2026

🍦 ہورچس میں ذائقے کا نیا معیار متعارف 🍦
ہر اسکوپ میں نرمی، ہر بائٹ میں خالص خوشی…
ایسی آئس کریم جو صرف ٹھنڈک نہیں دیتی، بلکہ لمحوں کو یادگار بنا دیتی ہے۔
اب مزیدار، کریمی اور پریمیم آئس کریم
براہِ راست آپ کے گھر کی دہلیز پر — آسان، تیز اور قابلِ اعتماد سروس کے ساتھ۔
✨ ہماری پہچان:
• خالص اجزاء، بہترین معیار
• منفرد اور رچ فلیورز
• مکمل صفائی اور ہائجینک تیاری
🎉 اوپننگ اسپیشل آفر:
فری ہوم ڈیلیوری
اپنے پیاروں کے ساتھ ہر لمحہ مزیدار بنائیں۔
کیونکہ کچھ ذائقے صرف کھائے نہیں جاتے… محسوس کیے جاتے ہیں۔
📞 آرڈر کریں:03554594374
📍کلیمل بازار ہورچس
"ذائقہ جو یاد رہ جائے…

02/05/2026

*پہاڑوں کا شہزادہ — قدرتی حسن کی ایک دل موہ لینے والی داستان… آپو علی کی کہانی، اُن کی اپنی زبانی"*
یہ صرف ایک داستان نہیں بلکہ ایک ایسے شخص کی زندگی کا عکس ہے جس نے پہاڑوں کی گود میں آنکھ کھولی، فطرت کے رنگوں میں پرورش پائی، اور انہی بلندیوں کو اپنی پہچان بنا لیا۔آپو علی اپنی زبانی بتاتے ہیں کہ پہاڑوں کی زندگی آسان نہیں ہوتی، مگر یہی سختیاں انسان کو مضبوط بناتی ہیں۔ برف پوش چوٹیاں، دشوار گزار راستے اور خاموش وادیاں ان کی زندگی کا حصہ رہیں، اور انہی کے درمیان انہوں نے جینا سیکھا، خواب دیکھے اور انہیں حقیقت میں بدلا۔یہ داستان صرف ایک انسان کی نہیں بلکہ اس جذبے کی عکاسی ہے جو انسان کو اپنی مٹی، اپنی پہچان اور فطرت سے جوڑے رکھتا ہے۔ “پہاڑوں کا شہزادہ” دراصل اس روحانی اور فطری خوبصورتی کی علامت ہے جو دل میں اتر کر ہمیشہ کے لیے یاد بن جاتی ہے۔
مشہور بلتی لوک فنکار اپو علی کی کہانی
ستر برس کی عمر، چہرے پر مستقل مسکراہٹ، اور لہجے میں ایسی مٹھاس کہ دکھ بھی سنایا جائے تو سننے والا بوجھل نہ ہو—یہ ہیں اپو علی الچوڑی۔ وہ فنکار جنہوں نے زندگی کی سخت ترین ڈھلوانوں پر بھی گیت گنگنائے، اور دوسروں کے چہروں پر خوشی بکھیری۔

اپو علی بتاتے ہیں کہ ان کے والد مرحوم کا تعلق کشمراہ، سکردو سے تھا۔ کم عمری میں—جب عمر محض تیرہ برس تھی—انیس سو چالیس کے اوائل میں ایک حادثے نے زندگی کا رخ بدل دیا۔ بکریاں چراتے ہوئے ایک بکری کے بھیڑیے کا شکار ہو جانے پر گھر سے نکال دیے گئے۔ یوں ایک بچہ، خالی ہاتھ، خالی پیٹ، چھومک کے راستے کشتی میں مالک سے چھپ کر، بارہ دن کی مسافت طے کرتا ہوا الچوڑی پہنچا۔
راستے میں لوگوں کے گھروں میں راتیں گزریں، اور آخرکار عبدالقدوس کشمیری کے ہاں پہنچے، جنہوں نے انہیں بھیڑ بکریاں چرانے پر رکھ لیا۔ وہ زمانہ ری سیر گڑونگ ہلتننو کے عروج کا تھا۔ ایک شام الچوڑی یولسکل کے مرکزی ہلچنگراہ میں موسیقی کی محفل سجی۔ اپو علی کے والد حسین نے “تژھن تھقرینگسی” جیسے لوک گیت چھیڑے—اور یہ گائیکی صبحِ صادق تک جاری رہی۔ قدرت کا کرشمہ دیکھیے کہ جوانانِ الچوڑی دل سے اس آواز پر فریفتہ ہو گئے، اور عبدالقدوس کشمیری نے خوش ہو کر دس سے پندرہ کنال اراضی، دو منزلہ مکان سمیت مرحوم والد کو بخش دی۔ آج اسی چھت کے نیچے دو بھائی، ایک بڑی بہن کے بچے—کل تیرہ خاندان آباد ہیں۔
اپو علی خود بارہ برس کی عمر سے پورٹر بنے—اور آج اٹھاون برس سے یہ مشقت جاری ہے۔ وہ کہتے ہیں:
“پورٹر کی زندگی قابلِ رحم ہوتی ہے۔ پچیس کلو کوہ پیماؤں کا سامان، اپنا راشن ملا کر خالی پیٹ چالیس کلو وزن—اور گلیشیئر پر آٹے کی پلاسٹک بوری بچھا کر رات گزارنا… یہ جان جوکھوں کا کام ہے۔”
دن بھر کی تھکاوٹ، سرد راتیں، راشن اور ادویات کی کمی—سب کچھ بچوں کی خاطر برداشت کیا۔ بھوک، سردی اور تھکن کو گانا گا کر مات دیتے رہے۔ یہی وہ آواز ہے جو آج بھی یوٹیوب اور انسٹاگرام پر سینکڑوں ویڈیوز میں سنائی دیتی ہے؛ روزانہ سیکڑوں لوگ دیکھتے اور سنتے ہیں—مگر مالی فائدہ اکثر دوسروں کو ہو جاتا ہے۔
کمر جھک چکی ہے، مگر عزم جوان ہے۔ اپو علی قراقرم کی تقریباً تمام چوٹیوں پر بحیثیت پورٹر جا چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں:
“اصل ہیرو مقامی پورٹر ہوتے ہیں۔ انہی کی قربانی سے چوٹیاں سر ہوتی ہیں، نام بنتے ہیں—مگر پورٹر کے لیے نہ لائف انشورنس، نہ مناسب معاوضہ، نہ قدر۔”
اپو علی حکومتِ مقامی انتظامیہ اور سیاحت سے وابستہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ پورٹرز کی حالتِ زار کا نوٹس لیا جائے؛ انشورنس، خوراک، پوشاک اور مہنگائی کے مطابق معاوضے کا بندوبست ہو۔ اب جب وہ معمر ہو چکے ہیں تو خاندان کی کفالت کے لیے ٹھوس انتظام کیا جائے، اور یوٹیوب پر موجود ان کی ویڈیوز کا حقِ معاوضہ انہیں ملے۔
کالم نگار :غلام حسن شگری

30/04/2026

ذاکر اہل بیتؑ جناب استاد عنایت کے نور چشم مزمل شگری کی خوبصورت آواز میں منقبت پیش خدمت ہے "ہم سے پوچھا کہ کیا ضروری ہے، کہہ دیا مرتضیٰؑ ضروری ہے"۔۔

29/04/2026

یہاں فطرت اپنی خاموش زبان میں محبت کے ایسے راز سناتی ہے جو صرف محسوس کیے جا سکتے ہیں، بیان نہیں۔ فلک بوس پہاڑ اپنی شان کے ساتھ محافظ بنے کھڑے ہیں، اور ان کے دامن میں بہتے شفاف چشمے یوں گنگناتے ہیں جیسے کسی مدھر دھن کی بازگشت ہو۔ہلکی ٹھنڈی ہوا جب چہرے کو چھوتی ہے تو یوں لگتا ہے جیسے وقت تھم سا گیا ہو، اور زندگی کی ساری تھکن ایک پل میں اتر گئی ہو۔ سبزہ ایک نرم چادر کی مانند زمین پر بچھا ہوا ہے، جو آنکھوں کو راحت اور دل کو خوشی دیتا ہے۔ یہاں ہر صبح سنہری روشنی کے ساتھ ایک نئی امید لے کر آتی ہے، اور ہر شام اپنے دامن میں سکون اور خاموشی سمیٹ لیتی ہے۔یہ وادی انسان کو خود سے ملاتی ہے، اسے یاد دلاتی ہے کہ اصل خوشی سادگی میں ہے، فطرت کے قریب ہونے میں ہے۔ یہاں آ کر دل دنیا کے شور سے آزاد ہو جاتا ہے، اور روح ایک انوکھے سکون میں ڈوب جاتی ہے — ایسا سکون جو شاید کہیں اور میسر نہ ہو۔....
ھورچس شگر ۔۔۔

Address

Shigar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beautiful Hurchous Shigar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category