10/01/2026
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانے یا نہ بڑھانے سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اس معاملے پر عوام سے رائے مانگ لی ہے۔
وزیر تعلیم کے مطابق یہ زیر غور ہے کہ تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھولے جائیں یا چھٹیوں میں 19 جنوری تک توسیع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اسکول اور کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع سے متعلق ایک جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہوا تھا، جس پر وزیر تعلیم کو وضاحت جاری کرنا پڑی-