Ghizer clicks

Ghizer clicks Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ghizer clicks, Rawalpindi.

28/07/2026

پھنڈر ویلی غذر گلگت بلتستان 🇵🇰

دیانت داری کی خوبصورت مثال۔ گلگت سے تعلق رکھنے والے مزمل یوچی کا قیمتی بٹوہ گم ہو گیا تھا، جس میں ایک لاکھ روپے نقد، مخت...
20/07/2026

دیانت داری کی خوبصورت مثال۔
گلگت سے تعلق رکھنے والے مزمل یوچی کا قیمتی بٹوہ گم ہو گیا تھا، جس میں ایک لاکھ روپے نقد، مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈز، شناختی دستاویزات اور دیگر اہم کاغذات موجود تھے۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ برست کے رہائشی قمر صاحب، جو علاقے میں ایک ہوٹل بھی چلاتے ہیں، کے بھائی کو یہ بٹوہ ملا۔ انہوں نے اعلیٰ اخلاق اور ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بٹوہ بغیر کسی نقصان کے اس کے اصل مالک مزمل یوچی کے حوالے کر دیا۔

مزمل یوچی نے اس ایمانداری پر قمر صاحب کے بھائی کو انعام سے بھی نوازا اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایمانداری آج بھی زندہ ہے۔ ایسے باکردار افراد معاشرے کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کا یہ عمل یقیناً قابلِ تحسین ہے۔

غذر کلکز کی جانب سے قمر صاحب اور ان کے بھائی کی دیانت داری کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر استحکامِ پاکستان پارٹی حاجی گلبر خان کا صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ، پھنڈر ...
09/07/2026

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر استحکامِ پاکستان پارٹی حاجی گلبر خان کا صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ، پھنڈر آمد۔

ملاقات کے دوران سیاسی امور، حالیہ انتخابات، گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

حاجی گلبر خان ایک روزہ قیام کے بعد گلگت کے لیے روانہ ہو گئے۔

غزر شندور روڑ لنگر ایریا میں میٹلنگ کا کام جاری مگر ابھی تک غریب عوام کو کمپنسیشن نہیں ملا ہےغذر-شندور روڈ سے متاثرہ عوا...
29/06/2026

غزر شندور روڑ لنگر ایریا میں میٹلنگ کا کام جاری مگر ابھی تک غریب عوام کو کمپنسیشن نہیں ملا ہے

غذر-شندور روڈ سے متاثرہ عوام تاحال کمپنسیشن سے محروم
غذر-شندور روڈ منصوبے سے متاثرہ متعدد خاندان آج بھی اپنی زمینوں کے مناسب معاوضے (کمپنسیشن) کے منتظر ہیں۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنے وعدوں کے مطابق جلد از جلد شفاف طریقے سے کمپنسیشن ادا کرے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو۔ اگرچہ گلگت بلتستان حکومت نے ماضی میں شندور روڈ کے لیے زمینوں کے معاوضے نئی شرحوں کے مطابق ادا کرنے سے متعلق فیصلے کیے تھے، لیکن متعدد متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں اب بھی ادائیگیاں موصول نہیں ہوئیں۔

22/06/2026

KKH

غذر کے نو منتخب ارکان  اسمبلی نے  بھی آج بطور اسمبلی ممبر حلف لے لی۔تمام کو بہت بہت مبارک!امید ہے ہماری خودمختاری اور خو...
22/06/2026

غذر کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے بھی آج بطور اسمبلی ممبر حلف لے لی۔
تمام کو بہت بہت مبارک!
امید ہے ہماری خودمختاری اور خود داری کا پاس رکھینگے۔
کرپشن اور بدعنوانی سے پاک رینگے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔

میری کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کی خبر بے بنیاد ہے ۔آج دوست نے رامدہ ہوٹل میں کھانے میں مدعو کیا تھا ۔وہاں استحکام پ...
19/06/2026

میری کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کی خبر بے بنیاد ہے ۔
آج دوست نے رامدہ ہوٹل میں کھانے میں مدعو کیا تھا ۔
وہاں استحکام پارٹی کے رہنما موجود تھے ۔
فاتح اللّٰہ صاحب نے تعارف کرایا ۔ چائے کی آفر کی۔
میں اس وقت عدالت میں عوامی مینڈیٹ کی قانونی جنگ لڑ رہا ہوں۔
میری جماعت صرف اور صرف عوام ہے اور میں صرف عوام کا کارکن اور نمائندہ ہوں۔
بے بنیاد پروپیگنڈوں سے باز رہے ۔
ایڈوکیٹ صفدر شیرازی

form -8 issued by returning officer DC and UC  ward no 13,14,15
18/06/2026

form -8 issued by returning officer DC and UC ward no 13,14,15

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghizer clicks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share