12/02/2026
تمہارے لہو کے صدقے یہ بہار باقی ہے
تمہارے لہو کے صدقے یہ گلزار باقی ہے
یہ جو مٹی مہکتی ہے تیرے چمن کی
یہ جو فضا گواہ ہے تمہاری جرات کی
مہکتا ہے ہر اِک سماں تمہارے لہو کے صدقے
تمہارے لہو کے صدقے یہ امان باقی ہے
یہ جو ہریالی ہے ہر سو
یہ جو باراں گواہ ہے تمہاری ہمت کی
مہکتا ہے ہر اِک سماں تمہارے لہو کے صدقے
تمہارے لہو کے صدقے یہ سماں باقی ہے
یہ جو آزاد ہے ہر اِک بشر
یہ جو پھول گواہ ہیں تمہاری الفت کے
مہکتا ہے ہر اِک سماں تمہارے لہو کے صدقے
تمہارے لہو کے صدقے یہ چمن باقی ہے
یہ جو للکارا تھا تم نے دشمن کو
یہ جو ہیبت طاری ہے تمہارے لہجے کی
مہکتا ہے ہر اِک سماں تمہارے لہو کے صدقے
تمہارے لہو کے صدقے یہ سانس باقی ہے
یہ جو تم نے سینچا ہے اپنے لہو سے
یہ جو خوشبو گواہ ہے تمہارے زخموں کی
مہکتا ہے ہر اِک سماں تمہارے لہو کے صدقے
تمہارے لہو کے صدقے یہ سکوں باقی ہے
یہ جو تم نے بوسہ دیا ہے پرچم کو
یہ جو خدا گواہ ہے تمہاری عظمت کے
مہکتا ہے ہر اِک سماں تمہارے لہو کے صدقے
تمہارے لہو کے صدقے یہ جان باقی ہے
یہ جو تم جا سوۓ ہو مٹی میں
یہ جو صباح گواہ ہے تمہاری عزت کی
مہکتا ہے ہر اِک سماں تمہارے لہو کے صدقے
تمہارے لہو کے صدقے یہ بہار باقی ہے