04/08/2026
بہت بہت مبارک ہو!
ہمارے بہت ہی پیارے دوست سید ذوالفقار شاہ صاحب کی ہونہار بیٹی سیدہ محدثہ زینب نے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحان میں 1100 میں سے 1047 نمبر حاصل کرکے A-1 گریڈ حاصل کیا ہے۔
یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے والدین اور خاندان بلکہ پورے شہرِ ٹیکسلا اور سید خاندان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ یقیناً یہ کامیابی صرف اچھے نمبر حاصل کرنے کا نام نہیں، بلکہ اس کے پیچھے والدین کی دعائیں، اساتذہ کی رہنمائی اور طالبہ کی مسلسل محنت، لگن اور عزم شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ محنت کرنے والوں کو ضرور کامیابی سے نوازتا ہے۔
اس خوشی کے موقع پر نوید موویز گفٹ مشن پروجیکٹ کی جانب سے آغا نوید اقبال اعوان نے سیدہ محدثہ زینب کو نوید موویز پروڈکشن کی طرف سے تیار کردہ تصویر والا خصوصی مگ (کپ) بطورِ تحفہ پیش کیا اور دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
سیدہ محدثہ زینب نے یہ محبت بھرا تحفہ خوش دلی سے قبول کیا اور نوید موویز گفٹ مشن پروجیکٹ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا:
"اللہ تعالیٰ آپ کے اس خوبصورت گفٹ مشن پروجیکٹ میں مزید برکت، ترقی اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔"
منجانب:
آغا نوید اقبال اعوان
نوید موویز ٹیکسلا