12/08/2026
راولاکوٹ میں مبینہ بڑے پیمانے پر دکانوں میں لوٹ مار — تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا حدشہ
راولاکوٹ: راولاکوٹ شہر میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران بڑے پیمانے پر دکانوں میں مبینہ لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تاجروں کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں دوکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی موبائیل لوٹ لیے جس میں کچھ دوکانداروں کے سٹاک میں آی فون اور سیمسنگ ایس سیریز کے لیٹسٹ ماڈل کے قیمتی موبائیل شامل تھے سونے کی دوکانوں کو بھی لوٹ لیا گیا کپڑوں، جوتوں، الیکٹرانکس، زیورات اور دیگر کاروباری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ متعدد دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان اور نقدی لے جانے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں ذرائع کے مطابق مبینہ وارداتوں سے قبل یا دورانِ واردات شہر کی مختلف دوکانوں اور مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑنے یا ناکارہ بنانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے وارداتوں میں ملوث افراد کی شناخت مشکل بنانے کی کوشش کی گئی
ادھر شہریوں نے کہا ہے حالات نارمل ہونے کی صورت میں وہ انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ راولاکوٹ شہر میں داخل ہوں گے اور متاثرہ کاروباری مراکز کا دورہ کیا جائے گا۔
شہریوں کے مطابق تاجروں سے ان کی دکانوں میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی، متاثرہ دکانوں کی صورتحال ریکارڈ کی جائے گی اور مبینہ لوٹ مار کے شواہد عالمی میڈیا کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہوں اور اگر کسی سرکاری اہلکار، پولیس اہلکار یا کسی دوسرے فرد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آتے ہیں تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے
راولاکوٹ شہر میں کرفیو نافذ ہونے کی وجہ سے مکمل معلومات ابھی نہیں ملی ہیں بینکوں کی لوٹ مار کے امکانات بھی موجود ہیں
اس سے پہلے بھی جھنڈالہ کے مقام پر گھروں پر زبردستی قبضہ کر کے وہاں سے پیسے زیورات اور قیمتی سامان چوری کیا گیا جسکے ثبوت منظر عام پر آ چکے ہیں پوٹھی میں بیوہ عورت کا زیور گھر میں زبردستی گھس کر لوٹنے کچھ درختوں سے تازہ پھل گھروں سے مرغیوں کو چوری کرنے گھروں سے سونا چوری کرنے کے واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں
پنجاپ پولیس ایک بدنام زمانہ پولیس ہے جسکی کرپشن اور جرائم کی سرپرستی کرنے کی لاکھوں ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہیں اور ہمارے حکمرانوں نے پنجاپ پولیس کے رحم و کرم پر سارا شہر چھوڑا ہوا ہے موبائیل سروس اور انٹرنیٹ کی بحالی پر ظلم کی اصل حقیقت عوام کے سامنے آے گی