Click Balochistan

Click Balochistan آج کی بڑی خبر بلوچستان سے۔
📡 Daily News from the Heart of Quetta Balochistan
Stay Informed.

06/08/2026

ممکنہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اسپنّی روڈ پر ٹریفک پولیس آفس کے قریب راستہ بند کر دیا گیا۔

06/08/2026

جوائنٹ روڈ دوکانی بابا چوک: شہریوں کی بروقت کارروائی، موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار۔

06/08/2026

کیا آنے والے 7 دنوں میں کوئٹہ شہر میں کرفیو نافذ ہو سکتا ہے؟ کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں۔

05/08/2026

اسپیکر صاحب اگر واقعہ کے ذمہ دار نہیں پکڑے جاتے تو یہ ایوان آپ کو مبارک ہو۔ صادق عمرانی

نواب ثنا اللہ زہری اور ان کا بیٹا عمرے کے لئے گئے خضدارواقعے میں ان کا نام لینا مناسب نہیں۔ میر عاصم گرد گیلو
05/08/2026

نواب ثنا اللہ زہری اور ان کا بیٹا عمرے کے لئے گئے خضدارواقعے میں ان کا نام لینا مناسب نہیں۔ میر عاصم گرد گیلو

ہم ایوانوں میں مزے لینے کے لیے نہیں اپنے لوگوں کی ننگ و ناموس اور حقوق کے لیے بیٹھے ہیں میں بلوچستان پولیس کو دو دن کا ٹ...
05/08/2026

ہم ایوانوں میں مزے لینے کے لیے نہیں اپنے لوگوں کی ننگ و ناموس اور حقوق کے لیے بیٹھے ہیں میں بلوچستان پولیس کو دو دن کا ٹائم دیتا ہو کہ وہ اسما جتک کے والد کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔ وزیر داخلہ ضیاء لانگو

05/08/2026

آسما جتک کے والد کے قت ل کا ذمہ دار نواب ثناء اللہ زہری ہیں،مولانا ہدایت الرحمٰن۔

خضدار میں آسما جتک کے والد کے قت ل پر وزیر داخلہ ضیاء لانگو استعفیٰ دیں۔

05/08/2026

کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر مولوی سرور موسیٰ خیل نے علاقائی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع موسیٰ خیل کو انتظامی طور پر بارکھان میں شامل کرنے کا فیصلہ عوام کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ذاتی سیاسی مفادات کی خاطر پورے علاقے کے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ "ہمارے پاس سرمچار نہیں کہ حکومت کو اپنے مسائل کی طرف متوجہ کریں۔"

مولوی سرور موسیٰ خیل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے پر فوری نظرِ ثانی کی جائے اور عوامی خواہشات اور زمینی حقائق کو مدِنظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلہ کیا۔

دیانت دار افسر کے خلاف منفی مہم: قانونی کارروائی پر غورکوئٹہ: سوشل میڈیا پر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف آفیسر نظر...
05/08/2026

دیانت دار افسر کے خلاف منفی مہم: قانونی کارروائی پر غور

کوئٹہ: سوشل میڈیا پر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف آفیسر نظر زہری سے متعلق ایک فیس بک پیج پر عائد کیے گئے الزامات کے بعد معاملہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بعض ملازمین کی تنخواہوں سے غیر قانونی کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔

تاہم متعلقہ ذرائع نے ان الزامات کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی انتظامیہ نے ایسے ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا ہے جو طویل عرصے سے اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تھے، اور اسی انتظامی اقدام کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر الزامات شائع کرنے والے متعلقہ فیس بک پیج کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رجوع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ معاملے کی قانونی جانچ کی جا سکے۔

دوسری جانب، خبر شائع ہونے تک الزامات لگانے والے فیس بک پیج یا اس کے منتظمین کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

اگر ان کا ردِعمل موصول ہوا تو اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔

شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور اگر کسی فریق نے غلط معلومات پھیلائی ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

05/08/2026

یوم استحصال کشمیر پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Address

Quetta City
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Click Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Click Balochistan:

Shortcuts

Share