Unseen Balochistan"

Unseen Balochistan" Truth has a lens. We use it for Balochistan. Bold docs. Hidden histories. Real people. No noise — just stories that matter.

06/02/2026

3D animation Intro Book 📚

13/01/2026

How to Animate your Signature in Adobe After Effects CC | Fast and Easy Tutorial

In this video, you will learn to Animate your Handwriting or Signature in After Effects CC. This is a short and easy tutorial for the beginner level.




















13/01/2026

Animate Rising Numbers in After Effects — Infinite Counter with Commas & Dollar Sign

کیلیفورنیا: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنس...
01/09/2025

کیلیفورنیا: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹک ٹاک کے متعارف کرائے گئے نئے فیچر میں اب ایپ پر وائس نوٹس اور تصاویر یا ویڈیوز بھیجنا ممکن ہو گیا ہے۔

ٹاک ٹاک صارفین 60 سیکنڈ تک کی آواز ریکارڈ کر کے براہِ راست پیغام میں بھیج سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک وقت میں 9 تصاویر یا ویڈیوز بھی ایک ساتھ شیئر کی جا سکتی ہیں۔ تصویر چاہے وہ کیمرے سے لی گئی ہوں یا موبائل کی گیلری سے منتخب کی گئی ہوں۔

ٹک ٹاک کے مطابق یہ تبدیلی صرف ویڈیوز دیکھنے اور شیئر کرنے سے آگے بڑھ کر ایپ کو روزمرہ بات چیت کے لیے بھی ایک سہولت بنائے گی۔ بالکل ویسے ہی جیسے واٹس ایپ یا انسٹاگرام پر کیا جاتا ہے۔

اپنے صارفین کی حفاظت کے لیے ٹک ٹاک کمپنی نے ایک شرط بھی رکھی ہے۔ کہ اگر کوئی شخص پہلی بار آپ کو پیغام بھیج رہا ہے تو وہ اپنی لی گئی تصویر یا ویڈیو نہیں بھیج سکتا۔ بلکہ صرف ٹک ٹاک پر موجود مواد ہی شیئر کر سکے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ سہولت اگلے چند ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہو جائے گی۔

لاہور کے تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے، یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک اسکولوں کی ٹائمنگز بدل دی گئی ...
01/09/2025

لاہور کے تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے، یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک اسکولوں کی ٹائمنگز بدل دی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئے اوقات کار یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک نافذالعمل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے اسکول صبح 8 بجے شروع ہوں گے اور چھٹی دوپہر ڈیڑھ بجے دی جائے گی۔ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔

جمعے کے روز تمام اسکولوں میں چھٹی دوپہر 12 بجے ہوگی۔ اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام موسم اور انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ا...
31/08/2025

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شاداب خان نے اس حوالے سے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ الحمدللہ، اللہ نے ہمیں ایک خوبصورت بیٹی کی صورت میں پہلی اولاد عطا کی ہے۔ اس نعمت پر اللہ کا شکر گزار ہوں، ہمیں اس نئے سفر کے آغاز میں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

شاداب خان کی طرف سے پوسٹ کردہ تصویر میں نومولود کے ننھے پیر نظر آرہے ہیں۔

بیٹی کی پیدائش پر قومی آل راؤنڈر شاداب خان کے سسر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے نانا بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ثقلین مشتاق نے بھی ایکس پر اپنی نواسی کو گود میں لیے ہوئے تصویر لگاکر خوشی کا اظہار کیا۔ تاہم تصویر میں نومولود کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

واضح رہے کہ شاداب خان جنوری 2023 میں قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

لاہور (31 اگست 2025): بھارت کی آبی جارحیت جاری ہے ایک بار پھر بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب کے ذریعہ پاکستان میں چھوڑ دیا...
31/08/2025

لاہور (31 اگست 2025): بھارت کی آبی جارحیت جاری ہے ایک بار پھر بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب کے ذریعہ پاکستان میں چھوڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت کی آبی جارحیت کا سلسلہ دراز ہو گیا۔ مودی سرکار کی جانب سے ایک بار پھر بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ پہلے سیلابی پانی چھوڑنے سے قبل بھارت نے اس کی اطلاع دی تھی۔ تاہم اس بار اس نے بغیر اطلاع کے پانی چھوڑا ہے۔

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ہیں، جس کے ذریعہ 8 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا دریائے چناب کے ذریعہ پاکستان پہنچے گا۔

دریائے چناب میں چھوڑا جانے والا یہ سیلابی ریلا اگلے 48 گھنٹے میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پہنچے گا، جس سے وہاں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب اور پہلے سے تباہ حال پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔ جب کہ خانکی، قادر آباد اور ہیڈ پنجند کے مقام پر صورتحال مزید ابتر ہونے کا امکان ہے۔

بھارت نے چند روز قبل بھی 9 لاکھ کیوسک اور اس سے پہلے بھی بڑے پیمانے پر پانی پاکستان کی جانب چھوڑا تھا۔ ان سیلابی ریلوں کے چھوڑنے کی پاکستان کو اطلاع ضرور دی گئی، مگر یہ اطلاع بھی سندھ طاس معاہدے کے برخلاف سفارتی ذرائع کے ذریعہ اور آخری وقت میں دی گئی، جس کے باعث پاکستان اس سیلاب سے بچنے کے لیے کوئی موثر انتظامات نہ کر سکا۔ اور اس سیلاب کی تباہ کاریاں ابھی پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاری ہیں۔

تاہم اس بار بھارت نے بغیر اطلاع کے پانی چھوڑا ہے۔ جس سے مزید تباہی پھیلنے کا قومی امکان ہے۔ بالخصوص سیالکوٹ، گوجرانوالہ، مظفر گڑھ، خانیوال، پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد، چنیوٹ، شور کوٹ اور اطراف کے علاقوں کا زیادہ خطرہ ہے۔

2 یا 3 ستمبر کی رات سیلاب سندھ میں داخل ہوگا
پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد یہ سیلابی ریلا دریائے سندھ میں جا گرے گا۔ بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع بڑا سیلابی ریلا چھوڑے جانے کے بعد صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے۔

خواتین کو ہارٹ اٹیک کے بعد سالہا سال سے دی جانے والی دوا خطرے کا باعث: نئی تحقیقسالہا سال سے یہ مانا جاتا رہا ہے کہ بیٹا...
31/08/2025

خواتین کو ہارٹ اٹیک کے بعد سالہا سال سے دی جانے والی دوا خطرے کا باعث: نئی تحقیق

سالہا سال سے یہ مانا جاتا رہا ہے کہ بیٹا بلاکرز (Beta-blockers) دل کے مریضوں کے لیے زندگی بچانے والی دوائیں ہیں۔ خاص طور پر ہارٹ اٹیک کے بعد انہیں لازمی علاج سمجھا جاتا تھا اور مریضوں کو برسوں تک بلا جھجک تجویز کی جاتی رہیں۔ یہ یقین عام تھا کہ یہ دوائیں نہ صرف جان بچاتی ہیں بلکہ دوبارہ اٹیک سے بچانے اور دل کو مزید کمزور ہونے سے روکنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تاہم حالیہ تحقیقات نے اس پرانے تصور کو چیلنج کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیٹا بلاکرزدوائیں ہر مریض کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتیں بلکہ بعض صورتوں میں نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں۔

اسپین اور اٹلی میں ہونے والی ایک بڑی تحقیق، جسے ریبوٹ اسٹڈی کہا جاتا ہے، میں 8,505 ایسے مریض شامل کیے گئے جنہیں ہارٹ اٹیک ہوا تھا لیکن ان کے دل اب بھی نارمل طریقے سے کام کر رہے تھے۔ مریضوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو بیٹا بلاکرز دی گئیں اور دوسرے کو نہیں۔

چار سال بعد نتائج سامنے آئے تو معلوم ہوا کہ دونوں گروپوں میں موت، دوبارہ ہارٹ اٹیک یا دل کی ناکامی کے امکانات میں کوئی خاص فرق نہیں تھا۔ حیران کن طور پر جن خواتین کا دل نارمل تھا اور وہ بیٹا بلاکرز استعمال کر رہی تھیں، ان میں موت اور دوبارہ دل کے مسائل کے امکانات کچھ زیادہ پائے گئے۔

اس کے برعکس سکینڈے نیویا میں ہونے والی دو بڑی تحقیقات، بیٹامی اور ڈین بلاک، نے کچھ مختلف نتائج دیے۔ ان مطالعات میں بھی ایسے مریض شامل تھے جن کا دل ہارٹ اٹیک کے باوجود کمزور نہیں ہوا تھا۔ لیکن یہاں یہ بات سامنے آئی کہ بیٹا بلاکرز استعمال کرنے والے مریضوں میں دوبارہ ہارٹ اٹیک یا بڑے دل کے مسائل ہونے کے امکانات تقریباً پندرہ فیصد کم تھے۔ ان متضاد نتائج نے ماہرین کو اس نتیجے پر پہنچایا کہ ہر مریض کے لیے ایک جیسا علاج مناسب نہیں ہے۔

اگر کسی مریض کا دل ہارٹ اٹیک کے بعد کمزور ہو چکا ہو یا اسے دل کی دھڑکن کی خاص بیماریاں لاحق ہوں تو بیٹا بلاکرز اب بھی بے حد ضروری ہیں۔ لیکن اگر دل نارمل طریقے سے کام کر رہا ہو تو ان دواؤں کا فائدہ مشکوک ہے اور خواتین میں تو یہ الٹا نقصان دہ بھی ہو سکتی ہیں۔

یہ بحث اس لیے بھی اہم ہے کہ آج کے دور میں علاج کے طریقے پہلے سے کہیں زیادہ جدید ہو چکے ہیں۔ ہارٹ اٹیک کے بعد فوری علاج، اینجیو پلاسٹی، نئی دواؤں اور آلات کی بدولت زیادہ تر مریض بہتر طریقے سے صحت یاب ہو جاتے ہیں اور دل کو زیادہ نقصان نہیں پہنچتا۔ اسی وجہ سے وہ پرانا تصور کہ ہر مریض کو لازمی طور پر بیٹا بلاکرز دی جائیں، اب بدل رہا ہے۔

اس کے باوجود مریضوں کو ایک بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ کبھی بھی اپنی دوا خود سے بند نہ کریں۔ بیٹا بلاکرز اچانک چھوڑنے سے دل کی دھڑکن بگڑ سکتی ہے اور خطرناک مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس لیے مریضوں کے لیے بہتر یہی ہے کہ اپنے معالج سے مشورہ کریں، اپنے دل کے ٹیسٹ خصوصاً لیفٹ وینٹریکولر ایجیکشن فریکشن کے بارے میں جانیں اور پھر یہ فیصلہ کریں کہ بیٹا بلاکرز واقعی ان کے لیے فائدہ مند ہیں یا نہیں۔

خواتین کے لیے یہ تحقیق خاص طور پر توجہ طلب ہے۔ اگر ہارٹ اٹیک کے بعد بھی دل نارمل کارکردگی دکھا رہا ہے تو انہیں چاہیے کہ ڈاکٹر سے کھل کر بات کریں اور متبادل علاج یا طرزِ زندگی میں تبدیلیوں پر غور کریں۔ اس طرح وہ مستقبل میں بہتر صحت اور طویل زندگی گزار سکتی ہیں۔

کوئٹہ ٹریفک اہلکار کو چھری مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتارٹریفک کانسٹیبل کو زخمی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتارشہرپولیس نے...
25/08/2025

کوئٹہ ٹریفک اہلکار کو چھری مارنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

ٹریفک کانسٹیبل کو زخمی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

شہرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کانسٹیبل کو زخمی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو رکشے سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ٹریفک کانسٹیبل کو ڈیوٹی کے دوران روکنے پر رکشہ ڈرائیور نے چھری مار کر زخمی کیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

23/08/2025

Address

D-38 Kabir Building Jinnah Road Quetta , Quetta
Quetta Cantonment
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Unseen Balochistan" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share