𝑩𝒂𝒅𝒆𝒓 𝑴𝒊𝒓𝒙𝒂

𝑩𝒂𝒅𝒆𝒓 𝑴𝒊𝒓𝒙𝒂 ᴀʟʜᴀᴍᴅᴜʟɪʟʟᴀʜ ꜰᴏʀ ᴇᴠᴇʀʏᴛʜɪɴɢ�

کون بے قرار کی التجاء سنتا ہے؟🧐حافظ ابن عساکر نے اپنی کتاب میں نقل کیا ہے۔ ایک صاحب فرماتے ہیں کہ میں ایک خچر پر لوگوں ک...
13/04/2024

کون بے قرار کی التجاء سنتا ہے؟🧐
حافظ ابن عساکر نے اپنی کتاب میں نقل کیا ہے۔ ایک صاحب فرماتے ہیں کہ میں ایک خچر پر لوگوں کو دمشق سے زیدانی لے جایا کرتا تھا اور اسی کرایہ پر میری گذر بسر تھی ۔ ایک مرتبہ ایک شخص نے خچر مجھ سے کرایہ پر لیا۔ میں نے اسے سوار کیا اور چلا ایک جگہ جہاں دو راستے تھے جب وہاں پہنچے تو اس نے کہا اس راہ پر چلو ۔ میں نے کہا میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ سیدھی راہ یہی ہے۔
اس نے کہا نہیں میں پوری طرح واقف ہوں، یہ بہت نزدیک راستہ ہے۔ میں اس کے کہنے پر اسی راہ پر چلا تھوڑی دیر کے بعد میں نے دیکھا کہ ایک لق ودق بیابان میں ہم پہنچ گئے ہیں جہاں کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ نہایت خطرناک جنگل ہے ہر طرف لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔ میں سہم گیا۔ وہ مجھ سے کہنے لگا ذرا لگام تھام لو مجھے یہاں اترنا ہے میں نے لگام تھام لی وہ اترا اور اپنا تہبند اونچا کرکے کپڑے ٹھیک کرکے چھری نکال کر مجھ پر حملہ کیا۔ میں وہاں سے سرپٹ بھاگا لیکن اس نے میرا تعاقب کیا اور مجھے پکڑلیا میں اسے قسمیں دینے لگا لیکن اس نے خیال بھی نہ کیا۔
میں نے کہا اچھا یہ خچر اور کل سامان جو میرے پاس ہے تو لے لے اور مجھے چھوڑ دے اس نے کہا یہ تو میرا ہو ہی چکا لیکن میں تجھے زندہ نہیں چھوڑنا چاہتا میں نے اسے اللہ کا خوف دلایا آخرت کے عذابوں کا ذکر کیا لیکن اس چیز نے بھی اس پر کوئی اثر نہ کیا اور وہ میرے قتل پر تلا رہا۔ اب میں مایوس ہوگیا اور مرنے کے لئے تیار ہوگیا۔ اور اس سے منت سماجت کی کہ تم مجھے دو رکعت نماز ادا کرلینے دو۔ اس نے کہا اچھا جلدی پڑھ لے ۔ میں نے نماز شروع کی لیکن اللہ کی قسم میری زبان سے قرآن کا ایک حرف نہیں نکلتا تھا ۔ میں یونہی ہاتھ باندھے دہشت زدہ کھڑا تھا اور وہ جلدی مچا رہا تھا اسی وقت اتفاق سے یہ آیت میری زبان پر آگئی ۔
أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ ۗ أَإِلَٰهٌ مَّعَ اللَّهِ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ
النمل:62
ترجمہ: بھلا کون بیقرار کی التجا قبول کرتا ہے۔ جب وہ اس سے دعا کرتا ہے اور (کون اس کی) تکلیف کو دور کرتا ہے اور (کون) تم کو زمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (ہرگز نہیں مگر) تم بہت کم غور کرتے ہو
پس اس آیت کا زبان سے جاری ہونا تھا جو میں نے دیکھا کہ بیچوں بیچ جنگل میں سے ایک گھڑ سوار تیزی سے اپنا گھوڑا بھگائے نیزہ تانے ہماری طرف چلا آرہا ہے اور بغیر کچھ کہے اس ڈاکو کے پیٹ میں اس نے اپنا نیزہ گھونپ دیا جو اس کے جگر کے آر پار ہوگیا اور وہ اسی وقت بےجان ہو کر گر پڑا۔ سوار نے باگ موڑی اور جانا چاہا لیکن میں اس کے قدموں سے لپٹ گیا اور بہ الحاح کہنے لگا اللہ کے لئے یہ بتاؤ تم کون ہو؟ اس نے کہا میں اس کا بھیجا ہوا ہوں جو مجبوروں بےکسوں اور بےبسوں کی دعا قبول فرماتا ہے اور مصیبت اور آفت کو ٹال دیتا ہے۔ میں نے اللہ کا شکر کیا اور اپنا سامان اور خچر لے کر صحیح سالم واپس لوٹا۔
(تفسیر ابن کثیر سورة النمل، آیت نمبر ٦٢)

ایک شخص سمندر کے کنارے ٹہل رہا تھا تو اس نے دور سے دیکھا کہ کوئی شخص نیچے جھکتا ہے، کوئی چیز اٹھاتا ہے اور سمندر میں پھی...
07/02/2024

ایک شخص سمندر کے کنارے ٹہل رہا تھا تو اس نے دور سے دیکھا کہ کوئی شخص نیچے جھکتا ہے، کوئی چیز اٹھاتا ہے اور سمندر میں پھینک دیتا ہے۔ ذرا قریب جاتا ہے تو کیا دیکھتا ہے کہ ہزاروں مچھلیاں کنارے پہ پڑی تڑپ رہی ہیں شاید کسی بڑی موج نے انہیں سمندر سے نکال کر ریت پہ لا پٹخا تھا اور وہ شخص ان مچھلیوں کو واپس سمندر میں پھینک کر ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا...!!!!

اسے اس شخص کی بیوقوفی پر ہنسی آگئی اور ہنستے ہوئے اسے کہا اس طرح کیا فرق پڑنا ہے ہزاروں مچھلیاں ہیں کتنی بچا پاؤ گے؟؟؟

یہ سن کر وہ شخص نیچے جُھک کر ایک تڑپتی مچھلی کو اٹھایا اور سمندر میں اچھال دیا۔ وہ مچھلی پانی میں جاتے ہی تیزی سے تیرتی ہوئی آگے نکل گئی پھر اس نے سکون سے دوسرے شخص کو کہا اسے فرق پڑا...!!!!

یہ کہانی ہمیں سمجھا رہی ہے کہ ہماری چھوٹی سی کاوش سے بھلے مجموعی حالات تبدیل نہ ہوں مگر کسی ایک کے لیے وہ فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے...!!!!

لہٰذا دل بڑا رکھیں اور اپنی طاقت و حیثیت کے مطابق اچھائی کرتے رہیں، اس فکر میں مبتلا نہ ہوں کہ آپ کی اس کوشش سے معاشرے میں کتنی تبدیلی آئی بلکہ یہ سوچیں کہ آپ نے اپنے حصّے کا حق کتنا ادا کیا💯

ووٹ انگریزی زبان کا لفظ ہے, اردو میں اسکا مطلب ہے رائے, اور عربی میں اسکا مطلب ہے بیعت,اسکا مطلب ہے کہ جو ووٹ ہم دینے جا...
07/02/2024

ووٹ انگریزی زبان کا لفظ ہے, اردو میں اسکا مطلب ہے رائے, اور عربی میں اسکا مطلب ہے بیعت,
اسکا مطلب ہے کہ جو ووٹ ہم دینے جا رہے ہیں یہ دراصل ہم بیعت کرنے جا رہے ہیں, اور جو ہم سے مانگنے آ رہے ہیں یہ ہم سے بیعت لینے آ رہے ہیں تو صاحب برا چنا ہوا حاکم جو جو ظلم کرتا ہے اس ظلم
میں ہم بھی شریک ہیں اور صاحب میں اکثر سوچتا ہوں کہ میرے امام حسین پاک رضی اللہ تعالٰی عنہ نے یزید کو ووٹ کیوں نہیں دیا, سارے کے سارے کنبے کو جام شہادت سے سرفراز کیا مگر یزید کو ووٹ نہ دیا
آج ہم بھی بیعت کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں
تو صاحب اچھے اور صالح حاکم کا انتخاب ضرور کرنا
نبی رحمت ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے کہ تمھارے اعمال ہی تمھارے حاکم ہوں گے..
8 فروری کو کرین پر مہر لگانی ہے تو بتانا ہے اسلام کے نام سے بننے والا ملک اب اہل اسلام کے پاس ہے

ناپ تول میں کمی:💔ھارون رشید نے بہلول کو ھدایت کی کہ بازار جائیں اور قصائیوں کے ترازو اور جن پتھروں سے وہ گوشت تولتے ھیں ...
03/02/2024

ناپ تول میں کمی:💔
ھارون رشید نے بہلول کو ھدایت کی کہ بازار جائیں اور قصائیوں کے ترازو اور جن پتھروں سے وہ گوشت تولتے ھیں وہ چیک کریں اور جن کے تول والا پتھر کم نکلے انھیں گرفتار کرکے دربار میں حاضر کریں
‏بہلول بازار جاتے ہیں پہلے قصائی کا تول والا پتھر چیک کرتے ہیں تو وہ کم نکلتا ھے قصائی سے
پوچھتے ہیں کہ حالات کیسے چل رھے ھیں قصائی کہتا ہے "آپ یہ واقعہ "زندگی کےحسین واقعات" میں پڑھ رہے ہیں"کہ بہت برے دن ھیں دل کرتا ہے کہ یہ گوشت کاٹنے والی چھری بدن میں گھسا دوں اور ابدی ننید سوجاوں
‏بہلول آگے دوسرے قصائی کے تول والے پتھر کو چیک کرتے ہیں وہ بھی کم نکلتا ھے، قصائی سے پوچھتے ہیں کہ کیا حالات ہیں وہ کہتا کہ کاش اللہ نے
پیدا ھی نہ کیا ھوتا بہت ذلالت کی زندگی گزار رھا ھوں
‏بہلول تیسرے قصائی کے پاس پہنچے تول والا پتھر چیک کیا تو ،قصائی سے پوچھا کہ زندگی کیسے گزر رھی ھے؟ قصائی نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ھے بہت خوش ھوں اللہ تعالٰی نے بڑا کرم کیا ھے اولاد نیک ھے زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے۔ بہلول واپس آتے ہیں ھارون رشید پوچھتے ہیں کہ کیا خبر ھے
‏بہلول کہتے ہیں کہ کئی قصائیوں کے تول والے پتھر کم نکلے ھیں
‏ہارون دشید نے غصے سے کہا کہ پھر انھیں گرفتار کرکے لائے کیوں نہیں؟
‏بہلول نے کہا اللہ تعالٰی انھیں خود سزا دے رھا تھا ان پر دنیا تنگ کردی تھی تو یہاں لانے کی کیا ضرورت تھی..!
… حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے ،سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’اے تاجروں کے گروہ! دو ایسے کام تمہارے سپرد کئے گئے ہیں کہ جن کی وجہ سے تم سے پہلے لوگ ہلاک ہوئے، یہ ناپنا اور تولنا ہے۔
( شعب الایمان، الخامس والثلاثون من شعب الایمان، ۴ / ۳۲۸، الحدیث: ۵۲۸۸)
…آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب لوگ ناپ تول میں کمی کرنے لگ جائیں گے تو قحط سالی، شدید تنگی اور بادشاہ کے ظلم کا شکار ہوجائیں گے۔
‘ (ابن ماجہ، کتاب الفتن، باب العقوبات، ۴ / ۳۶۷، الحدیث: ۴۰۱۹)
اس روایت کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے موجودہ حالات پر غور کریں کہ آج ہم میں خطرناک اور جان لیوا بیماریوں کا پھیلاؤ ، قحط سالی، شدید تنگی اور حکمرانوں کے ظلم کاسامنا، دشمن کا تَسَلُّط اور مال واسباب کا لٹ جانا، تَعَصُّب اور ہمارے لسانی،قومی اختلافات یہ سب ہمارے کن اعمال کا نتیجہ ہیں
دیکھے ہیں یہ دن اپنی ہی غفلت کی بدولت

شکوہ ہے زمانے کا نہ قسمت سے گلا ہے

جو کچھ بھی ہے سب اپنے ہی ہاتھوں کے ہیں کرتوت

سچ ہے کہ برے کام کا انجام برا ہے۔۔۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں رزق حلال کمانے کی توفیق عطا فرمائے۔

31/12/2023

سال 2024 کی پہلی دعا ہے کہ اس سال حضور خاتم النبیین علیہ الصلٰوۃ والسلام کے دین کی بہاریں ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں ملک پاکستان میں نظامِ مصطفی ﷺ کا نفاذ ہو 🤲🏻🤲🏻 آمین ثم آمین

دسمبر جانے والا ہے...!!چلو اک کام کرتے ہیں...!!پرانے باب بند کر کے..!!  نظر انداز کرتے ہیں....!!بھلا کر رنجشیں ساری..!!م...
31/12/2023

دسمبر جانے والا ہے...!!
چلو اک کام کرتے ہیں...!!
پرانے باب بند کر کے..!!
نظر انداز کرتے ہیں....!!

بھلا کر رنجشیں ساری..!!
مٹا کر نفرتیں دل سے..!!
معافی دے دلا کر اب..!!
دلوں کو صاف کرتے ہیں...!!

جہاں پر ہوں سبھی مخلص..!
نہ ہو دل کا کوئی مفلس...!!
اک ایسی بستی اپنوں کی..!!
کہیں آباد کرتے ہیں...!!

جو غم دیتے نہ ہوں گہرے...!!
ہوں سانجھے سب وہاں ٹھرے..!
سب ایسے ہی مکینوں سے...!!
مکاں کی بات کرتے ہیں...!!

نہ دیکھا ہو زمانے میں...!!
پڑھا ہو نہ فسانے میں...!!
اب ایسے جنوری کا ہم..!!
سبھی آغاز کرتے ہیں...!!

خاکِ شفاء💕جس طرح پھولوں کا پھیکا رس شہد کی مکھی کے منہ جاکر شہد بن جاتا ہے۔۔۔۔۔۔شہتوت کے پتے ریشم کے کیڑے کے منہ سے چھو ...
16/12/2023

خاکِ شفاء💕
جس طرح پھولوں کا پھیکا رس شہد کی مکھی کے منہ جاکر شہد بن جاتا ہے۔۔۔۔۔۔

شہتوت کے پتے ریشم کے کیڑے کے منہ سے چھو کر ریشم بن جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔

اسی طرح مدینہ پاک کی خاک پیارے مصطفی ﷺ کے قدم پاک سے مس ہوئی تو ان میں شفاء پیدا ہو گئی۔۔۔۔۔۔💕
(اسرار الاحکام، ص29)

💕بعدِ مُردَن یہ احسان کرنا، منہ پہ خاکِ مدینہ چھڑکنا
اور میرے کفن پر لگانا، گر مُیَسَّر ہو اُن کا پسینہ

💕خاکِ مدینہ ہوتی میں خاکسار ہوتا
ہوتی رہِ مدینہ میرا غبار ہوتا

💕خاکِ طیبہ میں بے نشاں ہو جا
اَرے اَو نام اُچھالنے والے

💕کنارِ خاکِ مدینہ میں راحتیں ملتیں
دلِ حزیں ! تجھے اَشک چکیدہ ہونا تھا

Everyone

‏ایسا نہیں کہ دھکا دینے والا شخص ہاتھی کو ٹرک میں دھکیل سکتا ہے‏ بلکہ اس شخص کا ہاتھی کی پیٹھ پر ہاتھ رکھناصرف ہاتھی کو ...
03/12/2023

‏ایسا نہیں کہ دھکا دینے والا شخص ہاتھی کو ٹرک میں دھکیل سکتا ہے
‏ بلکہ اس شخص کا ہاتھی کی پیٹھ پر ہاتھ رکھناصرف ہاتھی کو یقین دلانا ہے کہ کوئی سہارا ہے اور شاید وہ اپنے آپ کو ٹرک میں آسانی سے کھینچ لے
‏۔یہ حوصلہ افزائی کا عمل ہے
‏ ہمارے درمیان بہت سے لوگ ایسے ہیں

‏جن کی حوصلہ افزائی کرنے والا کوئی نہیں جن کو یقین دلانے والا کوئی نہیں کہ تم بھی کر سکتے ہو۔ کوئی تھپکی دینے والا نہیں کہ تم بھی آگے بڑھ سکتے ہو۔
‏کسی کو کامیاب کرنے کے لیے بس کچھ الفاظ چاہیں محبت کے، حوصلہ کے، یقین دلانے کے. الفاظ یقینا قیمتی ہیں۔
‏👍


Everyone

01/12/2023

ہم ایسے منافق لوگ ہیں کہ کسی کی تکلیف کو اس کے گناہوں کی سزا سمجھتے ہیں اور اپنی تکلیف کو آزمائش۔

I have reached 100 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
26/11/2023

I have reached 100 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

21/09/2023

اجاڑا ہے تمیزِ ملت و آئیں نے قوموں کو
میرے اہلِ وطن کے دل میں کچھ فکرِ وطن بھی ہے

Address

District Jhelum Tehseel Pind Dadan Khan P/O Malyar
Pind Dadan Khan
49040

Telephone

+923402234671

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝑩𝒂𝒅𝒆𝒓 𝑴𝒊𝒓𝒙𝒂 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝑩𝒂𝒅𝒆𝒓 𝑴𝒊𝒓𝒙𝒂:

Share

Category