23/07/2026
تھانہ ارمڑ کی حدود میں آج ایک افسوسناک اقدام قتل کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ 23 جولائی 2026 کو دوپہر 1:20 بجے ارمڑ بالا، محلہ بھائی خیل میں پیش آیا، جبکہ مقدمہ اسی روز 2:05 بجے درج کیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مجروح دلشاد ولد نور محمد (عمر 47 سال) نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) کی ایمرجنسی میں بیان دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کا بیٹا سدیس ولد دلشاد مسلح ہو کر آیا اور انہیں قتل کی نیت سے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ کمر، بائیں پسلی، چھاتی اور دائیں ران پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔
مدعی کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور اسے نشہ کرنے سے منع کرنے پر یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے دفعہ 324 تعزیراتِ پاکستان (PPC) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ارمڑ، ڈی ایس پی رحمان بابا اور انوسٹی گیشن ٹیم موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔