Insaf Welfare Wing KPK

Insaf Welfare Wing KPK Insaf Welfare Wing KP | Welfare • Public Service • Community Development • Social Justice

ان شاء اللہ انصاف ویلفیئر ونگ آئندہ بھی مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے ایسے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔ ہمارا عزم ہے...
05/10/2026

ان شاء اللہ انصاف ویلفیئر ونگ آئندہ بھی مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے ایسے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔ ہمارا عزم ہے کہ جہاں تک ممکن ہو، کسی کے گھر کا چولہا بجھنے نہ دیں اور لوگوں کو امداد کے ساتھ ساتھ باعزت روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں۔ ان شاء اللہ
عمران خان زندہ باد۔

(انصاف ویلفیئر ونگ سے متعلق سرگرمیوں، فری میڈیکل کیمپس، عوامی خدمت کے منصوبوں اور دیگر تمام اہم معلومات و سرگرمیوں کی مکمل اور بروقت اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کو لازمی فالو کریں)۔

الحمدللہ انصاف ویلفیئر ونگ خیبر پختونخوا، کی جانب سے اپنا روزگار پروگرام کے تحت ایک مستحق اور غریب گھرانے کے نوجوان کے ل...
04/10/2026

الحمدللہ انصاف ویلفیئر ونگ خیبر پختونخوا، کی جانب سے اپنا روزگار پروگرام کے تحت ایک مستحق اور غریب گھرانے کے نوجوان کے لیے روزگار کا ذریعہ فراہم کیا گیا۔ اس نوجوان کے پاس کوئی مستقل روزگار نہیں تھا اور اپنے گھر کے اخراجات پورے کرنا اس کے لیے ایک مشکل مرحلہ تھا۔
الحمدللہ، انصاف ویلفیئر ونگ کی کوشش سے اس کے لیے ایک چھوٹا سا ریڑھا فراہم کیا گیا ہے، جس پر وہ فاسٹ فوڈ کا کام شروع کرے گا اور اپنی محنت سے روزانہ کی روزی کما کر اپنے گھر والوں کا سہارا بنے گا۔

عمران خان کی وژن کے مطابق ہمارا مقصد صرف کسی کو وقتی امداد دینا نہیں، بلکہ مستحق افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا، انہیں باعزت روزگار دینا اور ان کے گھروں میں مستقل رزق کا ذریعہ پیدا کرنا ہے۔ ایک چھوٹا سا ریڑھا شاید ہمارے لیے معمولی چیز ہو، لیکن ایک غریب گھرانے کے لیے یہ امید، خودداری اور بہتر مستقبل کی شروعات بن سکتا ہے۔

ان شاء اللہ انصاف ویلفیئر ونگ آئندہ بھی مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے ایسے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔ ہمارا عزم ہے کہ جہاں تک ممکن ہو، کسی کے گھر کا چولہا بجھنے نہ دیں اور لوگوں کو امداد کے ساتھ ساتھ باعزت روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں۔ ان شاء اللہ
عمران خان زندہ باد۔

(انصاف ویلفیئر ونگ سے متعلق سرگرمیوں، فری میڈیکل کیمپس، عوامی خدمت کے منصوبوں اور دیگر تمام اہم معلومات و سرگرمیوں کی مکمل اور بروقت اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کو لازمی فالو کریں)۔

04/10/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی پشاور پارٹی سیکرٹریٹ میں لانگ مارچ کے لیے فنڈ ریزنگ مہم میں شرکت۔

صوبائی صدر جنید اکبر، ارکانِ اسمبلی، پارٹی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک۔

وزیراعلیٰ نے لانگ مارچ کے لیے فنڈز فراہم کرنے والے تمام افراد، بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

لانگ مارچ کے لیے فنڈ ریزنگ ہفتہ ، اتوار اور پیر کے روز بھی جاری رہے گی۔

ان شاء اللہ لانگ مارچ کے لیے فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، عوام اور کارکنان بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

02/10/2026

CM fund raising program at party secretariat Peshawar,

Insaf Welfare Wing KpK
02/10/2026

Insaf Welfare Wing KpK

انصاف ویلفیئر ونگ ملاکنڈ ریجن کا اہم اجلاسآج انصاف ویلفیئر ونگ ملاکنڈ ریجن کے صدر انجینئر عمر فاروق اور جنرل سیکرٹری غلا...
02/10/2026

انصاف ویلفیئر ونگ ملاکنڈ ریجن کا اہم اجلاس

آج انصاف ویلفیئر ونگ ملاکنڈ ریجن کے صدر انجینئر عمر فاروق اور جنرل سیکرٹری غلام حسین کی سربراہی میں ایم پی اے و صدر پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن جناب فضل حکیم خان صاحب کے ساتھ ملاکنڈ ریجن کابینہ ممبران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ریجن کابینہ کے ممبران میاں محمد اقبال (نائب صدر ملاکنڈ ریجن)، فضل رحیم (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)، شاہ حسین (نائب صدر) اور محمد شیر خان (صدر اپر سوات) نے شرکت کی۔

4 اکتوبر مارچ کی تیاریوں اور بھرپور شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔
انصاف ویلفیئر ونگ کی تنظیم سازی اور ضلعی سطح پر تنظیم کو مزید فعال بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ورکرز کو متحرک کرنے اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

آخر میں صدر ملاکنڈ ریجن فضل حکیم خان نے انصاف ویلفیئر ونگ کی کارکردگی کو سراہا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .
انصاف ویلفیئر ونگ سے متعلق سرگرمیوں، فری میڈیکل کیمپس، عوامی خدمت کے منصوبوں اور دیگر تمام اہم معلومات و سرگرمیوں کی مکمل اور بروقت اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کو لازمی فالو کریں۔

28/09/2026

انصاف ویلفیئر ونگ کے صوبائی صدر ڈاکٹر ندیم عالم اور صوبائی جنرل سیکرٹری بخت رضا کی صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کی رہائش گاہ آمد۔

ڈاکٹر ندیم عالم اور بخت رضا نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کے بھتیجے شایان آفریدی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مرحوم کے درجاتِ بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ بنوں کے سابق صدر مطیع اللہ خان بانی لیبر ونگ مرتضیٰ حسین اور نائب صدر ڈسٹرکٹ پشاور فضل رحمان بھی موجود تھے۔

انصاف ویلفیئر ونگ سے متعلق سرگرمیوں، فری میڈیکل کیمپس، عوامی خدمت کے منصوبوں اور دیگر تمام اہم معلومات و سرگرمیوں کی مکمل اور بروقت اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کو لازمی فالو کریں۔

Address

Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Welfare Wing KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share