13/03/2026
فلاویس کی موت ہوگی یا مسلمان ہوگا؟
یہ مت بھولیں کہ کلمہ صرف مرنے کے وقت نہیں. پر مسلمان ہونے کے لیے بھی پڑھنا لازمی ہے.
فلاویس کے شدید زخمی ہونے والے سین نے بہت سارے ناظرین کو سوگوار کردیا ہے کیونکہ فلاویوس نے کلمہ شہادت پڑھا عام طور پر بزداغ کے ڈراموں میں جب بھی کوئی اداکار یا اداکارہ کلمہ شہادت پڑھتا ہے تو اس سے ناظرین سمجھ جاتے ہیں کہ اب اس کا اختتام ہو چکا.
یہاں صورتحال مختلف ہے یہاں بوزداغ نے ایک نیا طریقہ دکھایا ہے مسلمان ہونے کا اس بار کلمہ شہادت فلاویس جو پڑھ رہا ہے وہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا کردار ختم ہو گیا بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا نیا کردار نئے روپ میں، نئے دل کے ساتھ ناظرین کے سامنے آئے گا. اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ فلاویس کا دل اب بدل گیا ہے جو پہلے اس کا دل گمراہ تھا اب وہ حق کی راہ پہ اگیا ہے، اب اس کو روشنی نظر اگئی ہے.
زیادہ تر ناظرین یہ بھول رہے ہیں کہ کلمہ شہادت صرف مرتے وقت نہیں پڑھنا ہوتا، بلکہ مسلمان ہونے کے لیے پڑھنا لازمی ہے اور اس کے بغیر وہ مسلمان ہو نہیں پائے گا.
، تو اس لیے یہ یقین رکھیں کہ فلاویس کا کردار ختم نہیں ہوا بلکہ فلاویس کا نیا جنم ہوا ہے.