FaYaz Yousafzai Information of Clinical Lab Human Diagnosis Disease

FaYaz Yousafzai Information of Clinical Lab Human Diagnosis Disease ❤️🇨🇭Nature of Switzerland 🇨🇭❤️👍

23/05/2026

آللہ والوں سے

بیٹا : تم ابھی بچے ہو اور پنکی ایک برانڈ ہے ، روک سکو تو روک لو ۔۔۔۔۔۔دو روز قبل گرفتار ہونے والی پاکستان کی سب سے بڑی ک...
13/05/2026

بیٹا : تم ابھی بچے ہو اور پنکی ایک برانڈ ہے ، روک سکو تو روک لو ۔۔۔۔۔۔
دو روز قبل گرفتار ہونے والی پاکستان کی سب سے بڑی کو۔کین۔ میکر و سپلائر انمول پنکی کی مبینہ طور پر کسی پولیس والے کو دی گئی د۔ھمکی کی آڈیو وائرل ہو گئی
پنکی کو پکڑنے کا خواب لے کر کئی ادھر ادھر ہو گئے کئی ریٹائر ہو گئے ۔ پنکی کچی گو۔لیاں نہیں کھیلتی ۔ میں مال بناتی ہوں اور دھڑلے سے بیچتی ہوں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔۔۔۔ تمہاری عقل گھٹنوں میں ہے جو پنکی کو پکڑنے کا سوچ رہے ہو ، جس دن تمہارا دماغ ٹھکانے آگیا تو پنکی کا نام بھی عزت سے لو گے اور سیلوٹ بھی ٹھوکو گے ۔۔۔ پنکی کے بارے میں کچھ غٖلط سوچ کر ٹائم برباد نہ کرو ۔ کوئی فائدے والا کام کر لو ، مجھے پکڑنا تو دور میرے کسی رائیڈر یا ملازم کو پکڑنا بھی تمہارے لیول سے بہت اوپر کا کام ہے ، میرے ساتھ کام کرنے والے میرے پاس ہیں میرے گھر میں ہیں آجاؤ پکڑ لو ۔۔ روک سکو تو روک لو یہ پنکی کا چیلنج ہے ۔۔۔۔

13/05/2026

جمعرات کو دوپہر 2 بجے مونیکا نے فون کر کے بتایا کہ شوہر اور سسرالی اسے مار رہے ہیں اور دھمکی دے رہے ہیں کہ کروڑوں کی زمی...
10/05/2026

جمعرات کو دوپہر 2 بجے مونیکا نے فون کر کے بتایا کہ شوہر اور سسرالی اسے مار رہے ہیں اور دھمکی دے رہے ہیں کہ کروڑوں کی زمین منتقل کرو ورنہ قتل کر دیں گے، آنجہانی دلہن کے رشتہ دار کا بیان

اللہ تعالیٰ ڈی جی خان سکول سانحہ میں شہید ہونے والی ننھی معصوم کلی غانیہ کاشف کے والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ 😭🤲اللہ ...
10/05/2026

اللہ تعالیٰ ڈی جی خان سکول سانحہ میں شہید ہونے والی ننھی معصوم کلی غانیہ کاشف کے والدین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ 😭🤲
اللہ پاک اس ننھی فرشتہ صفت بچی کی مغفرت فرمائے، اس کے درجات بلند کرے اور اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
یا اللہ! غم سے نڈھال والدین کے دلوں کو سکون عطا فرما اور انہیں اس عظیم صدمے پر ہمت و حوصلہ دے۔
اللہ تعالیٰ ان پھول جیسی بچیوں کا بہترین نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 😭🤲

10/05/2026

عید کا سوٹ نہیں لیا 😢🤲

شروع شروع میں جب میں نیا نیا پردیس آیا تو ایک ٹھیکیدار صاحب کے ساتھ کام کے لیے گیا۔ پردیس آنے سے کچھ دن پہلے انجینئر خال...
10/05/2026

شروع شروع میں جب میں نیا نیا پردیس آیا تو ایک ٹھیکیدار صاحب کے ساتھ کام کے لیے گیا۔ پردیس آنے سے کچھ دن پہلے انجینئر خالد صاحب کے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران میرے ماموں کا بیٹا حضرت حسین بھی وہاں آیا اور بیٹھ گیا۔ باتوں باتوں میں اُس نے مجھ سے پوچھا کہ پردیس کب جا رہے ہو؟ میں نے کہا کہ بس دو تین دن میں چلا جاؤں گا۔
پھر گپ شپ کے دوران اُس نے ایک ٹھیکیدار صاحب کی ایسی تعریفیں شروع کیں کہ ہم حیران ہوگئے۔ کہنے لگا فلاں جگہ اُس کا گھر ہے، فلاں جگہ زمین ہے، فلاں میچ میں مہمانِ خصوصی آیا تھا اور پچاس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔ ہم بھی یہ سب سن کر یہی سوچ رہے تھے کہ واقعی بڑا کاروباری اور اثر و رسوخ والا بندہ ہے۔
خیر، اب آتے ہیں اصل کہانی کی طرف۔ ہوا کچھ یوں کہ کچھ دن بعد میں پردیس آگیا۔ وہ ٹھیکیدار میرے والد صاحب کا بھی دوست نکلا، اسی واسطے مجھے اپنے ساتھ کام پر لے گیا۔ کام سریے کا تھا، انتہائی سخت اور جان توڑ دینے والا۔ ہم نے زندگی میں پہلے کبھی مزدوری نہیں کی تھی، بس بابا نے کمایا اور ہم نے آرام سے کھایا۔
لیکن پردیس کی زندگی نے سب کچھ سکھا دیا۔ کئی دن مسلسل کام کیا، اور کام اتنا سخت تھا کہ جب شام کو ڈیرے پر واپس آتا تو اپنے ہاتھ لوگوں سے چھپاتا تھا، کیونکہ ہاتھوں کا چمڑا تک اتر چکا تھا کئی دن کام کرنے کے بعد ٹھیکیدار صاحب سے کہا کہ مجھے کچھ پیسے دے دیں، میں نیا ہوں اور کچھ ضروری چیزیں لینی ہیں۔ اُس نے کہا، “کل مل جائیں گے۔” لیکن وہ کل آتے آتے پانچ مہینے گزر گئے۔
ٹھیکیدار صاحب تو فون تک نہیں اٹھا رہے تھے، البتہ اُس کے منشی سے رابطہ رہتا تھا۔ ایک دن کسی سے اُس کا ذاتی نمبر لیا اور خود فون کیا۔ پیسوں کا مطالبہ کیا تو جواب ملا: صبر کرو، مجھے پیسے مل جائیں گے تو تمہیں بھی دے دوں گا۔
مجھے غصہ آگیا اور میں نے کہا کہ یہ تیرہ سو ریال ایک مزدور کی مزدوری ہے، اور آپ وہ بھی دینے کو تیار نہیں۔ لیکن دوسری طرف زمینیں خریدتے ہو، پاکستان میں کرکٹ کے میچوں میں جا کر پچاس ہزار روپے کے اعلان کرتے ہو۔ اب مجھے سمجھ آیا کہ وہ سب پیسہ انہی مزدوروں کے خون پسینے کی کمائی ہوتا ہے۔
اُس نے جواب میں کہا کہ تمہارے تو صرف 1300 ریال ہیں، جبکہ میری کمپنیوں پر لاکھوں ریال بقایا ہیں۔ میں نے کہا: صاحب، یہ تیرہ سو ریال میرے لیے لاکھوں کے برابر ہیں۔ آپ کے لیے شاید صرف ایک چھوٹی رقم ہو، لیکن میرے لیے یہی سب کچھ ہے، کیونکہ میں ایک مزدور ہوں۔خیر، غصے میں اُس نے فون بند کر دیا، اور وہ 1300 ریال مجھے پانچ مہینے بعد ملے۔
یہ کہانی صرف میری نہیں، بلکہ یہاں تقریباً ہر مزدور کی کہانی ہے۔ اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہاں زیادہ تر پاکستانی ٹھیکیداروں کا ایسا ہی حال ہے۔ وطن میں بڑے بڑے گھر، زمینیں خریدتے ہیں، بڑی بڑی گاڑیوں میں بیٹھ کر شوشے مارتے ہیں، لیکن ان کی بنیاد اکثر مزدور کے خون پسینے کی کمائی پر ہوتی ہے، جبکہ وہی مزدور دربدر، ذلیل و خوار اپنی محنت کی کمائی کے لیے ترستا رہتا ہے

اپکا بھائی فواد🇵🇰🇸🇦

باپ نے جب پگڑی اپنے قدموں میں رکھ دی… تو بیٹی کی آنکھوں میں سب کچھ واضح ہو گیا یہ واپسی زندگی کی نہیں، موت کی دہلیز تھی ...
07/05/2026

باپ نے جب پگڑی اپنے قدموں میں رکھ دی… تو بیٹی کی آنکھوں میں سب کچھ واضح ہو گیا یہ واپسی زندگی کی نہیں، موت کی دہلیز تھی 😓

وہ لڑکی جو گولیوں کی بوچھاڑ سے بچ کر، کانٹوں میں الجھ کر، اپنے جسم کو زخمی کر کے تھانے تک پہنچی تھی… صرف اس لیے کہ باپ کی عزت پر کوئی آنچ نہ آئے… وہی بیٹی پھر اسی عزت کے نام پر قربان کر دی گئی۔

چہرے پر ایک عجیب ٹھہراؤ تھا، جیسے سب کچھ جانتی ہو۔ اپنے زخمی بازو اور لہو سے تر ٹانگیں دکھا کر دھیمی آواز میں بولی:
"سانس تو سب کو عزیز ہوتی ہے نا… گولیاں چلیں تو بھاگ آئی… اب دارالامان میں ہوں"

مگر عدالت میں ایک لمحہ ایسا آیا، جہاں انصاف بھی خاموش ہو گیا… اور رشتے بھی۔
باپ نے چالاکی سے پگڑی زمین پر رکھ دی—ایک ایسا بوجھ جو بیٹی کے دل پر پہاڑ بن کر گرا۔

وہ جو موت سے لڑ کر آئی تھی… ایک دم ٹوٹ گئی۔
آنکھیں بند کیں، اور باپ کے ساتھ چل پڑی۔

لبوں پر آخری سچ تھا:
"مجھے معلوم ہے وہ مجھے مار دیں گے… مگر میں اپنے باپ کی عزت بچانے جا رہی ہوں"

اور پھر وہی ہوا جس کا خوف تھا…
باپ نے دشمنوں سے ہاتھ ملا لیا۔
جو بیٹی گولیوں سے بچ نکلی تھی… وہ اپنے ہی باپ کے ہاتھوں مٹا دی گئی۔

وہ باپ کے دکھ کو کم کرنے نکلی تھی… اور خود ہمیشہ کے لیے درد بن گئی۔
مگر افسوس… باپ کو نہ احساس ہوا، نہ پچھتاوا 😭

آخر کب تک یہ جھوٹی "غیرت" بیٹیوں کے لہو سے اپنی پیاس بجھاتی رہے گی؟
کب تک محبت کے رشتے، رسم و رواج کے نام پر قتل ہوتے رہیں گے؟

اب بھی اگر ہم خاموش رہے… تو یہ خاموشی بھی ایک دن ہمارے دامن پر خون کے دھبے بن کر ابھرے گی۔
آواز اٹھاؤ… کیونکہ اب خاموش رہنا صرف کمزوری نہیں، جرم ہے۔

آج ایک عورت کی پوسٹ پڑھی۔ وہ لکھ رہی تھی کہ وہ 9 ماہ کی حاملہ ہے، اور اس کا شوہر روز اس سے ایک ہی بات پوچھتا ہے: "امی کے...
07/05/2026

آج ایک عورت کی پوسٹ پڑھی۔ وہ لکھ رہی تھی کہ وہ 9 ماہ کی حاملہ ہے، اور اس کا شوہر روز اس سے ایک ہی بات پوچھتا ہے: "امی کے گھر کب جا رہی ہو؟"
حالانکہ وہ اپنے میکے جانا ہی نہیں چاہتی، کیونکہ وہاں نہ بجلی ہوتی ہے، نہ سونے کے لیے بیڈ۔ زمین پر سونا پڑتا ہے، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ رہتی ہے، اور اس کا ڈھائی سال کا ایک بچہ بھی ہے۔

ایسے منحوس آدمیوں کے لیے عورتیں بچے پیدا ہی کیوں کرتی ہیں؟ جس آدمی کو اپنی بیوی کے آرام کی فکر ہی نہ ہو، وہ کہتا ہے: "تم امی کے گھر چلی جاؤ تاکہ مجھے بھی تھوڑا سکون اور آرام مل جائے۔"

وہ بیچاری بتا رہی تھی کہ اس کی ڈیلیوری کا آخری ہفتہ چل رہا ہے۔ پوری رات زمین سے اٹھنا بیٹھنا، بار بار واش روم جانا اس کے لیے کتنا مشکل ہو گیا ہے۔
اور وہ آدمی اسے اس حالت میں اس کی ماں کے گھر چھوڑ بھی آیا۔

مجھے ایسے مرد، مرد ہی نہیں لگتے جن کے اندر احساس ہی نہ ہو۔ صرف اپنے سکون کی فکر ہو۔ عورتیں ان کو باپ بناتی ہیں، ان کے لیے اولاد پیدا کرتی ہیں، اور بدلے میں انہیں یہی بےحسی ملتی ہے۔ پوسٹ پڑھ کر مرا دل خو کے آنسو رو رہا تھا

اور کمنٹس میں ہماری عظیم عورتیں ایسے مشورے دے رہی تھیں:
"ہر بات کو نیگیٹو نہیں لیا کرو، تمہارے بھلے کے لیے ہی کہہ رہا ہوگا۔"

ایک بولی:
"ایک ہمارے شوہر ہیں، جانے ہی نہیں دیتے۔"

پتا نہیں ان عورتوں کے پاس دل نہیں ہوتا، یا شاید ہم عورتوں کو یہ سبق بہت اچھی طرح یاد کروا دیا گیا ہے کہ "شوہر ہمیشہ صحیح ہوتا ہے۔"
چاہے عورت تکلیف میں ہو، ٹوٹ رہی ہو، یا صرف تھوڑا سا احساس چاہتی ہو۔
Picture is just for attention

لوگ اس قدر منافق ہو چکے ہیں کہ اپنی مصیبت کو آزمائش کا نام دیتے ہیں، مگر جب وہی تکلیف کسی اور کے در پر آتی ہے تو اسے گنا...
07/05/2026

لوگ اس قدر منافق ہو چکے ہیں کہ اپنی مصیبت کو آزمائش کا نام دیتے ہیں، مگر جب وہی تکلیف کسی اور کے در پر آتی ہے تو اسے گناہوں کی سزا قرار دے دیتے ہیں۔
حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ درد سب کے لیے ایک جیسا ہوتا ہے، بس احساس اور نیتوں کا فرق اسے مختلف معنی دے دیتا ہے۔
جو خود پر گزرتی ہے وہ صبر بن جاتی ہے، اور جو دوسروں پر آئے وہ فیصلہ…
سب رویے ہیں، انسان اگر انسان کا درد سمجھے تو دنیا خوبصورت ہو جائے🥲🥲

Address

Peshawar
75201

Telephone

+923430979834

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FaYaz Yousafzai Information of Clinical Lab Human Diagnosis Disease posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FaYaz Yousafzai Information of Clinical Lab Human Diagnosis Disease:

Share