Adezai " The Village Of Flowers "

Adezai " The Village Of Flowers " pakistam
zindanad

22/03/2025
Celebrating my 3rd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
20/03/2025

Celebrating my 3rd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

عظیم کپتانگذشتہ دنوں رکی پونٹنگ پر لکھے گئے پوسٹ پر بے شمار کمنٹس میں احباب نے گریم سمتھ پر لکھنے کی فرمائشیں کرڈالی تھی...
25/08/2024

عظیم کپتان
گذشتہ دنوں رکی پونٹنگ پر لکھے گئے پوسٹ پر بے شمار کمنٹس میں احباب نے گریم سمتھ پر لکھنے کی فرمائشیں کرڈالی تھی۔
قارئین گرامی کے اصرار کو مدنظر رکھتے ہوئے آج جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے دنیا کے کامیاب ترین کپتان و بلے باز گریم سمتھ کے تابناک کیریئر سے چند جھلکیاں اور اعداوشمار پیش خدمت ہیں۔
گریم سمتھ کو کم عمری میں یعنی 22 سال کی عمر میں کپتان چن لیا گیا تھا۔
عظیم آل راؤنڈر شان پولاک نے یہ منصب گریم سمتھ کے حوالے کیا تھا۔
اور یہی سے جنوبی افریقی ٹیم نے اپنے دور عروج کی جانب پیش قدمی شروع کی اور کرکٹ کی دنیا کے کونے کونے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔
گریم سمتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں واحد کپتان ہیں جنہوں نے 100 سے زائد میچز میں کپتانی کی۔
اسی طرح گریم سمتھ واحد کپتان ہے جنہوں نے بحیثیت کپتان 50 سے زائد میچز اپنی ٹیم کو جتوائے یعنی 53 فتوحات کے ساتھ گریم سمتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
ایک روزہ فارمیٹ میں بھی گریم سمتھ کامیاب کپتان رہے اور 150 میچز میں کپتانی کرتے ہوئے ملک کو 92 فتوحات دلائی.
گریم سمتھ کو عظیم کھلاڑیوں کے کپتانی کا اعزاز حاصل ہے مثلا جیک کیلس،مارک باؤچر،ہرشل گبز،مکھایا نتینی،ڈیل سٹین،ہاشم آملا،ویرنون فلینڈر،شان پولاک جیسے عظیم کھلاڑی نوجوان گریم سمتھ کی کپتانی میں کھیل چکے ہیں۔
کپتانی کے علاوہ گریم سمتھ بلے بازی میں بھی ٹیم کی امیدوں کے مرکزی محور کہلاتے تھے۔
متعدد بار گریم سمتھ نے شاندار بلے بازی سے میچ کا پلڑہ اپنے حق میں کرایا اور کئی بار وہ مرد میدان قرار پائے۔
2003 کا دورہ انگلینڈ گریم سمتھ کے لئے نہایت شاندار رہا جہاں پر سٹیو ہارمیسن،ڈیرن گف،اینڈریو فلنٹاف،جیمز اینڈرسن جیسی پیس بیٹری کے خلاف دراز قامت،خوب صورت گریم سمتھ نے 79.33 کی بہترین اوسط سے 4 میچوں کی سیریز میں 714 رنز بنائے جس میں ایجبسٹن اور لارڈز کے میدانوں پر لگاتار دو ڈبل سینچریاں شامل تھی۔
لارڈز کے تاریخی میدان پر کسی غیرملکی کھلاڑی کے زیادہ انفرادی سکور کا ریکارڈ آج بھی گریم سمتھ کے نام پر ہے جو کہ 259 رنز کی شاہکار اننگز تھی۔
2006 میں کینگروز کے خلاف جب پروٹیز نے تاریخ کا بڑا ٹوٹل عبور کیا تو اس میں بھی گریم سمتھ نے 55 گیندوں پر 163.63 کے سٹرائیک ریٹ سے 90 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر تاریخی کامیابی کی بنیاد رکھی۔
گریم سمتھ کا کیریئر شاندار بلے بازی اور قائدانہ کارناموں سے بھرا پڑا ہے جن کا احاطہ چند سطور میں ناممکن اور محال ہے مختصرا کیریئر کے تینوں فارمیٹس کے اعداوشمار ملاحظہ فرمائیں۔

ٹیسٹ کیریئر۔
میچز:117
اننگز:205
رنز:9265
اوسط:48.25
بیسٹ:277
سینچریاں:27
ففٹیز:38

ونڈے کیریئر
میچز:197
اننگز:194
رنز:7989
اوسط:37.98
سٹرائیک ریٹ:80.81
بیسٹ:141
سینچریاں:10
ففٹیز:47

گریم سمتھ تیز ترین فارمیٹ میں بھی بھرپور کرکٹ کھیلی جہاں 33 میچز میں 5 ففٹیز،127 کے سثرائیک ریٹ اور 31 کی اوسط سے 982 رنز سکور کئے۔
ان کا بیسٹ سکور 89 رہا۔
عالمی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے 4 بار 300 سے زائد رنز کی شراکتیں قائم ہوئی ہیں اور چاروں مرتبہ گریم سمتھ شراکت کے رکن رہے۔
تین بار انہوں نے اپنے مشہور زمانہ پارٹنر جارح مزاج ہرشل گبز کے ساتھ اور ایک مرتبہ نیل میکینزی کے ساتھ یہ سنگ میل قائم کیا۔
415 رنز کی یہ شراکت ٹیسٹ میں سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے
great.player

Address

Peshawar

Telephone

+13102540497

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adezai " The Village Of Flowers " posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Adezai " The Village Of Flowers ":

Share