Faisal studio

Faisal studio i am photographer

10/08/2026
10/08/2026

گزشتہ روز پنجاب میڈیا الائنس کے وفد کی صدر ہلہ اجمل بھائی سے ایک اہم تنظیمی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی تنظیمی معاملات اور اتحاد کو مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر صدر اجمل بھائی کو پنجاب میڈیا الائنس کے منشور سے آگاہ کیا گیا، جس پر انہوں نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوری ٹیم کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ملاقات میں یہ بات بھی واضح کی گئی کہ پنجاب میڈیا الائنس کے ساتھ منسلک (منسوب) تنظیم "اسٹار مووی ایسوسی ایشن پتوکی" کی طرف سے بھی فیلڈ میں بھرپور ورکنگ جاری ہے۔ اس وقت الائنس کے پلیٹ فارم کو مزید وسعت دینے کے لیے فعال انداز میں نئی تنظیموں کو نیٹ ورک کا حصہ بنایا (ایڈ کروایا) جا رہا ہے تاکہ میڈیا برادری کو ایک ہی چھتری تلے متحد کیا جا سکے۔

10/08/2026

🤝 پریس ریلیز / اہم اعلان 🤝
پنجاب کیمرہ میڈیا الائنس میں نئی تنظیموں کی شمولیت: کیمرہ اور میڈیا برادری کے لیے ایک سنگِ میل پنجاب کیمرہ میڈیا الائنس کی مرکزی قیادت کی طرف سے اتفاق مووی ایسوسی ایشن کنگن پور (Ittefaq Movie Association, Kanganpur) کی نو منتخب کابینہ کو پنجاب کیمرہ میڈیا الائنس میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ اس اتحاد کو ہم سب مل کر اسی طرح آگے لے کر چلیں گے۔ آپ کا ہمارے ساتھ شامل ہونا ہمارے لیے باعثِ فخر اور باعثِ مسرت ہے۔ اب ہم سب مل کر پنجاب کیمرہ میڈیا الائنس کی ایک مضبوط ٹیم بن کر کام کریں گے اور کیمرہ اور میڈیا برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔⭐ اسٹار مووی ایسوسی ایشن پتوکی کا اعزاز ⭐مزید برآں، پنجاب کیمرہ میڈیا الائنس کی طرف سے اسٹار مووی ایسوسی ایشن پتوکی کے صدر جناب ملک فیصل صاحب، جنرل سیکرٹری ملک عدنان صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو الائنس کی طرف سے ایک خصوصی دعوت دی گئی، جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔پنجاب کیمرہ میڈیا الائنس کی قیادت اسٹار مووی ایسوسی ایشن پتوکی کی اس محبت اور جذبے کو دل سے سراہتی ہے اور انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ ہمیں قوی امید ہے کہ اسٹار مووی ایسوسی ایشن پتوکی، پنجاب کیمرہ میڈیا الائنس کے پلیٹ فارم سے اپنی بہترین ورکنگ کے ذریعے اس اتحاد کو مزید بلندیوں تک پہنچائے گی۔منجانب:مرکزی قیادت، پنجاب کیمرہ میڈیا الائنس (PCMA)

10/08/2026

پنجاب کیمرہ اینڈ میڈیا الائنس – ابتدائی بریف
پنجاب بھر کے کیمرہ مین، فوٹوگرافرز اور میڈیا سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ ترقی اور باہمی اتحاد کو فروغ دینے کے لیے پنجاب کیمرہ اینڈ میڈیا الائنس کے قیام کی تجویز پیش کی جاتی ہے۔
اس مقصد کے حصول کے لیے درج ذیل مرحلہ وار حکمتِ عملی اختیار کی جائے گی:
1. عبوری (عارضی) کمیٹی کا قیام:
سب سے پہلے ایک بااعتماد اور نمائندہ عبوری کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں مختلف شہروں اور تنظیموں کے سینئر اور فعال ممبران شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی ابتدائی امور کو سنبھالے گی اور الائنس کی بنیاد مضبوط کرے گی۔
2. آئین و قانون سازی:
عبوری کمیٹی کی نگرانی میں ایک باقاعدہ آئین (Constitution) تیار کیا جائے گا، جس میں الائنس کے مقاصد، ممبرشپ، قواعد و ضوابط، عہدیداران کے اختیارات اور الیکشن کا طریقہ کار واضح کیا جائے گا تاکہ ایک شفاف اور منظم نظام قائم ہو سکے۔
3. رجسٹریشن اور تنظیمی ڈھانچہ:
ممکنہ طور پر الائنس کو قانونی حیثیت دینے کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا جائے گا اور ضلعی و ڈویژنل سطح پر تنظیمی ڈھانچہ بنایا جائے گا۔
4. باقاعدہ انتخابات:
آئین کی منظوری کے بعد شفاف اور منصفانہ انتخابات کروائے جائیں گے، جس کے ذریعے مستقل کابینہ منتخب کی جائے گی جو الائنس کو آگے لے کر چلے گی۔
اختتامی نوٹ:
یہ الائنس صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک پلیٹ فارم ہوگا جو کیمرہ کمیونٹی کی آواز بنے گا، ان کے مسائل حل کرے گا اور انہیں ایک مضبوط اور متحد فورم فراہم کرے گا۔۔

10/08/2026

Circket is Best

10/08/2026

آؤ! وقت ہے دنیا کو بتائیں کہ کیمرہ مین کیا ہے۔

کیمرہ صرف ایک آلہ ہے، مگر اسے زندہ لمحوں میں بدلنے والا کیمرہ مین ہوتا ہے۔

وہ خوشیوں کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کرتا ہے، آنکھوں سے اوجھل ہونے والے لمحات کو تاریخ بنا دیتا ہے، اور ہر تصویر کے پیچھے اس کی محنت، تجربہ، صبر اور فن چھپا ہوتا ہے۔

آؤ! اپنے فن کی قدر کریں، اپنے سینئرز کی محنت کو سلام پیش کریں، اور اس پیشے کے وقار کو بلند کرنے کے لیے ایک ہو جائیں۔

کیمرہ قیمتی نہیں… کیمرہ مین قیمتی ہے۔

پنجاب کیمرہ اینڈ میڈیا الائنس
اتحاد • احترام • ترقی

Address

Old Mandi Pattoki
Pattoki
55300

Telephone

+923008076727

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisal studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faisal studio:

Shortcuts

Share

Category