05/06/2026
تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 157 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تاہم پاکستان نے 158 رنز کا ہدف 42 ویں اوورمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔