3P Media

3P Media 3P Media entertainment unique interesting known with social news page please followed 🇵🇰🇵🇰🇵🇰
(5)

26/02/2025
05/02/2025
05/02/2025
05/02/2025

ہبہ اور تملیک کیا ہے؟ کیا والدین اپنی پوری جائیداد کسی ایک بیٹا یا بیٹی کو ہبہ کرسکتے ہیں؟

ہبہ/گفٹ سے مراد عاقل، بالغ، مالک شخص کا اپنی منقولہ یا غیر منقولہ جائیداد کسی کو دینا بغیر کوئی رقم یا قیمت وصول کیے لیکن ہبہ دینے کی کچھ شرائط بھی ہیں مثلاً ہبہ دینے والا عاقل بالغ اور مالک ہو پراپرٹی کا. وہ Purpose یا Declared کرے کہ میں یہ پراپرٹی خاص شخص کو ہبہ/گفٹ دینا چاہتا ہوں اور دوسرا شخص اس ہبہ کو قبول کرے کہ ٹھیک ہے میں یہ گفٹ قبول کرتا ہوں اور آخری شرط کہ ہبہ کی گئی پراپرٹی فوراً اس شخص کے قبضے میں دے جس کو ہبہ کی ہے. بعض صورتوں میں جیسا کے شوہر اپنی بیوی کو پراپرٹی ٹرانسفر کرتا ہے تو اس صورت میں قبضہ دینا ضروری نہیں. Transfer of the Property Act 1882 کے مطابق ہبہ تحریری صورت میں کیا جائے اور اس کو رجسٹرڈ کروانا لازمی ہے جبکہ اسلامی شریعت کے مطابق زبانی کلامی بھی آپ کسی کو اپنی پراپرٹی ہبہ کرسکتے ہو.

ایک دفعہ ہبہ کردیا اس کو ختم کیسے کیا جائے؟

اگر قبضہ نہیں دیا تھا پراپرٹی کا تو موہوب یعنی گفٹ دینے والا کسی بھی وقت ہبہ ختم کرسکتا ہے اور اگر فراڈ یا غلط زبانی شامل تھی ہبہ میں تو تب بھی ہبہ منسوخ ہوسکتا ہے.

کن صورتوں میں چیلنج یا واپس نہیں لیا جاسکتا؟

اسلامی قانون کے مطابق ہبہ کی تین اقسام ہیں۔1 سادہ ہبہ جو ہم نے اوپر پڑھا ہے۔ 2 ہبہ بالعوض یعنی کسی قیمت کے بدلے گفٹ دینا مثلاً ناصر نے دانش کو گاڑی ہبہ کی تو دانش نے ناصر کو پلاٹ ہبہ کیا. 3 ہبہ بالشراط العوض مطلب مستقبل میں کوئی شرط رکھی ہو کوئی چیز دینے کی گفٹ کے بدلے. ہبہ بالعوض ہبہ بالشراط العوض کو منسوخ نہیں کیا جاسکتا اور اگر پراپرٹی کی ہیت تبدیل ہوگئی یا پراپرٹی مہنگی ہوگئی تب بھی ہبہ منسوخ نہیں کیا جاسکتا.

ہبہ اور تملیک میں فرق؟

ہبہ کسی غیر وارث کے حق میں ہوتا ہے جبکہ شرعی وارثان کو ہبہ کرنا تملیک کہلاتا ہے یعنی باپ اپنے بیٹے بیٹی کو کوئی چیز ہبہ کرے تو تملیک کہلائے گی.

کیا والدین کسی کو اپنی تمام جائیداد ہبہ کرسکتے ہیں؟

قانون میں کوئی ایسی قدغن نہیں ہے۔ ایک شخص اپنی زندگی میں کسی کو بھی اپنی زمین ہبہ کرسکتا ہے لیکن اعلیٰ عدلیہ نے قرار دیا شرعی وارثان کو نظر انداز کرکے کسی دوسرے کو گفٹ کرنا غیر قانونی و غیر شرعی ہے.

2016 SCMR 1596

کیا والدین ایک بیٹا بیٹی کو اپنی زمین ہبہ کرسکتے ہیں باقی کو نظرانداز کر کے؟

جی کرسکتے ہیں کیونکہ زمین کے مالک وہ ہیں اور ایک مالک کو اختیار ہوتا ہے وہ اپنی پراپرٹی جس کو چاہیں دیں.ایسے گفٹ/ہبہ کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا. ہاں اگر والدین نے مرض الموت کے قریب یا بڑھاپے میں ایسا ہبہ کیا ہے تو عدالت میں چیلنج ہوسکتا ہے اس گراؤنڈ پر کے گفٹ ملنے والے بیٹا یا بیٹی نے شاید فراڈ کیا ہو یا والدین کی ضعیف العمری کا فائدہ اٹھا کر دھوکہ سے یہ ہبہ کروایا ہو۔

مزید زمین کی تقسیم کی معلومات
https://www.facebook.com/share/p/K54SBPNSeoCmxpGX/?mibextid=oFDknk

چند شہر کی تاریخ اور نام 👇👇
https://www.facebook.com/share/p/n9Mo4PmnKQqSBt1S/?mibextid=oFDknk

دنیا میں کتنے ممالک اور پاکستان کا کون سا نمبر ہے 👇👇
https://www.facebook.com/share/p/FxsRz9eu6Y87N1Ht/?mibextid=oFDknk

عورتیں اس معاشرے میں 👇👇
https://www.facebook.com/share/p/dT22Ehry2iHwRWWy/?mibextid=oFDknk

مکہ مدینہ کی معلومات اور زیارات 👇👇
https://www.facebook.com/share/p/UjRgzm7c2DrxXg8U/?mibextid=oFDknk
پاکستان کی دلچسپ انوکھی معلومات 👇👇
زمین میں کھیوٹ کھیونی اور خسرہ ؟
زمین کی پیمائش ؟ وراثت کی تقسیم ؟
ثقافت کیا ہے ؟ پاکستان میں کتنے ضلع اور کونسلیں ہیں ؟
اردو کا خون کس نے کیا ؟ پاکستان تمام صوبوں کی بہت سی انوکھی اور دلچسپ معلومات 👇👇
https://www.facebook.com/share/p/GGkQfNvyqdeHFEJp/?mibextid=oFDknk

07/08/2024

نکاح اتنا پاکیزہ بندھن ہے کہ اس میں بندھنے کے لیے
سیّدنا موسیٰ ؑ علیہ السلام نے دس سال خدمت کا مہر مقرر کیا۔

اور زنا اتنا بڑا گناہ، قباحت ہے کہ
سیّدنا یوسف ؑ علیہ السلام نے اس سے بچنے کے لیے دس سال قید میں گزارے۔
ہمارے لیے ان دو باتوں میں کتنا بڑا سبق ہے؟
❣ ❣️
عورتیں اس معاشرے میں 👇👇
https://www.facebook.com/share/p/dT22Ehry2iHwRWWy/?mibextid=oFDknk

27/07/2024

*‏حاجیوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر اور عمرہ کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ دنیا بھر میں ایمانداری کے انڈکس کے مطابق پاکستان کا 160 نمبر ہے*
*500 یونٹ کو 1500 یونٹ لکهنے والا میٹر ریڈر.*
*خالص گوشت کے پیسے وصول کرکہ ہڈیاں بهی ساتھ تول دینے والا قصائی.*
*خالص دودھ کا نعرہ لگا کر پانی پاوڈر کی ملاوٹ کرنے والا دوده فروش۰*
*بے گناہ کے ایف آئی آر میں دو مزید ہیروئین کی پوڑیاں لکهنے والا انصاف پسند ایس ایچ او.*
*گهر بیٹهـ کر حاضری لگوا کرحکومت سےتنخواہ لینے والا مستقبل کی نسل کا معمار استاد.*
*کم ناپ تول کرکہ دوسروں کا حق کم کرکے پورا پیسہ لینے والا دکاندار.*
*معمولی سی رقم کے لیے سچ کو جهوٹ اور جهوٹ کو سچ ثابت کرنےوالا وکیل.*
*دس روپے کے سودے میں ایک روپیہ غائب کردینے والا بچہ.*
*آفیسر کے لئے رشوت لے جانے والا معمولی سا چپڑاسی.*
*کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میچ فکسنگ کر کےملک کا نام بدنام کرنےوالا کھلاڑی۰*
*ساری رات فلمیں دیکھ کر فجر کو الله اکبر سنتے ھی سونے والا نوجوان.*
*کروڑوں کے بجٹ میں غبن کرکے دس لاکھ کی سڑک بنانے والا ایم پی اے اور ايم اين اے.*
*لاکهوں غبن کرکے دس ہزار کے ہینڈ پمپ لگانے والا جابر ٹهیکدار.*
*ہزاروں کا غبن کرکہ چند سو میں ایک نالی پکی کرنے والا ضمیر فروش ممبر صاحب.*
*غلہ اگانے کے لیے بهاری بهرکم سود پہ قرض دینے والا ظالم چودهری۔*
*زمین کے حساب کتاب و پیمائش میں کمی بیشی کرکہ اپنے بیٹے کو حرام مال کا مالک بنانے والا پٹورای اور روينيو آفيسر.*
*دوائوں اور لیبارٹری ٹیسٹ پر کمیشن کے طور پر عمرہ کرنے والے ڈاکٹر۔*
*اپنے قلم کو بیچ کر پیسہ کمانے والا صحافی..*...
*ﺟﺐ ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺸﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺣﺼﮯ ﮐﺎ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮐﮧ " ﻓﻼﮞ ﮐﺎ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﺸﺘﯽ ﮈﻭﺏ ﮔﺌﯽ۔۔ "! ﺳﺒﮭﯽ ﻗﺼﻮﺭﻭﺍﺭ ﮨﯿﮟ*

چند شہر کی تاریخ اور نام 👇👇
https://www.facebook.com/share/p/n9Mo4PmnKQqSBt1S/?mibextid=oFDknk

دنیا میں کتنے ممالک اور پاکستان کا کون سا نمبر ہے 👇👇
https://www.facebook.com/share/p/FxsRz9eu6Y87N1Ht/?mibextid=oFDknk

عورتیں اس معاشرے میں 👇👇
https://www.facebook.com/share/p/dT22Ehry2iHwRWWy/?mibextid=oFDknk

مکہ مدینہ کی معلومات اور زیارات 👇👇
https://www.facebook.com/share/p/UjRgzm7c2DrxXg8U/?mibextid=oFDknk
پاکستان کی دلچسپ انوکھی معلومات 👇👇
زمین میں کھیوٹ کھیونی اور خسرہ ؟
زمین کی پیمائش ؟ وراثت کی تقسیم ؟
ثقافت کیا ہے ؟ پاکستان میں کتنے ضلع اور کونسلیں ہیں ؟
اردو کا خون کس نے کیا ؟ پاکستان تمام صوبوں کی بہت سی انوکھی اور دلچسپ معلومات 👇👇
https://www.facebook.com/share/p/GGkQfNvyqdeHFEJp/?mibextid=oFDknk

27/07/2024

Address

Pakpattan

Telephone

+923448788704

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 3P Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share