گاٶں والے لوگ

گاٶں والے لوگ Village Life �

گاؤں میں میں نے کیا دیکھاگاؤں میں دیکھی میں نے بہتی نہریں، ڈھلتا سورج، موروں کا رقص، سنہری گندم، سرسوں کے کھیت، شام سمیں...
19/01/2024

گاؤں میں میں نے کیا دیکھا
گاؤں میں دیکھی میں نے بہتی نہریں، ڈھلتا سورج، موروں کا رقص، سنہری گندم، سرسوں کے کھیت، شام سمیں جھگیوں سے اٹھتا دھواں، کھیتوں کے درمیان گزرتی ٹرین، بادلوں کی اوٹ میں چھپا سورج، روشن ستارے، شام کو واپس لوٹتی مویشی کا ریوڑ، سردیوں کی شاموں کی دھند، صبح کو گھاس پر پڑتی اوس، تیل سے چمکتے ماتھوں اور ہاتھ میں پکڑی سلیٹ والے اسکول جاتے بچے، بکریوں کو ہانکتا ہوا چرواہا، ہوا کی سرسراہٹ، ٹہنیوں سے ٹوٹ کر گرتے زرد پتے، کھیتوں میں بڑے سے لائوڈ اسپیکر پر موسقیی چلاتا ٹریکٹر، صبح کی ٹھٹھرتی سردی میں لاٹھی کے سہارے فجر نماز پر جاتا ہوا مسجد کا بوڑھا پیش امام، شام کو مندر میں جلتا دِیا، خنک راتوں میں پانی پر جاتا کسان اور وقت کی روانی سے تھوڑی سی بے خبر گزرتی زندگی۔
وہ وقت بھی کیا وقت تھا جب گاؤں والے نماز فجر پڑھنے کے بعد اٹھ کر کھیتوں میں جا کر کپاس چنا کرتی تھی اور گھر کے سارے کام بھی کیا کرتی تھی اب تو لیٹ نائٹ تک لوگ جاگتے رہتے ہیں جب فجر کا وقت اتا ہے تو سو جاتے ہیں پھر کہتے ہیں دل میں سکون اور برکت نہیں ہے یہ سب کچھ کہاں سے ائے گا تھوڑا سا ضرور سوچیں
گاؤں کی زندگی بہت خوبصورت ہوتی ہے۔ وہاں کی دنیا کی امن اور سکون کی تصویر ہوتی ہے۔ گاؤں کے پھولوں کی خوشبو، کھیتوں کی ہری بھری روایت، اور دیہاتی محافظت کا احساس واقعی انوکھا ہوتا ہے۔ گاؤں کی زندگی معاشرتی تعلیم، روزگار، اور محبت کا ایک خوبصورت تجربہ فراہم کرتی ہے۔
گاٶں والے لوگ ❤

وہ تو ہم روشنی دیکھنے شہر چلے گئے تھےویسے تو میرے گاؤں کے پیچھے چاند نکلتا تھا گاٶں والے لوگ 🌙
17/12/2023

وہ تو ہم روشنی دیکھنے شہر چلے گئے تھے
ویسے تو میرے گاؤں کے پیچھے چاند نکلتا تھا
گاٶں والے لوگ 🌙

مجھے پسند ہے, گاؤں کا یخ بستہ سکون جہاں میں نے اپنا بچپن گزارا نیم زرد پتوں کی خوشبو, دراز عمر درختوں کا وجود افق پر زرد...
03/12/2023

مجھے پسند ہے, گاؤں کا یخ بستہ سکون جہاں میں نے اپنا بچپن گزارا نیم زرد پتوں کی خوشبو, دراز عمر درختوں کا وجود افق پر زردی بکھیرتا سورج ڈھلتی شامیں, پگنڈنڈیوں پر چلنے کی آواز, تازہ ٹھنڈی ہوا کی سرسراہٹ...
ہم زندگی کی خواہشات میں بہت مصروف مگر میں جب بھی یہاں لوٹا اس ماحول نے ہمیشہ دل کو سکون کی حویلیوں میں رقص کرنے پر مجبور کیا . گاؤں کے خوبصورت مناظر ۔
گاٶں والے لوگ ❤

میرے گاؤں کی ایک نشانی یہ بھی ہےبچے جاتے راہگیروں کو سلام کرتے ہیں🙋🏻گاٶں والے لوگ  ❤
18/11/2023

میرے گاؤں کی ایک نشانی یہ بھی ہے
بچے جاتے راہگیروں کو سلام کرتے ہیں🙋🏻
گاٶں والے لوگ ❤

ہم کو روزی کھینچ لائی، شہر کے صحراؤں میںپھول، تتلی،  ایک لڑکی، رہ گئے سب گاؤں میںگاٶں والے لوگ  ❤
03/11/2023

ہم کو روزی کھینچ لائی، شہر کے صحراؤں میں
پھول، تتلی، ایک لڑکی، رہ گئے سب گاؤں میں
گاٶں والے لوگ ❤

ویران ہیں محلے سنسان گھر پڑے ہیں 🚪گاٶں والے لوگ  ❤
28/10/2023

ویران ہیں محلے سنسان گھر پڑے ہیں 🚪
گاٶں والے لوگ ❤

جب سے شہر میں آیا ہوں میری گاؤں سے محبت پہلے سے  بڑھ گئی ہے میرا دل کرتا ہے میں یہاں سے ہمیشہ کے لیے بھاگ جاؤں لیکن کہتے...
22/10/2023

جب سے شہر میں آیا ہوں میری گاؤں سے محبت پہلے سے بڑھ گئی ہے میرا دل کرتا ہے میں یہاں سے ہمیشہ کے لیے بھاگ جاؤں لیکن کہتے ہیں نا کبھی کبھی آپ کو کسی نے باندھا بھی نہیں ہوتا اور آپ اُس جگہ سے ہِل بھی نہیں سکتے۔
میرے گاؤں میں وہ سب کچھ ہے جو شہروں میں نہیں ہوتا، خالص ساگ، خالص دودھ ، خالص مکھن، وغیرہ وغیرہ اور وہاں کہنا بھی نہیں پڑتا کہ دودھ 90 روپے والا یا 140 والا چاہیے وہاں صرف دودھ ہوتا ہے جسے خالص کہنے کی ضرورت نہیں ہوتی، کیوں کہ وہاں ملاوٹ کو اب بھی گناہ سمجھا جاتا ہے صبح صبح لوگ نماز کے بعد درانتی لے کر کھیتوں کی طرف نکل جاتے ہیں اور جانوروں کے لیے چارے کا بندوست کر کے پھر خود ناشتہ کرتے ہیں ،
میرے گاؤں کے بچے آج بھی ساتھ والے گاؤں میں پیدل چل کر سکول جاتے ہیں جہاں میں اور میرے دوست بھی جایا کرتے تھے لیکن اب وقت کافی بدل چکا ہے میں کبھی گاؤں میں جاؤں تو میں اُن راستوں پر ضرور چلتا ہوں جہاں میں نے اپنا بچپن گزارا اور اپنے بچپن میں اُن راستوں پر ساتھ چلنے والوں کو بہت مِس کرتا ہوں ، اور پریشان اس لیے بھی ہوتا ہوں کہ ہمارے رستے میں رونق لگانے والے سارے درخت لوگوں نے کاٹ دیے ہیں، ہم بچے اُن درختوں کو اپنا دوست سمجھتے تھے یوں لگتا تھا جیسے ہمارے آنے پر اُن کی چھاؤں گھنی ہو جاتی تھی اب ویرانیاں ہی ویرانیاں ہوتی ہیں ، اور وہ جو بزرگ بابے ہمیں گندم والی زمین سے گزرنے سے روکتے تھے وہ تینوں بابے فانی جہاں سے رُخصت ہو چکے ہیں ، وہ زمانہ اب صدیوں بعد بھی نہیں آنے والا دوست یار سب ایک دوجے بچھڑ کر اپنے اپنے مقدر کے ساتھ چل رہے ہیں 😪
گاٶں والے لوگ

وہ اینٹوں کی وکٹیں ، وہ ٹوٹا سا بلاوہ گلیوں کی رونق ، وہ اپنا محلہوہ جیبوں میں سکے مچاتے تھے شورامیری کے دن وہ ، وہ مٹی ...
14/10/2023

وہ اینٹوں کی وکٹیں ، وہ ٹوٹا سا بلا
وہ گلیوں کی رونق ، وہ اپنا محلہ
وہ جیبوں میں سکے مچاتے تھے شور
امیری کے دن وہ ، وہ مٹی کا گلا
اے بچپن بتا تو کہاں کھو گیا ہے
یا کہہ دے تو اب ، بڑا ، ہو گیا ہے
گاٶں والے لوگ 😓

"شام کا ایک گھنٹہ اپنے لیے ضرور نکالیںگھر کی چھت پر بیٹھیںلوگوں کے مکان دیکھیںآسمان میں اڑتے پرندے دیکھیںکافی یا چائے کا...
05/10/2023

"شام کا ایک گھنٹہ اپنے لیے ضرور نکالیں
گھر کی چھت پر بیٹھیں
لوگوں کے مکان دیکھیں
آسمان میں اڑتے پرندے دیکھیں
کافی یا چائے کا کپ
دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر
حرارت محسوس کریں.
اپنے لیے وقت نکالیں...
اپنے آپ کو انا سے ہٹا کر اہمیت دیں..
زندگی کی تلخیوں کو
چائے کی چسکیوں کے ساتھ ختم کریں...
اور اگر پھر بھی سکون نا آئے...
تو اس خالی کپ کو دیکھیے...
جس طرح اس کپ میں دوبارہ چائے بھرنے کی گنجائش ہے اسی طرح آپکے اندر بھی زندگی اور خوشی بھرنے کی گنجائش باقی ہے...
کون کیا کرتا ہے
کیا کہتا ہے
کیا کھاتا کیا پیتا ہے.....
ان سب باتوں سے دور ہو کر
صرف اپنا جائزہ لیجیے
اپنے اندر کی خالی جگہوں کو پُر کرنا سیکھیے "
خود کو بھی کبھی محسوس کر لیا کریں
کچھ رونقیں خود سے بھی ہوا کرتی ہیں
گاٶں والے لوگ ❤

میں گزرتا ہوں تو یاد آتی ہیں کہانیاںگاؤں کی گلیوں کو میری جوانی یاد ہـے گاٶں والے لوگ  ❤
26/09/2023

میں گزرتا ہوں تو یاد آتی ہیں کہانیاں
گاؤں کی گلیوں کو میری جوانی یاد ہـے
گاٶں والے لوگ ❤

آپ کو خبر ہے کہ جب آپ پہلا گھر چھوڑتے ہیں تو آپ کیا کیا چھوڑ دیتے ہیں؟ آپ اس صحن کو چھوڑتے ہیں جہاں آپ بچپن کی بارشوں می...
19/09/2023

آپ کو خبر ہے کہ جب آپ پہلا گھر چھوڑتے ہیں تو آپ کیا کیا چھوڑ دیتے ہیں؟

آپ اس صحن کو چھوڑتے ہیں جہاں آپ بچپن کی بارشوں میں نہائے ہوتے ہیں۔ آپ اس گلی کو چھوڑتے ہیں جہاں آپ نے سائیکل چلانا سیکھا ہوتا ہے۔ آپ اس لوہے کے پائپ کو چھوڑتے ہیں جس سے لٹک کر آپ نے قد بڑھایا تھا۔ آپ اس بیٹھک کو چھوڑتے ہیں جہاں آپ اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھتے تھے۔ آپ اس برآمدے کو چھوڑتے ہیں جہاں آپ کی ماں، آپ کی دادی دھوپ سینکا کرتی تھیں۔ آپ وہ باورچی خانہ چھوڑتے ہیں جہاں نعمت خانہ بھی ہوتا تھا۔

آپ وہ کمرے چھوڑتے ہیں جو چھوٹے ہوتے تھے، جہاں ان زمانوں میں شاید اے سی بھی نہیں ہوتا تھا، لیکن گرمی بھی نہیں لگتی تھی۔ آپ وہ بیلیں چھوڑتے ہیں جو آپ یا آپ کے باپ بہت شوق سے لگاتے تھے۔ آپ وہ درخت چھوڑتے ہیں جن کے پھل کھانے کو آپ کے دادا نے انتظار کیا تھا۔ آپ اس ڈھول والے کو بھی چھوڑ جاتے ہیں جو آپ کو سحری پر اٹھاتا تھا۔

آپ چھوڑتے ہیں کچی اینٹوں والا وہ فرش جو دھل کر نکھر جاتا تھا۔ آپ چھوڑتے ہیں چارپائیوں پر سونا، جو شدید گرمیوں میں بھی گرم نہیں ہوتی تھیں۔ ان کو چھوڑ کر آپ فوم پر سونے لگتے ہیں، اے سی بھی چلاتے ہیں کہ فوم تو بابا گرم ہوتا ہے نا۔ آپ کھلے آسمان تلے سونا چھوڑتے ہیں اور پنکھا دیکھ کر سونا پسند کرتے ہیں۔ آپ وہ روشندان چھوڑتے ہیں جو آپ کے نئے گھر میں ہرگز نہیں ہوتے۔ ایسی فضول چیز کی جگہ ہو بھی کیوں۔

آپ وہ چھت چھوڑتے ہیں جس پر پتنگ اڑانے کے بعد آپ گالیاں کھاتے تھے۔ آپ وہ سیڑھیاں چھوڑتے ہیں جن میں ریلنگ کے بجائے دیواریں ہوتی تھیں اور جہاں ہر تین ماہ بعد ہاتھوں کے نشان مٹانے کے واسطے چونا کرایا جاتا تھا۔ آپ وہ پرندے چھوڑتے ہیں جو اس دانے اور پانی پر اتر آتے تھے جو آپ کی دادی ڈالتی تھیں۔

واللہ آپ سب چھوڑ دیتے ہیں، وہ لوگ چھوڑ دیتے ہیں جو آپ کے اردگرد رہتے تھے، کیسے پیارے محبتی لوگ چھوڑ دیتے ہیں، اور کہاں کہاں چھوڑ دیتے ہیں۔ الغرض آپ چھوڑ دیتے ہیں وہ سب کچھ جو آپ کے خمیر میں ہوتا ہے اور نکل پڑتے ہیں ترقی کی شاہراہ پر۔

پھر کیا ہوتاہے۔ پھر یہ ہوتا ہے کہ تمام عمر آپ کو جو خواب آتے ہیں وہ اسی پہلے گھر کے آتے ہیں۔ لوگ بدلتے رہتے ہیں، خوابوں میں موجود گھر نہیں بدلتا۔ بزرگوں سے سنتے تھے کہ عورت کا کوئی گھر نہیں ہوتا، اچھا بھئی نہیں ہو گا۔ مردوں کا کون سا گھر ہوتا ہے؟ مڈل کلاسیوں کا تو مشکل ہی سے اپنا ذاتی گھر ہو پاتا ہے۔
گاٶں والے لوگ ❤

اے دوست بتا تو کیسا ہے ؟‎کیا اب بھی محلّہ ویسا ہے ؟‎وہ لوگ پرانےکیسے ہیں ؟‎کیا اب بھی وہاں سب  رہتے ہیں ؟‎جن کو میں تب چ...
12/09/2023

اے دوست بتا تو کیسا ہے ؟
‎کیا اب بھی محلّہ ویسا ہے ؟

‎وہ لوگ پرانےکیسے ہیں ؟
‎کیا اب بھی وہاں سب رہتے ہیں ؟

‎جن کو میں تب چھوڑ گیا
‎دوکان تھی جوایک چھوٹی سی

‎کیا بوڑھا چاچا ہوتا ہے ؟
‎کیا چیزیں اب بھی ہیں ملتی


‎بسکٹ ، پاپڑ اور گولی
‎اور گولی کھٹی میٹھی سی ؟

‎بیری والے گھر میں اب بھی
‎کیا بچّے پتھر مارتے ہیں ؟

‎ اوربوڑھی امّاں کیا اس پر
‎اب بھی شور مچاتی ہے ؟

‎بجلی جانے پر اب بھی
‎کیا خوشی منائی جاتی ہے

‎پھر چھپن چھپائی ہوتی ہے ؟

‎کیا پاس کسی کے ہونے پر
‎مٹھائی بھی بانٹی جاتی ہے ؟

‎بارش کے پہلے قطرے پر
‎کیا ہلّہ گلّہ ہوتا ہے ؟

‎اور غم میں کسی کے اب بھی
‎کیا پورا محلّہ روتا ہے ؟

‎گلی کے کونے میں بیٹھے
‎کیا دنیا کی سیاست ہوتی ہے ؟

‎گڈے گڑیوں کی کیااب بھی
‎بچوں میں شادی ہوتی ہے ؟

‎اے دوست بتا سب کیسا ہے
‎کیا محلّہ اب بھی ویسا ہے ؟

‎کیا اب بھی شام کو سب سکھیاں
‎دن بھر کی کہانی کہتی ہیں ؟

‎پرلی چھت سے چھپ چھپ کر
‎کیا اب بھی انہیں کوئی دیکھتا ہے ؟

‎کیا اب بھی چھپ چھپ کر ان میں
‎کوی خط و کتابت ہوتی ہے ؟

‎وہ عید پہ بکروں بیلو ں کا
‎کیا گھر گھرمیلہ سجتا ہے ؟

‎خاموش ہےتو کیوں دوست میرے
‎کیوں سر جھکا کر روتا ہے ؟

‎ہلکے ہلکے لفظ دبا کر کہتا ہے

‎سب لوگ پرانے چلے گئے
‎سب بوڑھے چاچا ، ماما ، خالو
‎خالہ ، چاچی ، امّاں
‎سب ملک عدم کو لوٹ گئے

‎گھر بکے اور تقسیم ہوئے
‎اپنےحصّے لے کر سب

‎اپنے مکاں بنا بیٹھے
‎انجانوں کی بستی ہے وہ

‎اب لوٹ کے تو کیا جائے گا
‎دل تیرا بھر بھر آئے گا
گاٶں والے لوگ ❤

Address

گاٶں آرارتیاں والا
Okara

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گاٶں والے لوگ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to گاٶں والے لوگ:

Share