AB.MZD.News

AB.MZD.News تازہ تارین خبریں

18/02/2026

حکومت اکثریت کھو چکی ہے پہلی بار حکومت اسمبلی اجلاس ملتوی کرکے بھاگ گئی متحدہ اپوزیشن آزاد کشمیر کی پریس کانفرنس

17/02/2026

ڈیجیٹل کشمیر / مظفرآباد🍁
پارلیمانی لیڈر/سابق قائد حزب اختلاف آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد کی اپنے دیرینہ ساتھی /سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ثاقب بشیر کیانی (مرحوم) کی رہائشگاہ آمد۔

خواجہ فاروق احمد نے انکے اہلخانہ اور عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب ، درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف میر عتیق الرحمان، ڈویژنل صدر ملک عنصر سہیل، سٹی صدر یاسر مغل، جنرل سیکرٹری سٹی مظفرآباد (کونسلر) ذوالفقار بیگ،سیکرٹری اطلاعات سٹی حمزہ خان، سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف جبار خان مغل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
> Digitalkashmir55

17/02/2026

گڑھی دوپٹہ مری ٹریڈرز کیش اینڈ کیری رمضان المبارک آفر آلو 115 پیاز 220 روپے فی پانچ کلو کر دیے گئے میعار اور کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں

17/02/2026

*🟣پیٹرول اورڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔*

مٹی کا تیل چار روپے تہترپیسےفی لٹر مزیدمہنگا کردیا گیا،اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 روپے 73 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت180 روپے53پیسے فی لیٹر ہوگئی،مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کااطلاق 16 فروری سے کیا گیا ہے،اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت175روپے80 پیسے فی لیٹر تھی۔

13/02/2026

وزیرِ حکومت و سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سردار جاوید ایوب نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا جمہوری معاشرے کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافتی اقدار، حقائق کی درست ترجمانی اور عوامی مسائل کی مؤثر آواز بننے کی روایت کو مزید مستحکم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ریاست میں مثبت سوچ، برداشت اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔ انہوں نے نومنتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کی دعا بھی کی۔

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کے تایا زاد بھائی سردار رقیب انتقال کر گئے ہی...
13/02/2026

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کے تایا زاد بھائی سردار رقیب انتقال کر گئے ہیں ۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے سردار رقیب کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے ککوٹہ آزاد کشمیر کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

11/02/2026

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں جاری

مسلم لیگ ن نے ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا

مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں سے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں کے انٹرویوز 13 فروری کو کیے جائیں گے

پونچھ ڈویژن سے 11 حلقوں کے امیدواروں کو 14 فروری کو راولاکوٹ طلب کر لیا گیا

میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویوز 15 فروری کو میرپور میں ہوں گے

مہاجرین کی نشستوں نے انتخابات میں حصہ لینے والے 17 فروری کو اسلام آباد میں پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوں گے

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ انٹرویو کرے گا

پارلیمانی بورڈ میں پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر، مشتاق منہاس، ، افتخار گیلانی، نجیب نقی، و دیگر میں مشتمل ہو گا

مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے آزاد کشمیر کے 33 انتخابی حلقوں سے امیدواران نے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں

مجموعی طور 33 حلقوں سے 180 کے قریب امیدوار نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کراوائی

مظفرآباد ڈویژن کے 38 پونچھ ڈویژن سے 51 اور میر پور ڈویژن سے 90 امیدوں نے ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں

میر ڈویژن کے حلقہ سہنسہ سے ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے 26 امیدوار نے درخواستیں جمع کروائی ہیں

پارلیمانی بورڈ انٹرویو کے بعد رپورٹ وفاقی وزراء اور بعد ازاں پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف کر پیش کریں گے

میاں نواز شریف حتمی انٹرویوز کے بعد تمام حلقوں کے امیدواروں کی منظوری دیں گے

11/02/2026

کل 12 فروری کو کوہالہ روڈمکمل ہڑتال کی زد میں ہو گی متاثرین نیلم جہلم ہائیڈرول پاؤر پراجیکٹ

11/02/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
وزیر صحت و بہبود آبادی سید بازل علی نقوی صاحب کی حقیقی خالہ سید سجاد علی گیلانی مرحوم و سید شوکت علی گیلانی مرحوم کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سےوفات پا گئی ہیں جن کی نماز جنازہ 12 فروری بروز جمعرات بوقت 3:30 بجے دھنی سیداں میں ادا کی جائے گی اللّٰہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین

رمضان ریلیف ہمدرد گروپ 🌙آئیں ہمارا ساتھ دیںاس رمضان کسی بھوکے کا سہارا بنیںآپ کی چھوٹی سی مدد کسی کا بڑا سہارا بن سکتی ہ...
10/02/2026

رمضان ریلیف ہمدرد گروپ 🌙
آئیں ہمارا ساتھ دیں
اس رمضان کسی بھوکے کا سہارا بنیں
آپ کی چھوٹی سی مدد کسی کا بڑا سہارا بن سکتی ہے
🤲 نیکی میں سبقت کریں
❤️ انسانیت کی خدمت کریں

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی ایوان صدر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات ۔۔۔
10/02/2026

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی ایوان صدر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات ۔۔۔

10/02/2026

اسلام آباد
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا ٹیوٹا میں چیف انسٹرکٹر کیلیے تعلیمی قابلیت میٹرک کرنے کا سخت نوٹس

وزیراعظم آزادکشمیر کی متعلقہ اعلی حکام سے سخت باز پرس

وزیراعظم آزادکشمیر کا چیف انسٹرکٹر کی ایڈہاک تقرری کے اشتہار میں تعلیمی قابلیت فوری بی اے کرنے کا حکم

Address

Muzaffarabad
3100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AB.MZD.News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AB.MZD.News:

Share