KNN Live HD

KNN Live HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KNN Live HD, Camera/Photo, Sohrab Khan Chowk, Mingora.

18/12/2023
17/12/2023

شعبہ تعلقاتِ عامہ سوات پولیس
مورخہ 16 دسمبر 2023

*سوات: منشیات کے روک تھام اور اس کے بارے میں اگاہی کے حوالے سے "نشے سے انکار زندگی سے پیار "کے عنوان پر سیدو شریف کے مختلف سکولوں میں سیمینار کا انعقاد۔*

تفصیلات کے مطابق آج سیدو شریف کے مختلف سکولوں میں منشیات کے روک تھام اور اس کے بارے میں اگاہی کے حوالے سے "نشے سے انکار زندگی سے پیار" کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا، جن میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی, جہاں پہنچنے پرسکول انتظامیہ اور طلباء نے ڈی پی او سوات کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے، پھول نچھاور کئیں اور پھولوں کے گلدستے پیش کئیں, سیمینار میں ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن حبیب شاہ اور دیگر پولیس افیسران سمیت سکول انتطامیہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے جس سے انسان کا ہنستا بستا گھر اجڑ جاتا ہے، نشہ کیوجہ سے عادی شخص اپنے خاندان کےلئے درد سر بن جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ نشہ نہ صرف انسان کو اخلاقی طور پر کمزور بناتا ہے بلکہ سماج میں اپنے عزت کھو کر خود کو معاشرے سے الگ تھلگ کر دیتا ہے, انہوں نے کہا کہ طلباء اور نوجوان نشے اور منشیات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، منشیات کے استعمال کے خطرات کے بارے میں شعور و آگاہی اور اسکی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے, طلباء مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں, انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جاری آگاہی مہم اور کریک ڈاون میں سوات پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی سرگرمی کی بروقت اطلاع دیں تاکہ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ کیا جاسکیں، ڈی پی او سوات نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کا شکار ہونے سے روکنا پولیس، والدین اور تعلیمی اداروں سمیت ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آئندہ اپنے کسی رشتہ دار یا بڑے کے کہنے پر بھی انہیں نشہ آور چیزیں خرید کر نہ لائے، چونکہ نشہ حرام اس لئے ہم سب پر لازم ہے کہ ہر قسم کا ذریعہ استعمال کرکے اس کام کو روکیں اور انہیں اس لعنت سے باز آجانے کی تلقین کریں۔
تقریب کے آخر میں ڈی پی او سوات نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار بچوں میں انعامات تقسیم کئیں اور انہیں مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں سمیٹ کر اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کرکے اس ملک و قوم کے خدمت کرنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر سکول انتطامیہ کیطرف سے بھی ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کو روایتی پکول اور اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ سیمینارز کے اختتام کے بعد ڈی پی او سوات کے سربراہی میں مختلف بازاروں میں''نشے سے انکار زندگی سےپیار "کے تحت آگاہی واک بھی کیا گیا۔

ترجمان سوات پولیس

16/12/2023

سوات()منشیات کی روک تھام اورآگاہی کے حوالے سے "نشے سے انکار زندگی سے پیار "کے عنوان سے بنڑسکول مینگورہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف گیسٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے علاوہ دیگر پولیس آفیسران، ایجوکیشن آفیسرز، سکول پرنسپل، اساتذہ، طلبہ ،عمائدین علاقہ، اودھیانہ سکاؤٹس اوپن گروپ سوات ممبرز اور میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی, سکول پہنچنے پرسکول انتظامیہ اور طلبہ نے ڈی پی او سوات کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھول نچھاور کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے *چیف گیسٹ ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور* نے کہا کہ نشہ نہ صرف انسان کو اخلاقی طور پر کمزور بناتا ہے بلکہ سماج سے الگ تھلگ کر دیتا ہے، اکثر نوجوان معاشرتی ردعمل اور نامناسب رہنمائی کی وجہ سے نشے جیسی لعنت میں مبتلا ہو کر اپنے اور اپنے خاندان کیلئے ذلت اور رسوائی کا سبب بن جاتے ہیں, طلبہ ور نوجوان نشے اور منشیات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال کے خطرات کے بارے میں شعور و آگاہی اور اس کی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے, طلبہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں, انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف جاری آگاہی مہم اور کریک ڈاون میں سوات پولیس کا ساتھ دے کرکسی بھی سرگرمی کی بروقت اطلاع دیں تاکہ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ کیا جاسکے، ڈی پی اونے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا پولیس، والدین اور تعلیمی اداروں سمیت ہرشہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، منشیات کا شکار افراد سے دوری اختیار کرنے کی بجائے ہمدردی کا اظہار اور ان کی بحالی کے لیے اقدامات کریں، اس موقع پرسکول پرنسپل اکرم سید اوردیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے منشیات کے جسمانی و نفسیاتی نقصانات کے حوالے سے آگاہی دی، تقریب کے دوران طلبہ نے منشیات کے مضراثرات کے حوالے سے خاکہ پیش کرکے شرکاء سے داد وصول کی، تقریب کےآخر میں سکول انتطامیہ کیطرف سے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور دیگر شرکاء کو اعزازی شیلڈ پیش کئیں گئیں۔
سیمینار کے اختتام کے بعد مینگورہ بازار میں "نشے سے انکار ذندگی سے پیار" کے حوالے سے اگاہی واک بھی کیا گیا۔

ترجمان سوات پولیس

04/12/2023

کسی بھی شخص بلخصوص اٹھارہ سال سے کم عمر نوجوانوں پر فحش ویڈیوں بیچنا، ان کے یو ایس بی اور موبائل میں ٹرانسفر کرنا بلکل نا گزیر ہے، اس فعل میں مرتکب دکانداروں کو دو دن کی مہلت دی جاتی ہے، اس کاروبار میں ملوث دکانداروں کی فہرستیں تیار کئیں جا چکے ہیں، اس کام سے باز اجائیں وگرنہ ان دکانداروں کیخلاف دفعہ 292اور 292(A) کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ڈی پی او سوات کے واضح احکامات۔

21/10/2023
پاکستان کا خوبصورت ترین کیمپنگ ویلیج تیار۔ خیبرپختونخوا کی خوبصورت اور قدیم و منفرد ثقافت کی مالک وادی کیلاش(بمبوریت) چت...
01/06/2021

پاکستان کا خوبصورت ترین کیمپنگ ویلیج تیار۔ خیبرپختونخوا کی خوبصورت اور قدیم و منفرد ثقافت کی مالک وادی کیلاش(بمبوریت) چترال میں سیاحوں کی سہولت کیلئے کیمپنگ پاڈز نصب۔

Address

Sohrab Khan Chowk
Mingora
19130

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KNN Live HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category