23/07/2026
سید علی شاہ صاحب کی باڈی کو ریکور کرنے کے لیے سکردو سے پروفیشنل ٹیم اور کچھ لوکل ٹیم اوپر گئی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ انشاءاللہ جمعے والے دن یا ہفتے والے دن وہ باڈی تک پہنچیں گے اور وہاں سے باڈی کو ریکور کریں گے۔ آپ سب دوستوں سے دعاؤں کی اپیل ہے کہ جمعے اور ہفتے والے دن موسم کی بہتری کی دعائیں کریں تاکہ باڈی اچھے طریقے سے ریکور ہو۔
اللہ ٹیم کی حفاظت کرے اور کام آسان کرے۔ آمین