Josh Jazba News

Josh Jazba News This page is about the daily news of Mardan region. we highlight the main issues of Mardan that needs government attention.

Please like our page for daily updates.

19/08/2026

مادر سیالکوٹ ریحانہ ڈار کا بانی چیئرمین عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے اور ان کے ذاتی معالج و اہلِ خانہ کی موجودگی میں ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کے ذریعے مکمل طبی معائنہ کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خصوصی پیغام

‏‪

19/08/2026

* عمران خان ایک لیڈر ہیں، ان کی اپنی حیثیت ہے۔
* عمران خان کو جو جیل سے منتقل کیا جا رہا ہے، لوگ یہ دعویٰ کریں کہ ہم نے محنت کی، تو میں کہوں گا کہ میں نے آواز اٹھائی۔
* عمران خان کی صحت کو اسٹیبلشمنٹ اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
* اگر وہ عمران خان کو الشفاء انٹرنیشنل لا رہے ہیں تو وہ اپنی شرائط پر لا رہے ہیں۔
* یہ صرف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو دھمکانے کے لیے یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے۔
* عاصم صاحب کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے، ان کی جان پر بن گئی ہے۔
* اگر عمران خان باہر آ جائے تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کیا حیثیت رہ جائے گی؟ یہ تو یہیں عاصم منیر کے قدموں میں گر جائیں گے۔
* زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں، خوشی بس اتنی ہے کہ عمران خان کا علاج ہو جائے گا۔
* یہ صرف اپنا اقتدار بچا رہے ہیں، جسے بچانے کے لیے یہ کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں۔
* بنگلادیش کے وزیرِ اعظم نے فوج پر پابندی لگا دی ہے۔
* فوج کے اثاثے نیشنلائز کر دیے ہیں، ان کے دفاتر سویلینز نے سنبھال لیے ہیں۔
* فوج کو انہوں نے بارڈرز پر بھیج دیا ہے اور کہا ہے کہ تمہارا یہ کام ہے۔
* یہ ہوتی ہیں حکومتیں، یہ ہے قوم جو سو دو سو سال سے آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔
* کیا ہماری قوم فوج کو کہہ سکتی ہے کہ تم بارڈر پر جاؤ: میں نے تو چالیس سال پہلے ضیاء الحق کہا تھا۔
* میں تو مسلسل کہہ رہا ہوں لیکن بارڈروں پر یہ اس وقت جائیں گے جب یہ قوم انہیں بھیجے گی۔
* اب سہیل آفریدی، گوہر صاحب یا کوئی اور بھی یہ خوش نہ ہو کہ ان کی محنت رنگ لے آئی؛ یہ صرف ایک چال ہے۔
* اگر عمران خان کو اس حقیقت کا پتہ چل جائے تو وہ ہسپتال آنے کے بجائے جیل میں مرنا پسند کریں گے۔
* یہ اقتدار کے پجاری ہیں ،ایک ایک جرنیل کی کھربوں کی کرپشن سامنے ہیں ، یہ اقتدار کے لئے پاکستان کی ہڈیاں تک پیس کر کھا جائیں گے۔

18/08/2026

آج سپریم کورٹ کا فیصلہ شیخ رشید بول پڑے!

18/08/2026

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی پرپی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا اہم ویڈیو بیان اور پارٹی عہدیداران و کارکنان کے لیے ہدایات۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ سنا کر اہلِ خانہ اور کارکنان کی جائز مطالبہ پورا کر دیا، حلیم عادل شیخ

عمران خان کی صحت کے لیے کروڑوں دعائیں رنگ لائیں، اللہ تعالیٰ خان صاحب کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، حلیم عادل شیخ

عمران خان کی اسپتال منتقلی تاریک رات میں روشنی کی ایک کرن اور تازہ ہوا کا جھونکا ہے، حلیم عادل شیخ

انشاء اللہ بہار آئے گی اور عمران خان باہر بھی آئیں گے، حلیم عادل شیخ

اور یہ تاریک رات ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گی، حلیم عادل شیخ

عمران خان ہمارے درمیان ہوں تو سب کچھ ہے، ان کی صحت کے لیے دعا کرتے رہیں، حلیم عادل شیخ

آج کا دن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے اور یومِ تشکر منانے کا دن ہے، حلیم عادل شیخ

پارٹی کارکنان عمران خان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں اور قرآن خوانی کریں، حلیم عادل شیخ

کارکنان اور عہدیداران پارٹی قیادت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں، حلیم عادل شیخ

سلمان اکرم راجہ نے کروڑوں کارکنان اور پارٹی عہدیداران کی جانب سے انڈرٹیکنگ دی ہے کہ اسپتال کے باہر کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جائے گا جس سے صورتحال خراب ہو، حلیم عادل شیخ

کارکنان اسپتال کے باہر کسی قسم کا مجمع، ویڈیو یا ایسا کوئی منظر پیدا نہ کریں جس سے خدانخواستہ عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کرنے کا موقع ملے، حلیم عادل شیخ

کارکنان اپنے جذبات اور جوش کو قابو میں رکھتے ہوئے پارٹی ڈسپلن کی پابندی کریں، حلیم عادل شیخ

عمران خان کی صحت کے لیے دعا کریں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں، حلیم عادل شیخ

پارٹی کی صفوں میں اتحاد و یکجہتی برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، حلیم عادل شیخ

ہماری یکجہتی اور اپنے نظریے و کپتان کے ساتھ کمٹمنٹ ہی ہماری جدوجہد کو آگے لے کر جائے گی، حلیم عادل شیخ

آج کا دن ایک اچھا دن ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا دن ہے، حلیم عادل شیخ

بشریٰ بی بی اور جیلوں میں قید تمام سیاسی قائدین و کارکنان کے لیے بھی دعا کریں، حلیم عادل شیخ

اللہ تعالیٰ عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو آزادی عطا فرمائے اور ان کی پریشانیاں دور کرے، حلیم عادل شیخ

عمران خان کی رہائی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی، حلیم عادل شیخ

پاکستان میں قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، حلیم عادل شیخ

عمران خان کی مستقل رہائی اور بہتر حالات کے لیے دعا کریں، حلیم عادل شیخ

کارکنان پارٹی ڈائریکشن پر مکمل عمل کریں، نظم و ضبط کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں، حلیم عادل شیخ

آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شکر گزار ہیں، اللہ تعالیٰ عمران خان کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے، حلیم عادل شیخ

18/08/2026

عدالت نے حکم دیا ہے کہ دوران علاج شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے اردگرد کوئی جمگھٹا نہیں ہونا چاہئے ہم نے عدالت سے وعدہ کیا ہے کہ ہم بطور جماعت اس حکم کی تعمیل کریں گے۔ میری عمران خان کے کروڑوں چاہنے والوں سے التجا ہے کہ جو عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے اس کا پاس رکھا جائے۔

میں نے عدالت کو کہا کہ ہماری سیاست اصول کی سیاست ہے ہم آئین و قانون کی جنگ لڑ رہے ہیں ، ہماری جنگ بڑے مقاصد کی جنگ ہے جس کی وجہ سے عمران خان جیل میں ہیں، ہم یقین دلاتے ہیں ہسپتال کے باہر کوئی ہجوم جمع نہیں ہوگا۔
سلمان اکرم راجہ

18/08/2026

سانحہ اباسین: ریسکیو ٹیمیں
شکیل ماندوری اور شرجیل ماندوری کی لاشیں آبائی شہر مردان منتقل کرنے کی تیاریوں میں مصروف

18/08/2026

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خان صاحب کے بہادر بہن علیمہ خان کے چہرے پر مسکراہٹ اور پورا فیملی خوش

17/08/2026

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پاکستان کی پہلی ذیلی قومی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی لانچ کردی

پشاور: ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی کا باضابطہ اجرا وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا

پشاور: ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی خیبرپختونخوا کو محفوظ، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ اور خطرات سے باخبر صوبہ بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے

پشاور: ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی جرمن حکومت کے تعاون سے تیار کی گئی ہے

پشاور: صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کیا

پشاور: خیبرپختونخوا اب آفات کے بعد ردعمل کے بجائے آفات سے پہلے تیاری اور پیشگی اقدامات کی طرف بڑھ رہا ہے، شفیع جان

پشاور: ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی کے ذریعے صوبے میں جدید اور پروایکٹو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی طرف منتقلی ہوگی، شفیع جان

پشاور: اب توجہ صرف امداد، ریسکیو اور بحالی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پیشگی تیاری اور خطرات میں کمی پر ہوگی، شفیع جان

پشاور: صرف خطرے کی اطلاع کافی نہیں، اصل کامیابی بروقت وارننگ کو خطرے سے دوچار افراد تک پہنچانا ہے، شفیع جان

پشاور: بروقت وارننگ اور پیشگی اقدامات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصانات میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے، شفیع جان

پشاور: خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی اور عالمی سطح کی جدید تکنیکیں اپنائے گا، شفیع جان

پشاور: مستقبل کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں قدرتی خطرات کو ابتدا ہی سے مدنظر رکھنا ہوگا، شفیع جان

پشاور: رسک انفارمڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے ترقیاتی منصوبہ بندی میں قدرتی خطرات کو شروع ہی سے شامل کیا جائے گا، شفیع جان

پشاور: آبادی میں تیزی سے اضافہ اور غیر منصوبہ بند تعمیرات قدرتی آفات کے خطرات میں اضافہ کررہی ہیں، شفیع جان

پشاور: ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی کے ذریعے خیبرپختونخوا کو محفوظ، جدید اور آفات کے مقابلے میں مضبوط صوبہ بنایا جائے گا، شفیع جان

پشاور: خیبرپختونخوا کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور ترقی یافتہ صوبہ بنانا حکومت کا عزم ہے، شفیع جان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے حوالے سے قیادت اور عزم قابل تحسین ہے، ڈاکٹر میریم جرمن سفارتخانے کی ہیڈ آف کوآپریشن

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے حوالے سے نئی سوچ واضح طور پر سامنے آچکی ہے، ڈاکٹر میریم

پشاور: ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کا مقصد آفات کے بعد بہتر ردعمل نہیں بلکہ خطرات کے امکانات اور اثرات کو پہلے ہی کم کرنا ہے، ڈاکٹر میریم

پشاور: خیبرپختونخوا کی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی مختلف اداروں کو ایک سمت میں کام کرنے کے لیے مربوط فریم ورک فراہم کرتی ہے، ڈاکٹر میریم

پشاور: ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی کا اصل امتحان اس پر مؤثر عملدرآمد ہے، ڈاکٹر میریم

پشاور: جرمنی خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی کے نفاذ میں تعاون جاری رکھے گا، ڈاکٹر میریم

از دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا

17/08/2026

17اگست 26

اباسین میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے 4 افراد کی تلاش کے لئے جاری آپریشن چھوتے روز میں داخل ۔دریائے سندھ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر تازہ ترین صورت حال بتارہے ہیں

لاپتہ افراد کے نام ذیل ہیں۔

1 شکیل — عمر 45 سال، ضلع مردان — والد

2 . شرجیل — عمر 20 سال، ضلع مردان — بیٹا

3 خضر — عمر 16 سال، ضلع مردان — بیٹا

4. اویس — عمر 26 سال، ضلع چارسدہ
اسوقت ریسکیو 1122 صوابی، مردان اور نوشہرہ کی غوطہ خور ٹیمیں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں،اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رکھا جا رہا ہے۔

Address

Mardan
23200

Telephone

+923018304426

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Josh Jazba News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Josh Jazba News:

Shortcuts

Share

Category