Valley Vibs76

Valley Vibs76 Photography of new discover of Places&Foods cooking

ہم خوبانی تو کھا لیتے ہیں… مگر!ہم سب گرمیوں میں خوبانی کا مزہ لیتے ہیں — یہ میٹھا، مزیدار اور صحت بخش پھل خاص طور پر پہا...
17/06/2025

ہم خوبانی تو کھا لیتے ہیں… مگر!

ہم سب گرمیوں میں خوبانی کا مزہ لیتے ہیں — یہ میٹھا، مزیدار اور صحت بخش پھل خاص طور پر پہاڑی علاقوں** میں بہت پایا جاتا ہے۔
لیکن خوبانی کھانے کے بعد جو "ہڈی" (بیج) بچتی ہے، اسے ہم بے دھیانی سے پھینک دیتے ہیں — حالانکہ وہ ایک درخت کا بیج ہوتا ہے، ایک نئی زندگی!

اگر ہم صرف اس بیج کو پھینکنے کے بجائے سنبھال کر صحیح طریقے سے لگا دیں تو ہم اپنی زمین کو سبز کر سکتے ہیں۔

---

بیج کو کیسے سنبھالیں اور لگائیں؟

**1. خوبانی کھانے کے بعد:

* اس کا بیج (ہڈی) دھو کر صاف کریں تاکہ اس پر گودا نہ رہے۔

**2. بیج کو سکھانا:

* بیج کو کسی اخبار یا پرانی چادر پر 4 سے 7 دن دھوپ میں رکھیں۔
* روزانہ اُسے الٹتے پلٹتے رہیں تاکہ اچھی طرح اور یکساں سوکھ جائے۔

**3. بیج توڑنا یا نہ توڑنا؟

* آپ دو طریقوں سے لگا سکتے ہیں:

* یا تو بیج کو بغیر توڑے **اسی حالت میں** زمین میں لگائیں (زیادہ نیچرَل طریقہ)۔
* یا بیج کی سخت لکڑی کو احتیاط سے توڑ کر اندر کا **اصل نَر بیج** نکال کر لگائیں (زیادہ تیز اگنے والا طریقہ)۔

**4. بیج کو لگانا کیسے ہے؟

* نرم اور نم مٹی کا انتخاب کریں۔
* بیج کو تقریباً 1 انچ گہرا زمین میں دبائیں۔
* روزانہ ہلکا پانی دیں، جب تک پودا نکل نہ آئے۔
* جب پودا نکل آئے، تو اسے کسی محفوظ جگہ منتقل کر دیں یا مضبوط ہونے دیں۔

---
پہاڑوں اور میدانوں کو سرسبز کریں!

پاکستان کے شمالی علاقوں میں **روزانہ لاکھوں خوبانیاں کھائی جاتی ہیں**۔
اگر ہر شخص صرف **10 بیج بھی لگا دے** تو چند سالوں میں ہزاروں درخت تیار ہو سکتے ہیں!

یہ درخت:
🍑 مزید خوبانیاں دیں گے
🌳 سایہ، آکسیجن اور ٹھنڈک دیں گے
🌱 مٹی کو کٹاؤ سے بچائیں گے
💧 پانی زمین میں محفوظ رکھیں گے
🕊️ پرندوں اور ماحول کو زندگی دیں گے

---
آئیے نیت کریں

اس بار خوبانی کھائیں گے — مگر بیج نہیں پھینکیں گے!
انہیں **سکھا کر لگائیں گے — تاکہ ہمارا کل سرسبز ہو۔

**خوبانی کا بیج — ایک درخت، ایک امید!
درخت زندہ باد 🌳
قدرتی تحفے زندہ باد 🍑**

---

27/05/2025

نوید اشرف خان صاحب کی تحریر پوسٹ کر رہا ہوں ، شمالی علاقہ جات کا رخ کرنے سے پہلے اس کو محفوظ کر کے رکھ لیں ، اور فارغ ٹائم میں اس کو ایک دفعہ سکون سے پڑھ لیں ۔۔

سیر پر جانا ہے ، یہ باتیں پلے سے باندھ لیں !
سانحہ سکردو ایک دل دہلا دینے والا حادثہ ہے ۔جس میں گجرات کے چار دوست المناک حادثے کا شکار ہوئے۔۔۔نہ جانے کتنی دیر تکلیف سے گزرنے کے بعد موت کی آغوش میں گئے ہوں گے ۔۔۔اور پھر سات دن تک ان کے اجسام کھلے آسمان تلے پڑے رہے اور کسی کو خبر نہ ہوئی ۔
زندگی کا محافظ رب کریم ہے لیکن حفاظتی اسباب اختیار کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ کبھی بھی دوستوں یا فیملی کے ساتھ سیر کرنے جائیں تو یہ باتیں یاد رکھیں ۔
سب سے پہلے تو ڈرائیونگ !
یاد رکھیں شاہراہ ریشم کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ بھی کہتے ہیں ۔۔جبکہ جگلوٹ سکردو روڈ اس سے بھی بڑا عجوبہ ہے ۔۔ایسے بے پناہ راستے اب شمالی علاقہ جات میں جا بجا بن چکے ہیں ۔۔۔گلگت سے چترال سڑک بن رہی ہے ۔۔شمشال کا ٹریک بذات خود ایک عجوبہ ہے ۔۔استور سڑک کا ابتدائی بیس پچیس کلو میٹر کا حصہ شدید خطرناک ہے ۔۔۔یہاں سڑکیں پہاڑوں کے ساتھ گھومتی ہوئ جاتی ہیں ۔۔سڑک خالی ہے تو گاڑی بھگانے کا جی چاہتا ہے ، تب ساٹھ ستر کی سپیڈ پر چلتی گاڑی کے سامنے یک دم سڑک ختم ہوجاتی ہے ۔۔۔اگر ڈرائیور نے سڑک پر رہنا ہے تو اسے اسی رفتار پر موڑ کاٹنا ہوگا ۔۔۔اور اگر نہ کاٹ سکا تو پھر سینکڑوں فٹ گہری کھائی یا پھر ٹھاٹھیں مارتا دریا اس کا مقدر ہے ۔

مقامی افراد اور ڈرائیور بھی حادثہ کا شکار ہوتے ہیں لیکن بہت کم ۔۔۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے سینکڑوں بار ان راہوں پر سفر کیا ہوتا ہے ۔۔ایک ایک کھڈا اور ایک ایک موڑ ان کی یاداشت میں محفوظ ہوتا ہے ۔۔انہیں معلوم ہوتا ہے کہ کس رفتار پر کس موڑ سے قابو رکھتے ہوے گاڑی موڑی جاسکتی ہے ۔۔۔مقامی افراد جب بھی حادثہ کا شکار ہونگے اس کی پچانوے فیصد وجہ اوور لوڈنگ یا حدرفتار سے زیادتی ہوگی ۔۔۔
اب تمام بڑے شہروں سے گلگت ،استور ،سکردو وغیرہ کے لیے بس ،کوسٹر اور ویگنیں چلتی ہیں ۔۔مطلوبہ مقام پر پہنچ کر مقامی ڈرائیور اور گاڑی کرایہ پر حاصل کریں اور جہاں جی چاہے وہاں جائیں ۔۔۔مقامی ڈرائیور آپ کا محافظ بھی ہوگا اور گائیڈ بھی ۔۔۔اور آپ کو بالکل کہیں بھی یہ پریشانی نہیں ہوگی کہ گاڑی خراب ہوگئ تو کیا ہوگا ۔۔۔یہ نئی گاڑیاں ۔۔۔بیسویں صدی کی دلہن کی طرح اکڑ جائیں تو جلدی مانتی بھی نہیں ہیں ۔۔۔کیونکہ ان کی پوری مشین ایک کمپیوٹر سے منسلک ہوتی ہے اور ان کا مستری بھی شمالی علاقہ میں ہر جگہ نہیں ملتا ۔۔۔اور ایسی صورت میں یا گاڑی لاد کر لے جائیں یا پھر خراب حالت میں چلانے کی کوشش کریں جوکہ سیدھا سیدھا موت سے پنگا لینے والی بات ہے ۔۔۔
اگر جیپ کرایہ پر لینا جیب پر بھاری ہو تو قریباً ہر جگہ سواریوں والی جیپیں چلتی ہیں جو آپ کو معاشی استحکام بھی دیتی ہیں اور مقامی افراد اور ان کی اقدار کو سمجھنے کا موقع بھی ۔۔۔
فیری میڈوز کا ٹریک چیخیں نکلوانے والا ٹریک مشہور ہے ۔۔لیکن حادثات کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ۔۔۔وجہ صرف یہ ہے کہ وہاں مقامی افراد کے علاؤہ کسی کو گاڑی لیجانے کی اجازت نہیں ۔۔۔بھلے آپ کے پاس V8 انجن کی حامل جدید گاڑی ہی کیوں نہ ہو ۔۔۔گذشتہ دنوں جدید ترین فرانسیسی رافیل جہاز کے خاک نشین ہونے کی وجہ بھی طیارے کی خامی نہیں بلکہ اس کو اڑانے والے پائلٹوں کی نااہلی اور مدمقابل کی قابلیت تھی ۔۔۔یہی اصول یہاں بھی لاگو ہوتا ہے ۔۔جدید گاڑی نہیں بلکہ قابل ڈرائیور ۔۔۔۔اس بات کو تمام حضرات پلے باندھ لیں ۔۔۔کبھی بھی آپ حضرات ایسے ڈرائیور کے ساتھ سفر نہ کریں جو پہلی دوسری یا تیسری بار ان علاقوں کی جانب جارہا ہو۔۔۔جس کے ہمراہ جارہے ہیں اس سے ضرور پوچھیں ۔۔۔
بھائ پہلے کتنی بار گئے ہو ؟
ٹریول کمپنیوں کی اکثریت بھی ناتجربہ کار ڈرائیور بھرتی کرکے کام چلاتی ہے تاکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ رقم بٹوری جاسکے ۔۔۔
تو پہلا اصول یہ سمجھ لیں کہ ڈرائیور چاہے آپ خود ہیں یا کوئ اور انتہائ کہنہ مشق ہونا چاہیے ۔۔۔اور اگر کوئ تیس سال سے گاڑی چلا رہا ہے لیکن ان راہوں سے ناآشنا ہے تو اناڑی ہے ۔۔۔
پھر بھی اگر خود گاڑی چلا کر لیجانا ضروری ہے تو جہاں اتنا خرچ ہوتا ہے وہاں جانے سے پہلے گاڑی کے بریک پیڈز ،کلچ پلیٹ ودیگر ضروری پرزہ جات کی جانچ ضرور کروا لی جائے ۔۔
ضروری معلومات لیتے وقت یہ ضرور معلوم کریں کہ وہاں کون سے نیٹ ورک کے سگنل آتے ہیں ۔۔اس کی سم ساتھ ضرور رکھیں ۔۔اور اگر ایسی جگہ جارہے ہیں جہاں صرف ایس کام( S com) چلتا ہے تو وہاں ایس کام (S com) یا یو فون کی سم استعمال کریں ۔۔۔
اسی طرح آئ فون اور دیگر ایسے مہنگے فون جن میں سم نہیں چلتی ان کے ساتھ بٹن والا نوکیا کو ضرور رکھیں ۔۔۔سگنل کھینچنے کے معاملہ میں آج بھی نوکیا پہلے نمبر پر ہے ۔
گاڑی چلاتے تصاویر بنانا ،گانے لگانا اور پھر من پسند گانے بدلنا ،سٹیک ،سنیپ ،لائیو وڈیو ،ٹک ٹاک ،واٹس ایپ اسٹیٹس ،فیس بک سٹوری ۔۔۔۔۔یہ سب دور حاضر کے وہ خوفناک جن ہیں جو پلک جھپکتے میں ہمیں کسی گہری آندھی کھائ یا کسی ٹھاٹھیں مارتے مچلتے دریا میں دھکیل سکتے ہیں ۔۔۔ان جنات سے ضرور دوستی رکھیں لیکن گاڑی چلانے کے دوران نہیں ۔۔۔
انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں ۔۔جہاں آپ کو اندراج کے لیے روکا جائے وہاں رکیں اور مکمل معلومات فراہم کریں ۔۔۔
بارش یا خراب موسم میں فورا کوشش کریں کسی محفوظ جگہ پر رک جائیں ۔۔کوئ بھی ایسی جگہ جو قدرے کشادہ ہو ۔۔یہاڑ کے دامن میں گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں ۔۔۔
آجکل بہت سی جگہوں پر نیٹ کی سہولت موجود ہوتی ہے ۔۔۔اپنی لائیو لوکیشن اپنے کسی قابل بھروسہ آدمی کے ساتھ ضرور شئیر کریں ۔۔۔یہ بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے ۔۔۔
حادثات کی ایک بڑی وجہ طویل سفر ،تھکاوٹ اور نیند کا مکمل نہ ہونا بھی ہے ۔۔
سوشل میڈیا پر دکھائ جانیوالی دیگر چیزوں کی طرح سیاحت کا بھی صرف ایک پہلو دکھایا جاتا ہے ۔۔۔پہاڑ ،دریا ،جھیلیں ،جنگل ،برف زار ،سرسبز میدانوں میں گھومتے رنگ برنگی تصاویر ۔۔۔اور پھر سوشل میڈیا جو کہ پچاس فیصد دکھاوے اور حقیقت سے دور جعل سازی وملمع کاری کا ایک دلکش مجموعہ ہے اس سے متاثر ہوکر لوگ دھڑا دھڑ سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں ۔۔۔کوشش کریں اپنے قریب ترین مقام کا انتخاب کریں ۔۔۔یقین مانیں ہمارے اردگرد پورے ملک میں بہت خوبصورتی ہے ۔۔۔

ان پہاڑوں پر دل کے قافلے چلا کرتے تھے اور میلوں پیدل چلا کرتے تھے ۔۔۔گاڑیوں کے قافلوں نے جہاں ان کا حسن گہنا دیا ہے وہاں ہمہ وقت سر پر لٹکتی ایک تلوار بھی موجود ہے ۔۔۔نہ جانے کب فون کی گھنٹی بجے اور کب کیا اطلاع آئے ۔۔۔یا فون ملنا ہی بند ہو جائے ۔۔۔۔
بہت کچھ ہے کہنے کو ۔۔۔۔لیکن شاید میں کہہ نہ پاؤں
اپنی غلطی کو انتظامیہ اور اداروں کے کھاتے ڈال کر بری الزمہ نہیں ہوا جاسکتا ۔۔۔اداروں میں خامیاں ضرور ہیں ۔۔لیکن ہمیں بھی اپنا احتساب ضرور کرنا چاہیے ۔

تحریر: نوید اشرف خان ( ٹور گائیڈ ۔ شمالی علاقہ جات)

( لوگوں کی کثیر تعداد شمالی علاقوں کا رخ کر رہی ہے ۔۔ سیاحوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اس پوسٹ کو جتنا شئیر کرسکتے ہیں کیجیے ۔۔۔یہ بھی صدقہ جاریہ ہے)

"ہتھیاروں سے نہیں، حوصلے سے لڑتے ہیں — اور جب وقت آئے، تو ڈنڈے ہی کافی ہوتے ہیں!"
15/05/2025

"ہتھیاروں سے نہیں، حوصلے سے لڑتے ہیں — اور جب وقت آئے، تو ڈنڈے ہی کافی ہوتے ہیں!"

الحمدللہ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ
10/05/2025

الحمدللہ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ

Ameen
09/05/2025

Ameen

اج کی رات ہے حساب ڈبل لینے کی ،یہ بچی کوئی عام بچی نہیں تھی، یہ ہمارے مستقبل کی روشنی تھی، یہ ہمارے دل کا ٹکڑا تھی۔وہ جو...
07/05/2025

اج کی رات ہے حساب ڈبل لینے کی ،

یہ بچی کوئی عام بچی نہیں تھی، یہ ہمارے مستقبل کی روشنی تھی، یہ ہمارے دل کا ٹکڑا تھی۔
وہ جو رات کے اندھیرے میں بزدلی سے آئے، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ جیت گئے؟ نہیں!
یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
اس بچی کا لہو ہماری مٹی سے وفا کا وعدہ لے چکا ہے۔
ہم خاموش نہیں رہیں گے

تیرے خون کے ایک ایک قطرے۔
کا حساب لیا جائے گا پیاری بہن۔😢

Address

Katlang Road Jabbar Kally
Mardan
23200

Telephone

+923439186489

Website

https://youtube.com/@Tourstime76?si=9LLpi74dHrbZCgi_, https://yout

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Valley Vibs76 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Valley Vibs76:

Share