17/08/2026
🇵🇰 جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں عمر نواز خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت، ننھے بچوں کی شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا ✨
رہنما پاکستان تحریکِ انصاف عمر نواز خان کی چھتر پلین بالی منگ KKGS کاروان کیڈز گارڈن سکول سسٹم، چھتر پلین میں جشنِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔
تقریب میں سکول کی ننھی طالبات نے مہمانِ خصوصی کا شاندار انداز میں استقبال کیا، جبکہ بچوں نے مختلف خاکوں، ملی نغموں اور دلچسپ و مزاحیہ پروگرامز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، جس پر شرکاء نے بچوں کو خوب داد دی۔
تقریب میں چیئرمین تحریکِ انقلاب نعیم شاہین، معززینِ علاقہ، بزرگوں، والدین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ عمر نواز خان نے بچوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے جشنِ آزادی کی مناسبت سے خطاب کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ عمر نواز خان نے پوزیشن ہولڈرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں بچوں کی صلاحیتوں، تعلیمی کامیابیوں اور وطنِ عزیز سے محبت کے جذبے کو خوب اجاگر کیا گیا۔ 🇵🇰❤️