11/09/2026
ایران کا جدید ترین امریکی جاسوس ڈرون تباہ کرنے کا بڑا دعویٰ!
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، ایرانی فوج نے اہم سمندری شاہراہ آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کے جدید ترین بغیر پائلٹ کے جاسوس ڈرون "سیل ڈرون ایکسپلورر" (Saildrone Explorer) کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
امریکی ڈرون کی خصوصیات: تباہ کیا جانے والا امریکی ڈرون تقریباً 7 میٹر لمبا ہے، جو اعلیٰ ترین کیمروں، جدید مواصلاتی نظام اور سینسرز سے لیس تھا۔ یہ بحری ڈرون حساس سمندری علاقوں میں خفیہ جاسوسی، نگرانی اور معلومات جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔
امریکی ٹاسک فورس کو دھچکا: اس سے قبل یہ جدید ڈرون ڈیوائس بحرین میں مقیم امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے اور ٹاسک فورس 59 کے زیرِ استعمال تھی، جو خطے میں مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ کے بحری ڈرونز کا شبکہ چلا رہی تھی۔
عمان سے آپریشنز کا انکشاف: جنگ کے دوران بحرین میں امریکی بحری اڈے پر حملے کے بعد وہ ناکارہ ہو چکا تھا، جس کے بعد امریکی فورسز اس ڈرون کو عمان کے علاقے "خصاب" میں قائم اپنے یونٹ سے کنٹرول اور استعمال کر رہی تھیں۔
آبنائے ہرمز میں اس پیش رفت کے بعد خطے میں امریکی اور ایرانی عسکری فورسز کے درمیان کشیدگی مزید انتہائی سطح پر پہنچ گئی ہے، تاہم امریکی حکام نے اس حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کہا۔
Images screen grab and file