Ahmar Awan

Ahmar Awan Let’s explore the world together ✈️🌎

22/02/2026
20/02/2026

تمام قران میں موجود دعاووں کو بہترین انداز میں جمع کر دیا گیا ہے

✅ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ، وَتُبْ عَلَيْنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

✅ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

✅ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

✅ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنْتَ مَوْلَانَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

✅ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ

✅ رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَا رَيْبَ فِيهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ

✅ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

✅ رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً ۖ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ

✅ رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ

✅ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

✅رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَٰذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

✅ رَبَّنَا إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ ۖ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ

✅ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَآمَنَّا ۚ رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ

✅ رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَىٰ رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ

✅ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَٰذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَلْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ وَلِيًّا وَاجْعَلْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ نَصِيرًا

✅ قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ

✅ رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِينَ

✅ رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ

✅ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

✅ رَبِّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَسْأَلَكَ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ ۖ وَإِلَّا تَغْفِرْ لِي وَتَرْحَمْنِي أَكُنْ مِنَ الْخَاسِرِينَ

✅ رَبِّ أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۖ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ

✅ رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ ۗ وَمَا يَخْفَىٰ عَلَى اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ

✅ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ، رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

✅ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَصِيرًا

✅ رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا

✅ قَالَ رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا وَلَمْ أَكُنْ بِدُعَائِكَ رَبِّ شَقِيًّا

✅ قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي, وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي, وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِي, يَفْقَهُوا قَوْلِي، رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا

✅ لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

✅ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ

✅ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ

✅ رَبِّ أَنْزِلْنِي مُنْزَلًا مُبَارَكًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ

✅ رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ، وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ

✅ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

✅ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا

✅ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا

✅ رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ، وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ، وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ، يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ، إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ.

✅ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ

✅ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي، رَبِّ انْصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ

✅ رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ

✅ رَبَّنَا وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدْتَهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

✅ رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ

✅ رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي ۖ إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ

✅ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ

✅ رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنَبْنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ، رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا وَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

✅ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

✅ رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ... وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

✅ رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا، إِنَّكَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا

✅ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا

✅ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ

✅ اللَّهُمَّ رَبَّنَا..وارْزُقْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ

✅ رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ

‏شُكراً سيِّدنا موسىٰ علیہ السلام!1. ‏شُكراً سيِّدنا موسى! آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ اللہ کے سوا کوئی غالب نہیں۔ فرع...
18/02/2026

‏شُكراً سيِّدنا موسىٰ علیہ السلام!

1. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
اللہ کے سوا کوئی غالب نہیں۔
فرعون نے ہزاروں بچوں کو قتل کیا
مگر جب آپ آئے تو اسی کے محل میں پلے بڑھے۔
اللہ کا فیصلہ تو پورا ہو کر رہتا ہے!

2. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
دنیا ماں کی طرح ہے۔
آپکی ماں کا دل آپکے بغیر خالی رہا۔
ماں کے لیے سب سے پیارا بیٹا چھوٹا ہوتا ہے جب تک بڑا نہ ہو جائے،
اور غائب ہوتا ہے جب تک واپس نہ آ جائے۔

3. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
بعض حالات میں ایک عورت ہزار مردوں کے برابر ہوتی ہے -
آپکی ماں نے آپکو دریا میں ڈالا،
آپکی بہن نے اپکا پیچھا کیا،
اور آسیہ نے آپکو پالا۔

4. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
یہ دین اللہ کا خاص انتخاب ہے۔
کیا ہی خوش نصیبی تھی جب آپکا رب بولے:
"میں نے تجھے اپنے لیے چن لیا"،
"تو میری نظر کے سامنے تیار ہوا"،
اور "میں نے تجھ پر اپنی محبت ڈال دی"۔

5. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
کائنات کی ہر چیز اللہ کا سپاہی ہے۔
وہ دریا جو غصے میں خوبصورت لڑکیوں کو بھینٹ چڑھاتا تھا،
وہی تیرے لیے ایک خط لے کر آیا جس میں فرعون کی تباہی تھی!

6. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
اللہ دلوں کو تسلی دیتا ہے۔
اگر اللہ نے آپکی ماں کا دل مضبوط نہ کیا ہوتا تو
وہ اپکو دریا میں کیسے ڈالتی؟
حقیقی طاقت وہی ہے جو اللہ کی طرف سے ہو۔

7. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
لوگوں کو تسلی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اللہ نے اپکی ماں کو تسلی دی:
"نہ ڈر نہ غم کر"۔
اصل تکلیف جسم کی نہیں روح کی ہوتی ہے۔

8. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
بدلہ کام کی نوعیت کے مطابق ملتا ہے۔
جس نے آپکو آپکی ماں سے چھینا،
اللہ نے اس کی بیوی کو آپکی دوسری ماں بنا دیا!

9. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
رشتے دار کو بھی باطل پر نہیں سہارا دینا چاہیے۔
جب آپ نے سمجھا کہ آپکا ساتھی حق پر ہے تو اس کی مدد کی،
لیکن جب اس کی غلطی واضح ہوئی تو آپ نے اسے سزا دینے کا ارادہ کیا۔

10. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
کہ بعض لوگ احسان نہیں پہچانتے۔
جس شخص کی آپ نے مدد کی وہی آپکے خلاف گواہ بنا!

11. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے۔
جس شخص نے آپکو خبردار کیا
"حاکم تمہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں"،
اس کا ذکر قرآن میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو گیا!

12. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
بھلائی کرتے رہیں اور بدلے کا انتظار مت کریں۔
جب آپ نے شعیب علیہ السلام کی بیٹیوں کے لیے پانی پلایا
تو سائے میں بیٹھ گے حالانکہ آپکو مدد کی ضرورت تھی!

13. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
کہ اختلاط صرف ضرورت تک ہونا چاہیے۔
ایک شریف آدمی کسی عورت کی مجبوری سے فائدہ نہیں اٹھاتا۔
عورت چاہے مردوں کے درمیان کام کرے،
وہ اپنی عصمت محفوظ رکھ سکتی ہے!

14. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
عورت کا سب سے خوبصورت زیور اس کی حیا ہے۔
جس عورت نے آپکو بلایا،
اللہ نے اس کے چہرے یا کپڑوں کا نہیں
بلکہ اس کے حیا بھرے چلن کا ذکر کیا:
"وہ حیا سے چل رہی تھی"!

15. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
طاقت بغیر امانت داری ظلم بن جاتی ہے،
اور امانت داری بغیر طاقت کے ناکام رہتی ہے۔
آپ واقعی ایک بہترین قوی الامین تھے!

16. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
لوگوں کے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے،
جب تک وہ حرام کو حلال یا حلال کو حرام نہ کریں۔
آپ نے اپنے اہل کو تبھی ساتھ لیا جب طے شدہ مدت پوری ہو گئی!

17. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
حقیقی مرد اپنے گھر والوں کو خطرے میں نہیں ڈالتا۔
آپ نے کہا: "تم یہیں ٹھہرو، مجھے آگ نظر آئی ہے" -
کیا ہی عمدہ بات تھی!

18. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
اللہ رحمت سے ہم دنیا کی تلاش میں نکلتے ہیں
تو وہ ہمیں آخرت عطا کر دیتا ہے۔
آپ آگ کی تلاش میں نکلے تو اللہ نے آپکو اپنا نور اور کلام عطا کیا!

19. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
لوگوں کے گناہ دعوت کے سخت لہجے کا جواز نہیں۔
جس فرعون نے کہا
"میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں"،
اس سے بھی اللہ نے تجھے نرمی سے بات کرنے کو کہا!

20. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
شریف آدمی دوسروں کی خوبیاں تسلیم کرتا ہے۔
آپ نے کہا: "میرا بھائی ہارون مجھ سے زیادہ فصیح زبان ہے" -
کیا ہی عمدہ اعتراف تھا!

21. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
بھائی سہارا ہوتا ہے۔
آپ نے اللہ سے اپنے بھائی کو نبوت دے کر اپنا مددگار بنانے کی درخواست کی -
کیا ہی عظیم بھائی تھے آپ !

22. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
عقلمند مقابلے کا وقت دانشمندی سے چنتا ہے۔
آپ نے "یوم الزینہ" (جشن کا دن) چنا
تاکہ فرعون اور اس کے جادوگروں کو سب کے سامنے شکست دیں!

23. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
کسی سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔
وہ جادوگر جو صبح کو آپکے مقابلہ کرنے آئے تھے،
شمس غروب ہونے سے پہلے ہی درختوں سے لٹکے ہوئے مومن بن چکے تھے!

24. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
اللہ ظالموں کو ان کی تباہی کی طرف لے جاتا ہے۔
فرعون نے سمجھا کہ وہ اپکو آسانی سے پکڑ لے گا،
مگر وہی اس کی ہلاکت کا سبب بنا!

25. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
طاقت اللہ سے ہے چیزوں سے نہیں۔
وہ لاٹھی جو بھیڑوں کو ہانکنے کے کام آتی تھی،
اللہ کے حکم سے اژدھا بن گئی اور دریا کو چیر دیا!

26. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
اللہ جنگ کے لیے ایسے ہتھیار چنتا ہے
جو کسی کے وہم و گمان میں نہ ہوں۔
جو فرشتوں کو حکم دیتا ہے،
اس نے دریا کو ہتھیار بنایا!

27. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
لوگوں سے بہت زیادہ توقعات نہیں رکھنی چاہیں۔
جن کے لیے آپ نے دریا چیرا، وہی بچھڑے کی پوجا کرنے لگے!

28. ‏‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
مومن اپنے رب کے لیے غصہ کرتا ہے۔
جب توحید کو نقصان پہنچا تو آپ غصے سے بھڑک اٹھے،
اپنے بھائی کی داڑھی پکڑ لی، اور سامری کے بچھڑے کو جلا کر راکھ کر دیا!

29. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
بعض لوگ کبھی خوش نہیں ہوتے۔
آپکی قوم نے کہا:
"تیرے آنے سے پہلے بھی ہم پر عذاب آتے تھے اور تیرے آنے کے بعد بھی"!

30. ‏شُكراً سيِّدنا موسى!

آپکی کہانی سے میں نے سیکھا کہ
بعض لوگ انتہائی بے ادب ہوتے ہیں۔
جنہیں آپ نے غلامی سے چھڑایا،
وہی بولے: "جا تو اور تیرا رب لڑو، ہم تو یہیں بیٹھے ہیں"!س

نقشے میں جو سرخ تیر (ویکٹر) آپ دیکھ رہے ہیں، وہ مدینہ منورہ اور مُؤتہ گاؤں کے درمیان فاصلے کو ظاہر کرتا ہے۔ مُؤتہ نامی گ...
18/02/2026

نقشے میں جو سرخ تیر (ویکٹر) آپ دیکھ رہے ہیں، وہ مدینہ منورہ اور مُؤتہ گاؤں کے درمیان فاصلے کو ظاہر کرتا ہے۔ مُؤتہ نامی گاؤں اردن کے جنوبی حصے میں واقع ہے اور مدینہ منورہ سے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
یہاں اسلامی تاریخ کا ایک عظیم واقعہ پیش آیا، جو تاریخ میں غز. ،وۂ مُؤتہ کے نام سے ثبت ہے۔ یہ جنگ اس لیے نہایت اہم اور باوقار تھی کہ پہلی بار رومیوں اور مسلمانوں کا براہِ راست آمنا سامنا ہوا۔
اس جنگ میں مسلمانوں کی تعداد تین ہزار تھی جبکہ عرب ذرائع کے مطابق رومی فوج تقریباً دو لاکھ بتائی جاتی ہے۔ یہ واقعہ ہجرت کے آٹھویں سال پیش آیا۔
اس جنگ کا سبب:
رسول اللہ ﷺ نے اُس وقت کے شہر بُصری کے حاکم شرحبيل الغساني، جو رومی حکومت کا تابع تھا، کی طرف اپنا قاصد (سفیر) بھیجا۔ لیکن اس نے رسول اللہ ﷺ کے سفیر کو شہید کر دیا، اور سفیر کو قتل کرنا گویا اعلانِ جنگ کے مترادف تھا۔ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے تین ہزار افراد پر مشتمل لشکر تیار کیا اور رومیوں کی طرف روانہ فرمایا۔
تین سپہ سالار:
رسول اللہ ﷺ نے اس لشکر کی قیادت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو سونپی اور ہدایت فرمائی کہ اگر زید شہید ہو جائیں تو جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو امیر بنایا جائے، اور اگر وہ بھی شہید ہو جائیں تو عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ قیادت سنبھالیں۔
یہ رسول اللہ ﷺ کا معجزہ تھا کہ آپ ﷺ نے ان تینوں کی شہ.اادت کی پیشگی خبر دی۔ ان کے شہید ہونے کے بعد لشکر کی قیادت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے سنبھالی اور اپنی حکمتِ عملی اور تدبیری پسپائی کے ذریعے مسلمانوں کو قتلِ عام سے بچا لیا۔ اسی وجہ سے انہیں سیفُ اللہ (اللہ کی تلوار) کا لقب دیا گیا۔
اس جنگ کے نتیجے میں بارہ مسلمان شہید ہوئے۔ رومی فوج کے ہلا..ک شدگان کی درست اور متفقہ تعداد موجود نہیں، تاہم تمام مؤرخین اس بات پر متفق ہیں کہ رومی فوج کے کثیر تعداد میں سپاہی مارے گئے اور انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
اس جنگ کی سب سے بڑی اہمیت یہ ہے کہ اس نے بعد میں شام کی فتو..،.حات کے لیے راہ ہموار کی۔

تینوں جیّد صحابہ اکرام رضی اللّٰہ عنہ کے مزاراتِ اقدس کی گوگل لوکیشن مندرجہ ذیل ہے:

1- https://maps.app.goo.gl/47Kjnn5ViDP6cRKcA?g_st=ic

2- https://maps.app.goo.gl/b4xkuTeXPatsxMPRA?g_st=ic

3- https://maps.app.goo.gl/5484dYvJPmPARUC99?g_st=ic

مسجدُ رسولِ اللہ ﷺ داخلِ بیتِ عتبان بن مالکؓ:مدینۂ منورہ کے قدیم محلّات میں ایک ایسا مبارک مقام بھی ہے جسے سیرتِ نبوی ﷺ...
11/02/2026

مسجدُ رسولِ اللہ ﷺ داخلِ بیتِ عتبان بن مالکؓ:

مدینۂ منورہ کے قدیم محلّات میں ایک ایسا مبارک مقام بھی ہے جسے سیرتِ نبوی ﷺ کی عملی یادگار کہا جا سکتا ہے۔ مسجدِ جُمعہ کے بالکل سامنے یہ وہ جگہ ہے جہاں صحابیٔ رسول حضرت عتبان بن مالک انصاریؓ کے گھر میں نبی کریم ﷺ نے نماز ادا فرمائی، اور وہی گوشہ بعد میں ایک چھوٹی سی مسجد کی صورت اختیار کرگیا روایات کے مطابق حضرت عتبانؓ اپنی قوم بنو سالم کے امام تھے، مگر نابینائی اور بارشوں کے دنوں میں بہنے والے نالے کی وجہ سے مسجد تک پہنچنا دشوار ہوجاتا تھا۔ انہوں نے بارگاہِ نبوی ﷺ میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ! آپ میرے گھر تشریف لا کر ایک جگہ نماز ادا فرما دیں تاکہ میں اسے اپنی نماز کی جگہ بنا لوں۔

نبی کریم ﷺ نے ان کی درخواست قبول فرمائی۔
ایک دن چاشت کے وقت حضور ﷺ چند صحابہؓ کے ساتھ ان کے گھر تشریف لائے۔ گھر میں داخل ہوتے ہی فرمایا:"کہاں چاہتے ہو کہ میں نماز پڑھوں؟" حضرت عتبانؓ نے ایک جگہ کی نشان دہی کی۔ رسول اللہ ﷺ نے وہاں کھڑے ہو کر نمازِ ضحیٰ ادا فرمائی اور صحابہؓ نے آپ کے پیچھے صف باندھی۔ اسی مقام کو بعد میں مسجد کی حیثیت حاصل ہوگئی۔
نماز کے بعد حضرت عتبانؓ نے کھانا پیش کیا جس میں رسول اللہ ﷺ نے شرکت فرمائی۔ یوں وہ گھر عبادت، برکت اور سنتِ نبوی ﷺ کی عملی نشانی بن گیا۔بعد کے ادوار میں بعض لوگوں نے اسے غلطی سے "مسجد بنات النجار" کہنا شروع کردیا، حالانکہ تاریخی روایات کے مطابق یہ نسبت درست نہیں۔ اصل تعارف یہی ہے کہ یہ وہ مقام ہے جہاں نبی کریم ﷺ نے حضرت عتبان بن مالکؓ کے گھر میں نماز ادا فرمائی تھی۔یہ جگہ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ نبی ﷺ کی نظر میں ایک مومن کی سہولت بھی اہم تھی، اور عبادت کے لیے بننے والی جگہیں صرف عمارتوں سے نہیں بلکہ نسبتِ رسول ﷺ سے مقدس بنتی ہیں۔

Address

Lahore

Telephone

+923007317236

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmar Awan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ahmar Awan:

Share

Category