24/08/2024
22 اگست 2024
پریس ریلیز
آج سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری(پیٹرن ان چیف YDA Punjab)،ڈاکٹر زیشان نور(پیٹرن ان چیف Justice For FMGs) اور ڈاکٹر حافظ رفاقت گجر کوآرڈینیٹر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اور صدر justice For FMGs کی قیادت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فارن میڈیکل گریجویٹس کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور فارن میڈیکل گریجویٹس نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا
NREکے کرائیٹیرے کا آئے روز بدلنا اور 380 لوگوں کا پارٹ ون پاس ہونے کے باوجود پارٹ ٹو دینے کی اجازت نہ دینا اور لمیٹیڈ اٹیمپیٹس کا بلا وجہ جواز بہانہ بنا کر راستہ روکنا شرمناک عمل ہے
اور اس کے اعلاوہ فکس پرسنٹیج حاصل کرنے کے باوجود منڈیٹری اسٹیشن میں فیل کر دینا سرا سر غلط اور ظلم کے مترداف ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا
پی ایم ڈی سی سے فوری طور پر طلبا کے مسائل کے حل کیلئے مطالبہ کرتے ہیں اگر پہ ایم ڈی سی نے اپنی ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو فارن میڈیکل گریجویٹس کی طرف سے چلائے جانی والی موومنٹ کو مکمل سپورٹ کریں گے اور کونسل کے خاتمے تک موومنٹ جاری رہے گی
ڈاکٹر زیشان نور ملک نے بیرون ممالک سے فارغ التحصیل طلباء کا امتحان نہ لینا اور ہاؤس جاب کی اجازت نہ دینے کا ایشو بھی زیر بحث لایا جس پر مکمل طور پر پی ایم ڈی سی کے اس اقدام کو غیر قانونی اور غیر مستحکم اور غیر منصفانہ قرار دیا گیا اور اسکے اعلاوہ ڈاکٹر حافظ رفاقت گجر نے فارن میڈیکل گریجویٹس کی پنجاب ، خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں میں ہاؤس جاب انڈکشن پر بات کی اور جس کو حل کروانے کا پلان مرتب کیا گیا
ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری پیٹرن ان چیف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے طلباء اور گریجویٹس کے تمام مسائل کو حل کروانے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اور پی ایم ڈی سی کو طلباء کے ساتھ ظلم و جابرانہ پالیسی کو فوری طور پر ختم کر کے ان مسائل کا حل نکالنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا اگر پی ایم ڈی سی نے مسائل کو حل نہ کیا تو پی ایم ڈی سی کونسل کے خاتمے کا اعلان کریں گے شکریہ