کرمی والو حجرہ

کرمی والو حجرہ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from کرمی والو حجرہ, Photographer, kurram agency, Kurram Post.

25/08/2026
24/08/2026

ڈنڈر صحرا میں بم بلاسٹ
ذرائع

23/08/2026

🚨 بوشہرہ قوم کی اہم پریس کانفرنس — امن معاہدے کے باوجود راکٹ حملہ

آج بوشہرہ قوم نے گزشتہ رات مالی خیل سائیڈ سے مدگی کلی، بوشہرہ پر راکٹ لانچر فائر کیے جانے کے واقعے کے خلاف اہم پریس کانفرنس کی۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل گلاب مالی خیل اور مدگی کلی کے حاجی سید اکبر خاندان کے درمیان امن کی بحالی کے لیے دونوں جانب کے قومی مشران کی کوششوں سے، حکومت کی نگرانی میں باقاعدہ معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں فریقوں نے 10،10 لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کروائے تھے، جس کے بعد علاقے میں امن بحال ہوا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

لیکن بدقسمتی سے گزشتہ رات ایک بار پھر گلاب کلی سائیڈ سے مدگی کلی بوشہرہ پر راکٹ لانچر فائر کیا گیا، جس سے علاقے کے عوام میں شدید تشویش اور خوف پیدا ہوا ہے۔

❗ سوال یہ ہے کہ جب دونوں فریقوں کے درمیان باقاعدہ امن معاہدہ موجود ہے، مچلکے جمع ہیں اور حکومت اس معاہدے کی ضامن ہے تو پھر ایسے واقعات دوبارہ کیوں پیش آ رہے ہیں؟

بوشہرہ قوم کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس واقعے کا فوری اور شفاف نوٹس لے، ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے اور امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے۔

ہم امن چاہتے ہیں، لیکن امن کی ذمہ داری صرف عوام کی نہیں بلکہ ریاست اور حکومت کی بھی ہے۔

🕊️ بوشہرہ کے عوام کو تحفظ دو، امن معاہدے پر عملدرآمد کرو۔

#بوشہرہ #کرم #امن

21/08/2026

بوشہرہ فاتح گاؤں سے علامہ رؤف حسین مہدوی کا شیعہ سنی کے نام اہم پیغام

میرے عزیز شیعہ سنی بھائیو!
آج ہمیں ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہونے کی نہیں، بلکہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے درمیان اختلافات اپنی جگہ، مگر امن، عزت، جان و مال کا تحفظ اور اپنے علاقے کا مستقبل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ہمیں نفرت، اشتعال اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ کسی ایک فرد یا گروہ کے عمل کو پوری برادری سے جوڑنا ناانصافی ہے۔

بوشہرہ کے شیعہ اور سنی عوام ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اور دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔ ہماری طاقت ایک دوسرے سے لڑنے میں نہیں بلکہ متحد ہو کر امن قائم کرنے میں ہے۔

حکومت اور انتظامیہ سے بھی مطالبہ ہے کہ ہر شہری کو بلاامتیاز تحفظ فراہم کیا جائے اور کسی بھی شرپسند کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

آئیں عہد کریں کہ اختلاف کو دشمنی نہیں بنائیں گے، اشتعال کے بجائے برداشت کو اپنائیں گے اور اپنے بچوں کے لیے ایک پُرامن بوشہرہ چھوڑ کر جائیں گے۔

شیعہ سنی امن بوشہرہ کی پہچان!
نفرت نہیں، امن چاہیے۔ 🤝

افسوسناک خبر 💔ہنگو: مولانا یونس دردمند شہید کے بعد ان کا زخمی بیٹا موسیٰ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔باپ کے...
20/08/2026

افسوسناک خبر 💔

ہنگو: مولانا یونس دردمند شہید کے بعد ان کا زخمی بیٹا موسیٰ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

باپ کے بعد بیٹے کی شہادت نے غم کی شدت مزید بڑھا دی۔
اللہ تعالیٰ مولانا یونس شہید اور ان کے بیٹے موسیٰ شہید کی شہادت کو قبول فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 😭

یا اللہ! شہداء کے خون کو رائیگاں نہ جانے دے اور علاقے میں امن و امان قائم فرما۔ آمین۔

20/08/2026

ضلع ہنگو کے مقامی یونٹ کے صدر مولانا یونس کو شہید کرنے والوں کا تعلق مبینہ طور پر پارہ چنار کے کلعدم زینبیون فاطمیون سے بتایا جا رہا ہے۔

20/08/2026

[إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ]

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک محمد زمان کی زوجہ، فخرِ زمان و حیدر زمان کی والدہ، اور ملک رشید زمان کی چچی رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انتہائی افسوسناک خبر💔 ضلع ہنگو سے انتہائی افسوسناک خبرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے وکیلِ ناموسِ صحابہ مولانا یونس درد...
20/08/2026

انتہائی افسوسناک خبر

💔 ضلع ہنگو سے انتہائی افسوسناک خبر

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے وکیلِ ناموسِ صحابہ مولانا یونس دردمند صاحب شہید ہوگئے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 😭🤲

مولانا یونس دردمند صاحب کی شہادت کی خبر نے ہر دل کو سوگوار کر دیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی شہادت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

یا اللہ! شہید کی مغفرت فرما اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲😭

#شہادت #ہنگو

Address

Kurram Agency
Kurram Post
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کرمی والو حجرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category