Assistant Director Agriculture Ext Kot Addu

Assistant Director Agriculture Ext Kot Addu Publicity of Agriculture

16/09/2026

🌿 سموگ کنٹرول پروگرام — ڈی سی کوٹ ادو کا اہم پیغام

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے شہریوں اور کسانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سموگ کی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، لہٰذا شہری اور کسان ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

🌾 فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں اور دھان، گنے یا دیگر فصلوں کی باقیات کو جلانے کے بجائے ماحول دوست طریقوں سے تلف کریں۔ فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والا دھواں فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سموگ کنٹرول پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے تعاون کریں اور صاف و صحت مند ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

🌱 صاف ہوا، صحت مند زندگی — سموگ کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔


وزیراعلیٰ پنجاب ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام فیز تھری کے تحت کامیاب زرعی گریجویٹس میں تقرری کے لیٹرز تقسیم کرنے ک...
14/09/2026

وزیراعلیٰ پنجاب ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام فیز تھری کے تحت کامیاب زرعی گریجویٹس میں تقرری کے لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب ڈی سی آفس کوٹ ادو میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم، سابق صوبائی وزیر احمد یار ہنجرا اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شوکت حسین بھٹی نے شرکت کی اور کامیاب انٹرنز میں تقرری کے لیٹرز تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے کہاں ایک سالہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوان زرعی گریجویٹس کو عملی تربیت اور فیلڈ میں کام کے مواقع فراہم کرنا ہے، جبکہ انٹرنز کسانوں کو جدید زرعی طریقوں اور فصلوں کی بہتر پیداوار کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے۔

🌱 سرکاری سبزیوں کے بیج دستیاب ہیں 🌱محکمہ زراعت کوٹ ادو کی جانب سے کچن گارڈننگ کے فروغ کے لیے سرکاری سبزیوں کے بیج دستیاب...
08/09/2026

🌱 سرکاری سبزیوں کے بیج دستیاب ہیں 🌱

محکمہ زراعت کوٹ ادو کی جانب سے کچن گارڈننگ کے فروغ کے لیے سرکاری سبزیوں کے بیج دستیاب ہیں۔

تمام فارمرز، شہریوں اور کچن گارڈننگ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو ہدایت کی جاتی ہے اپنے گھر، کھیت یا باغیچے میں کچن گارڈننگ کی سبزیاں کاشت کرنا چاہتے ہیں تو محکمہ زراعت کوٹ ادو یا محکمہ زراعت کے متعلقہ عملہ سے بیج حاصل کریں۔

🥬 دستیاب سبزیوں میں: مولی، گاجر، پالک، میتھی، سرسوں، گوبھی، دھنیا، بیگن اور دیگر سبزیاں شامل ہیں۔

🌿 کچن گارڈننگ اپنائیں — تازہ، صحت بخش اور کم خرچ سبزیاں گھر پر حاصل کریں۔

محکمہ زراعت کوٹ ادو
زرعی ترقی — خوشحال کسان
0662239332

#سبزیاں

🌾 داخلہ جاری ہے — فیلڈ اسسٹنٹ ڈپلومہ (DAS) 2026-29 🌾📢 میٹرک کے بعد بہترین کیریئر کا موقع!ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، کر...
29/08/2026

🌾 داخلہ جاری ہے — فیلڈ اسسٹنٹ ڈپلومہ (DAS) 2026-29 🌾

📢 میٹرک کے بعد بہترین کیریئر کا موقع!

ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، کروڑ لعل عیسن، ضلع لیہ میں فیلڈ اسسٹنٹ ڈپلومہ (DAS) سیشن 2026-29 کے لیے داخلے جاری ہیں۔

🎓 تعلیمی قابلیت: میٹرک پاس
📚 کورس: ڈپلومہ اِن ایگریکلچرل سائنس (DAS)
📅 سیشن: 2026-29
🏫 ادارہ: ایگریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، کروڑ لعل عیسن، ضلع لیہ

🌱 زراعت کے شعبہ میں عملی و پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے اور روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھانے کا بہترین موقع۔

📌 خواہشمند طلباء مقررہ تاریخ کے اندر داخلہ کے لیے درخواست جمع کروائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام 2026-27وزیراعلیٰ پنجاب کے پنجاب ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام ...
25/08/2026

وزیراعلیٰ پنجاب ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام 2026-27

وزیراعلیٰ پنجاب کے پنجاب ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام 2026-27 کے تحت کمیٹی روم، ڈپٹی کمشنر آفس کوٹ ادو میں امیدواروں کے انٹرویوز منعقد ہوئے۔

انٹرویوز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوٹ ادو، اسد بدھ صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوئے۔ انٹرویو پینل میں محمد بلال، سینئر سائنٹسٹ، سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ڈیرہ غازی خان، محمد نعمان خالد، سینئر ایگریکلچر آفیسر چوک سرور شہید، اور شوکت حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کوٹ ادو شامل تھے۔

اس پروگرام کا مقصد زرعی گریجویٹس کو عملی تربیت اور پیشہ ورانہ تجربہ فراہم کرنا ہے۔ منتخب امیدواروں کو جلد مطلع کیا جائے گا۔

15/08/2026

View of Farmer

15/08/2026
15/08/2026

ریسکیو 1122

Address

Kot Addu
Kot Addu
34050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Director Agriculture Ext Kot Addu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category