Whats going on in Buner

Whats going on in Buner Most information photography and videography services in Pakistan.

۔انتہائی افسوسناک خبربونیر کی صحافتی برادری ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئی۔بونیر صحافت کے بانی اور “حق نیوز” کے بانی ایڈ...
11/02/2026

۔انتہائی افسوسناک خبر
بونیر کی صحافتی برادری ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئی۔
بونیر صحافت کے بانی اور “حق نیوز” کے بانی ایڈمن محب الحق آف بھائی کلے گدیزی طویل علالت کے بعد آج بروز بدھ، 11 فروری 2026ء اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے۔
مرحوم نے بونیر میں باوقار اور ذمہ دار صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا، اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
نمازِ جنازہ آج بروز بدھ، 11 فروری 2026ء، بوقت سہ پہر 3 بجے ان کے آبائی گاؤں بھائی کلے (بھائی گاؤں) میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اہم اپیل – لاپتہ بچی کی تلاشیہ معصوم بچی دعا بنتِ واحدالرحمن، ساکن تیمرگرہ خوڑ، کو کسی نے بے ہوش کرکے اغوا کر لیا ہے۔گھر...
16/11/2025

اہم اپیل – لاپتہ بچی کی تلاش
یہ معصوم بچی دعا بنتِ واحدالرحمن، ساکن تیمرگرہ خوڑ، کو کسی نے بے ہوش کرکے اغوا کر لیا ہے۔
گھر والے شدید پریشان ہیں اور ہر لمحہ بے چینی میں گزر رہا ہے۔
ہم سب سے گزارش ہے کہ:
• اگر یہ بچی آپ کو کسی بھی جگہ نظر آئے
• یا اس کے بارے میں کوئی معلومات ہو
تو براہِ کرم فوراً تیمرگرہ پولیس اسٹیشن 09459250051 سے رابطہ کریں۔
یہ ایک قیمتی جان کا مسئلہ ہے۔ آپ کی ایک اطلاع، ایک شیئر، کسی گھر کا چراغ واپس لا سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ اس بچی کو جلد از جلد بخیریت گھر واپس لائے۔ آمین

21/10/2025

بونیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

صوبے میں مقیم افغان شہری متوجہ ہوںحکومت پاکستان نے ایسے تمام افغان شہریوں کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے جو POR دستاویزات ...
03/08/2025

صوبے میں مقیم افغان شہری متوجہ ہوں
حکومت پاکستان نے ایسے تمام افغان شہریوں کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے جو POR دستاویزات کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں۔ ان کارڈز کی مدت 30 جون 2025 کو ختم ہونے پر یہ افغان شہری اب پاکستان میں غیر قانونی مقیم ہیں

16/07/2025

پیٹرول 5 روپے 36 پیسےڈیزل.11 روپے 37 پیسے
مہنگا
Good morning Pakistan

10/07/2025
وہ شخص جسے وقت کی تند و تیز ہوائیں نہ جھکا سکی۔وہ شخص جسے آمریت کی زنجیریں نہ روک سکیوہ شخص جس کا ایمان دہشتگردی کے بموں...
10/07/2025

وہ شخص جسے وقت کی تند و تیز ہوائیں نہ جھکا سکی۔
وہ شخص جسے آمریت کی زنجیریں نہ روک سکی
وہ شخص جس کا ایمان دہشتگردی کے بموں سے نہ ہلا،
نہ بشیر بلور جیسے وفادار بھائی کی شہادت نے اس کے قدم متزلزل کیے،
نہ ہارون بلور جیسے جوان بیٹے کے تابوت نے اس کی ہمت توڑی۔
وہ شخص جس نے اپنی آنکھوں سے اپنے اکلوتے بیٹے شبیر کی قربانی دیکھی، مگر نظریے سے ایک انچ پیچھے نہ ہٹا۔
یہ حاجی غلام احمد بلور ہے!
اے این پی کا فخر، پختون سیاست کی پہچان، جمہوریت کا علمبردار،
ایک ایسا وفادار جس نے 60 سال ایک ہی پرچم تلے جدوجہد کی — بغیر کسی لالچ، بغیر کسی خوف کے۔
ہم اس عزم کے کوہِ گراں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ہم اسے مایوسی کی دھند میں کھونے نہیں دیں گے۔
حاجی بلور صرف ایک فرد نہیں، ایک عہد، ایک حوصلہ، ایک تحریک کا نام ہے۔
اور جب تک ہم زندہ ہیں، یہ چراغ کبھی بجھنے نہیں دیں گے۔

پشاورخیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا لگا ہے پشاورپارٹی کی اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئیںثمر بلور نے وزیر...
09/07/2025

پشاور
خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا لگا ہے

پشاور
پارٹی کی اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئیں

ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔زرائع

ان کی ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کے اعلان کی خبر وزیراعظم سیکرٹریٹ سے آئے گی۔ثمر بلور

ثمر بلور اپنے شوہر ہارون بلور کے حلقے سے ایم پی اے منتخب ہوئی تھی

ان کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں سامنے آئی تھیں

02/07/2025

باجوڑ دھماکے کی cctv ویڈیو

02/07/2025

پیربابا فیڈر پر جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ , کم وولٹیج اور ٹریپنگ کے خلاف عوام نے بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا..

مسلسل جرگوں اور مزاکرات کے باوجود پیربابا فیڈر پر جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام نے بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا..

احتجاج میں پیربابا چوک سمیت تمام مرکزی سڑکیں عیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان..

احتجاج کے حوالے سے کمیٹی تشکیل..

ملکپور فیڈر کے عوام کو بھی احتجاج میں شمولیت کی دعوت..

9 جولائی 2025 بروز منگل کو پیربابا گدیزی چوک میں احتجاج کا فیصلہ..
9 جولائی 2025. کو پیربابا میں مکمل شٹر ڈاون و پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ
احتجاجی مظاہرے میں عوام کی شرکت کیلئے تمام مساجد میں اعلانات کا فیصلہ..

باجوڑ میں تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں ناوگئی روڈ پربم دھماکہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔اب...
02/07/2025

باجوڑ میں تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں ناوگئی روڈ پربم دھماکہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار،صوبیدار اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،بم دھماکے کی چار لاشیں خار اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

خبر مل رہی ہے کہ بہت سخت بندے کو تجاوزات ہٹانے کا ٹاسک ملا ہے ۔جو کسی کا ایک بات بھی نہیں مان رہا ہے اور اگے بڑھ رہا ہے،...
30/06/2025

خبر مل رہی ہے کہ بہت سخت بندے کو تجاوزات ہٹانے کا ٹاسک ملا ہے ۔جو کسی کا ایک بات بھی نہیں مان رہا ہے اور اگے بڑھ رہا ہے، کیا یہ شخص امیر مقام کا بلڈنگ گرا پائے گا، کیا یہ شخص انصاف کرے گا
کیا انتظامیہ اس بلڈنگ کو گرا پائے گی
یا یہ تجاویزات سے محفوظ

Address

Khyber

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Whats going on in Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Whats going on in Buner:

Share

Category