Pathan Tigar

Pathan Tigar دنیا میں سب سے مشکل کام اپنوں میں اپنا ڈھونڈنا

مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰآزاد کشمیر میں ایک جمہوری اور عوامی مینڈیٹ س...
03/08/2026

مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ

آزاد کشمیر میں ایک جمہوری اور عوامی مینڈیٹ سے حکومت بن رہی ہے، قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 23 نشستوں پر ن لیگ کامیابی حاصل کر چکی ہے: رانا ثنا

02/08/2026

مظفرآباد : آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرا مرحلے کی پولنگ ختم ہونے اور ڈبے کھلنے کے بعد غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 9 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی جو جو بغیر کسی وقفے کے شام 6 بجے تک جاری رہی۔

LA 45 کشمیر

ایل اے 45،کشمیر ویلی 6 کے 11 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے عبدالماجد خان 1825ووٹ لے کر آگے ہیں،

ان کے مقابلے میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 571 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

LA 35 جموں :

ایل اے 35 جموں 2 گوجرانوالہ ،142 میں سے 100 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 18788ووٹ لے کر آگے ہیں،آزاد امیدوار سردار غیاث 5041 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

02/08/2026

اسلام آباد (02 اگست 2026): پاکستان پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی سے متعلق بڑا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع پی پی کے مطابق پیپلز پارٹی 4 حلقوں میں ری پول کے مطالبے سے ایک قدم آگے بڑھ گئی ہے اور 80 فی صد سے زائد ٹرن آؤٹ والے پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مذاکرات کے دوران مطالبہ حکومتی وفد کے سامنے رکھا تھا، جس پر حکومتی وفد نے ری پول کا مطالبہ قیادت کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  مظفر آباد ڈویژن کی...
02/08/2026

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

آزاد کشمیر کے کچھ حلقوں میں پولنگ کاعمل تاخیر سے شروع ہوا جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن پر دھاندلی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے الیکشن سیل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

01/08/2026

‏ڈیفنس والے کہہ رہے ہیں ہمیں مزید پیسے دو ہم نے نیوی کو اپ گریڈ کرنا ہے صوبے پیسے دینے کے لیے راضی نہیں سندھ کہتا ہے ہم نہیں دیں گے پنجاب والے کہہ رہے ہیں دے دیں گے کیونکہ وزیراعظم بھی پنجابی ہے اور دونوں ایک فیملی سے ہیں اور" دونوں کو پتہ ہے کہ وہ کیسے بنے ہوئے ہیں " اس لیے وہ نا نہیں کہہ سکتے ! نجم سیٹھی

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں ...
01/08/2026

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں میانوالی کے میجر حافظ احسان الٰہی شہید ہوگئے۔

ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے ہم جنگ میں فتح حاصل کر چکے ہیں، ہمیں اس فتح کو مضبوط اور دستاویزی ش...
01/08/2026

ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے ہم جنگ میں فتح حاصل کر چکے ہیں، ہمیں اس فتح کو مضبوط اور دستاویزی شکل دینی ہوگی۔

باقر قالیباف کا کہنا ہے ہمیں روشن مستقبل کی امید اور بہتر آنے والے وقت کے وژن کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، مضبوط ایران کے لیے قیادت میں اتحاد قائم رکھنا ضروری ہے۔

جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ہوچکا، غلط اندازے لگا کر کی جانیوالی کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے: کمانڈرخاتم ...
01/08/2026

جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ہوچکا، غلط اندازے لگا کر کی جانیوالی کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے: کمانڈرخاتم الانبیا بریگیڈ

🔥 ٹرمپ کا ایران کو سخت پیغام"ہم ایران پر سخت حملے کریں گے، ایک وقت آئے گا جب وہ خود کہیں گے کہ اب ہم مزید برداشت نہیں کر...
31/07/2026

🔥 ٹرمپ کا ایران کو سخت پیغام
"ہم ایران پر سخت حملے کریں گے، ایک وقت آئے گا جب وہ خود کہیں گے کہ اب ہم مزید برداشت نہیں کر سکتے۔"
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ آپ کے خیال میں اس بیان کے بعد حالات کس طرف جائیں گے؟
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔ 🇺🇸🇮🇷

31/07/2026

ایران-امریکا جنگ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال جانیے

امریکی حملوں کے جواب میں کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا: ایرانی فوج

مصر نے دمیاط بندرگاہ حملے کا الزام ایران پر عائد کرنے کی خبر مسترد کر دی

امریکا کو بےگناہ ایرانیوں کا خون بہانے کی قیمت چکانا ہوگی: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

Address

Karak
Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pathan Tigar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category