10/03/2020
اب پی ایس ایل بہت بہت دلچسپ ہوگیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کا اب ایک میچ باقی ہے اگر یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ ہار جاتی ہے تو اس کا پی ایس ایل سیزن پانچ سے سفر ختم ہو جائے گا اور اگر وہ یہ آخری میچ جیت جاتے ہیں تو پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کی قسمت پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باقی میچ میں ہوگی۔ اگر کوئٹہ کی ٹیم ایک میچ ہارتی ہے اور ایک جیت جاتی ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ جیت جاتی ہے تو کوئٹہ کی ٹیم پی ایس ایل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گئ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو میچ باقی ہیں ایک ملتان سلطانز اور دوسرا کراچی کنگز سے رہتا ہے
-
اب رہی بات پشاور زلمی کی تو پشاور زلمی کا آخری میچ جمعہ کو ملتان سلطانز سے ہوگا اگر پشاور ملتان سے میچ جیت جاتی ہے تو پشاور زلمی پلے آف میں پہنچ جائے گی۔ اور اگر پشاور زلمی یہ میچ ملتان سے ہار جاتی ہے تو پشاور زلمی کی قسمت کا فیصلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے میچ میں ہوگا اگر اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز سے ہار جاتی ہے اور پشاور ملتان سے جیت جاتی ہے تو اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل سے باہر ہو جائے گی۔ اور اگر پشاور ملتان سے ہار جاتی ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز سے جیت جاتی ہے تو پشاور پی ایس ایل سے باہر ہو جائے گی۔ یاد رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ایک ایک ہار اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایک جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے اف میں پہنچا دے گی اور پھر پشاور اور کوئٹہ کی ٹیم پی ایس ایل کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گی۔ کوئٹہ کے دو میچ اور پشاور کا ایک میچ باقی رہتا ہے۔۔
۔
#منقول